دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Islam Ki Bunyadi Batain Part 03 | اسلام کی بنیادی باتیں ۔ حصہ ۳

book_icon
اسلام کی بنیادی باتیں ۔ حصہ ۳

بُری بات کرتے دیکھیں تو ہاتھ یا سر کے اشا ر ے سے مَنع کر سکتے ہیں زَبان سے ناجائز ہے۔)[1](

خطبہ سننے والا دُرُود شریف نہیں پڑھ سکتا

سرکارِ مدینہ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کا نامِ پاک خطیب نے لیا تو دِل میں دُرُود شریف پڑھیں کیونکہ اس وقت زَبان سے پڑھنے کی اجازت نہیں ، یونہی صَحابۂ کرام عَلَیْہِمُ الرِّضْوَان کے ذِکرِ پاک پر اُس وقت رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُم زَبان سے کہنے کی اجازت نہیں ۔)[2](

خطبہ سے پہلے کا اعلان

  آج کل علمِ دین سے دوری کا دَور ہے، لوگ دیگر عبادات کی طرح خُطبہ سُننے جیسی عظیم عبادت میں بھی غلطیاں کر کے کئی گناہوں کا اِرتکِاب کرتے ہیں ، لہٰذا مَدَنی التِجا ہے کہ ڈھیروں نیکیاں کمانے کیلئے ہر جُمُعہ کوخطیب قبل ازاذانِ خُطبہ منبر پر بیٹھنے سے پہلے یہ اعلان کرے:

’’ بِسمِ اللہ ‘‘  کے سات حُرُوف کی نِسبت سے خُطبہ کے 7 مَدَنی پھول

(1)… حدیثِ پاک میں ہے:   ’’ جس نے جُمُعہ کے دن لوگوں کی گردنیں پھلانگیں اُس نے جہنَّم کی طرف پُل بنایا۔ ‘‘  )[3](  اس کے ایک معنی یہ ہیں کہ اس پر چڑھ چڑھ کر لوگ جہنَّم میں داخِل ہوں گے۔

(2)… خطیب کی طرف منہ کر کے بیٹھنا سنّتِ صَحابہ ہے۔ )[4](

(3)… بُزرگانِ دین رَحِمَہُمُ اللّٰہُ الْمُبِیْن فرماتے ہیں :  دوزانو بیٹھ کر خُطبہ سنے، پہلے خُطبہ میں ہاتھ باندھے، دوسرے میں زانو پر رکھے تو اِنْ شَآءَ اللہ  عَزَّ وَجَلَّ  دو رَکْعَت کا ثواب ملے گا۔ )[5](

(4)…اعلیٰ حضرت عَلَیْہِ رَحمَۃُ رَبِّ الْعِزَّت فرماتے ہیں :   ’’ خطبے میں حُضُورِ اقدس صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کا نامِ پاک سُن کر دل میں دُرُود پڑھیں کہ زَبان سے سُکوت (یعنی خاموشی) فرض ہے۔‘‘   )[6](

(5)دُرِ مختار میں ہے:  خطبہ میں کھانا پینا، کلام کرنا اگرچہ سُبْحَانَ اللہ  کہنا، سلام کا جواب دینا یا نیکی کی بات بتانا حرام ہے۔ )[7](

(6)… اعلیٰ حضرت عَلَیْہِ رَحمَۃُ رَبِّ الْعِزَّت فرماتے ہیں :  بحالتِ خُطبہ چلنا حرام ہے۔ یہاں تک عُلَمائے کرام فرماتے ہیں کہ اگر ایسے وقت آیا کہ خطبہ شُروع ہو گیا تو مسجِد میں جہاں تک پہنچا وہیں رُک جائے، آگے نہ بڑھے کہ یہ عمل ہو گا اور حالِ خطبہ میں کوئی عمل رَوا (یعنی جائز) نہیں ۔ )[8](

(7)…اعلیٰ حضرت عَلَیْہِ رَحمَۃُ رَبِّ الْعِزَّت فرماتے ہیں :   ’’ خطبہ میں کسی طرف گردن پھیر کر دیکھنا (بھی) حرام ہے۔ ‘‘  )[9](

خطبۂ جُمُعَہ

جمعہ کا پہلا خطبہ

اَلْـحَمْدُ لِلّٰهِ الَّذِیْ فَضَّلَ سَیِّدَنَا وَمَولٰـنَا مُحَمَّدًا صَلَّی اللّٰهُ تَعَالٰی عَلَیْهِ وَسَلَّمَ عَلَی الْعٰلَمِیْنَ جَمِیْعًا ؕ وَاَقَامَهٗ یَوْمَ الْقِیٰمَةِ لِلْمُذْنِبِیْنَ الْـمُتَلَوِّثِیْنَ الْـخَطَّآئِیْنَ الْھَالِكِیْنَ شَفِیْعًا ؕ فَصَلَّی اللّٰهُ تَعَالٰی وَسَلَّمَ وَبَارَكَ عَلَیْهِ ؕ وَعَلٰی كُلِّ مَنْ ھُوَ مَـحْبُوْبٌ وَّمَرْضِیٌّ لَّدَیْهِ صَلٰوةً تَبْقٰی وَتَدُوْمُ بِدَوَامِ الْـمَلِكِ الْـحَیِّ الْـقَیُّوْمِؕ وَاَشْھَدُ اَنَّ سَیِّدَنَا وَمَولٰـنَا مُحَمَّدًا عَبْدُهٗ وَرَسُوْلُهٗ ؕ بِالْـھُدٰی وَدِیْنِ الْـحَقِّ اَرْسَلَهٗ صَلَّی اللّٰهُ تَعَالٰی عَلَیْهِ وَعَلٰۤی اٰلِهٖ وَصَحْبِهٖ اَجْمَعِیْنَ وَبَارَكَ وَسَلَّمَؕ اَمَّا بَعْدُ! فَیَاۤ اَیُّھَا الْـمُؤْمِنُوْنَ ؕ رَحِمَنَا وَرَحِمَكُمُ اللّٰهُ تَعَالٰیؕ اُوْصِیْكُمْ وَنَفْسِیْ بِتَقْوَی اللّٰهِ عَزَّوَجَلَّ فِی السِّرِ وَالْاِعْلَانِؕ فَاِنَّ التَّقْوٰی سَنَامُ ذُرَی الْاِیْمَانِ ؕ وَاذْكُرُوا اللّٰهَ عِنْدَ كُلِّ شَجَرٍوَّحَجَرٍؕ وَاعْلَمُوْۤا اَنَّ اللّٰهَ بِمَا تَعْمَلُوْنَ بَصِیْرٌ  ؕ وَاَنَّ اللّٰهَ لَیْسَ بِغَافِلٍ عَمَّا تَعْمَلُوْنَؕ  وَاقْتَفُوْۤا اٰثَارَ سُنَنِ سَیِّدِ الْـمُرْسَلِیْنَؕ



[1]    درمختار،   کتاب الصلاۃ،   باب الجمعۃ،   ۳ / ۳۹

[2]    المرجع السابق،   ص ۴۰ ، ۴۱ ملتقطاً

[3]    ترمذی ،  کتاب الجمعۃ،   باب ما جاء فی کراھیتہ     الخ،    ۲ / ۴۸،    حدیث:   ۵۱۳

[4]    مشکاۃ  المصابیح،   ص ۲۳۱  مطبوعہ باب المدینہ (کراچی)

[5]    مِراٰۃ المناجیح،   ۲ / ۳۳۸

[6]    فتاویٰ رضویہ ، ۸ / ۳۶۵

[7]    در مختار،   کتاب الصلاۃ،   باب الجمعۃ،   ۳ / ۳۹

[8]    فتاویٰ رضویہ ، ۸ / ۳۶۵

[9]    المرجع السابق

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن