30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
جواب …: عید الفطر ماہِ رمضان المبارک کے ختم ہونے کے بعد یکم شوال المکرم کو منائی جاتی ہے اور عید الاضحی ماہِ ذو الحجۃ الحرام کی دس تاریخ کو منائی جاتی ہے۔
سوال …: ان دونوں عیدوں پر مسلمان کیا کرتے ہیں ؟
جواب …: ان دونوں عیدوں پر مسلمان خوشیاں مناتے ہیں ۔ مثلاً
٭… عید الفطر کو میٹھی عید بھی کہتے ہیں اس دن رنگ برنگے کھانے پکائے جاتے ہیں ، نمازِ عید پڑھنے سے پہلے غریبوں کو اپنی خوشیوں میں شریک کرنے کے لیے فطرانہ دیا جاتا ہے۔
٭… عید الاضحی کو عید قربان اور بقر عید بھی کہتے ہیں ، اس موقع پر نمازِ عید کے بعد راہِ خدا میں جانوروں کی قربانیاں پیش کی جاتی ہیں ۔
سوال …: کیا ان دونوں عیدوں کے علاوہ بھی کسی دن کو عید کہا گیا ہے؟
جواب …: جی ہاں ! جمعہ کے دن کو بھی عید کا دن کہا گیا ہے۔
سوال …: کیا ان عیدوں کے علاوہ بھی کوئی دن ایسا ہے جس میں مسلمان خوشیاں مناتے ہیں ؟
جواب …: جی ہاں ! ان دو عیدوں کے علاوہ ماہِ ربیع الاوّل کی بارہ تاریخ کو بھی مسلمان خوب خوشیاں مناتے ہیں ، کیونکہ اس دن اللہ عَزَّ وَجَلَّ کے پیارے حبیب صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم صبحِ صادِق کے وَقْت اس جہاںمیں فضل و رحمت بن کر تشریف لائے۔ لہٰذا بارہ ربیع الاوّل کا دن مسلمانوں کے لئے عیدوں کی بھی عید ہے اس لیے کہ اگر آپ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم جہاں میں شاہِ بحر وبَر بن کر جلوہ گر نہ ہوتے تو کوئی عید، عید ہوتی نہ کوئی شب، شبِ بَرَاء َت۔ بلاشبہ کون و مکان کی تمام تر رونق و شان اس جانِ جہان ، محبوبِ رَحمٰن صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کے قدموں کی دُھول کا صَدقہ ہے۔ ؎
وہ جو نہ تھے تو کچھ نہ تھا وہ جو نہ ہوں تو کچھ نہ ہو
جان ہیں وہ جَہان کی جان ہے تو جہان ہے )[1](
سوال …: عید میلاد کے موقع پر مسلمان کیا کرتے ہیں ؟
جواب …: عید میلاد کے موقع پر مسلمان گھروں کو ماہِ ربیع الاوّل کی آمد کے ساتھ ہی جھنڈوں اور چراغاں وغیرہ سے خوب سجاتے ہیں ، پھر بارہ تاریخ کو میلاد کی خوشی میں جلسے جلوسوں کا خوب اہتمام کرتے ہیں جن میں جھوم جھوم کر نعتیں پڑھی جاتی ہیں اور در و دیوار ”سرکار کی آمد مرحبا“ کے پر کیف نعروں سے گونج اُٹھتے ہیں ۔
سوال …: کیا عیدین کی نماز پڑھنا فرض ہے؟
جواب …: جی نہیں ! عیدین کی نماز پڑھنا فرض نہیں بلکہ واجب ہے۔
سوال …: کیا عیدین کی نماز پڑھنا تمام مسلمانوں پر واجب ہے؟
جواب …: جی نہیں ! عیدین کی نماز پڑھنا سب پر واجب نہیں بلکہ صرف ان لوگوں پر واجب جن پر جمعہ واجب ہے۔
سوال …: کیا نمازِ جمعہ کی ادائیگی کی طرح نمازِ عیدین کی ادائیگی کی بھی کچھ شرائط ہیں ؟
جواب …: جی ہاں ! نمازِ جمعہ کی ادائیگی کی طرح نمازِ عیدین کی ادائیگی کی بھی شرائط ہیں اور یہ وہی شرطیں ہیں جو جمعہ کے ليے ہیں۔
نمازِ عیدین و نمازِ جمعہ میں فرق
سوال …: کیا نمازِ جمعہ اور نمازِ عیدین کی ادائیگی میں کوئی فرق ہے؟
جواب …: جی ہاں ! نمازِ جمعہ اور نمازِ عیدین کی ادائیگی میں بنیادی طور پر تین فرق ہیں :
٭… جمعہ میں خطبہ شرط ہے اور عیدین میں سنت۔ اگر جمعہ میں خطبہ نہ پڑھا تو جمعہ نہ ہوا اور عیدین میں نہ پڑھا تو نماز ہوگئی مگر بُرا کیا۔
٭… جمعہ کا خطبہ نماز سے پہلے ہوتا ہے اور عیدین کا نماز کے بعد۔ اگر پہلے پڑھ لیا تو بُرا کیا، مگر نماز ہوگئی لوٹائی نہیں جائے گی۔
٭… جمعہ کی نماز سے پہلے اذان و اقامت ہوتی ہے مگر عیدین میں نہ اذان ہے نہ اقامت۔ صرف دوبار اتنا کہنے کی اجازت ہے: اَلصَّلٰوةُ جَامِعَةٌؕ۔
سوال …: کیا عیدین کی نمازوں اور عام نمازوں کی ادائیگی میں بھی کوئی فرق ہے؟
جواب …: جی ہاں ! عیدین کی نمازوں اور عام نمازوں کی ادائیگی میں معمولی سا فرق ہے۔
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع