دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Islam Ki Bunyadi Batain Part 03 | اسلام کی بنیادی باتیں ۔ حصہ ۳

book_icon
اسلام کی بنیادی باتیں ۔ حصہ ۳

جواب …:                        سرکار صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم جب ہجرت کر کے مدینۂ طیِّبہ تشریف لائے تو 12 ربیع الاوّل پیر شریف کو چاشت کے وَقت مقامِ قُباء میں اقامت فرمائی۔ پیر، منگل، بدھ اور جمعرات یہاں قِیام فرمایا اور ایک مسجِد کی بُنیاد رکھی۔ پھر جُمُعہ کے دن مدینہ شریف روانہ ہوئے، راستے میں بنی سالم ابنِ عَوف کے بَطنِ وادی میں جُمُعہ کا وقت ہوا تو اس جگہ کو لوگوں نے مسجِد بنایا اور یوں سرکار صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے وہاں 16ربیع الاوّل کو پہلا جُمُعہ ادا فرمایا۔)[1](

سوال …:                     سرکارِ دو عالم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے اپنی حیاتِ طیبہ میں کل کتنے جمعہ ادا فرمائے؟

جواب …:                       سرکارِ دو عالم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے اپنی حیاتِ طیبہ میں تقریباً 500 جُمعے ادا فرمائے۔)[2](

جُمُعہ کا ذکر قرآن میں

سوال …:                     کیا جمعہ کا ذکر قرآن میں بھی ہے؟

جواب …:                       جی ہاں !  اللہ  عَزَّ وَجَلَّ  نے جُمُعہ کے نام کی ایک پوری سورت یعنی سورۃُ الجُمُعہ نازِل فرمائی ہے جو کہ قرآنِ کریم کے 28 ویں پارے میں جگمگا رہی ہے ۔ اللہ تَبَارَکَ وَتَعَالٰی سورۃُ الجُمُعہ کی آیت نمبر 9میں ارشاد فرماتا ہے:

یٰۤاَیُّهَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوْۤا اِذَا نُوْدِیَ لِلصَّلٰوةِ مِنْ یَّوْمِ الْجُمُعَةِ فَاسْعَوْا اِلٰى ذِكْرِ اللّٰهِ وَ ذَرُوا الْبَیْعَؕ-ذٰلِكُمْ خَیْرٌ لَّكُمْ اِنْ كُنْتُمْ تَعْلَمُوْنَ(۹) (پ ۲۸، الجُمُعہ:  ۹)

ترجَمۂ کنزالایمان:  اے ایمان والو !  جب نَماز کی اذان ہوجمعہ کے دن تو اللہ کے ذِکر کی طرف دوڑو اور خریدو فروخت چھوڑ دو، یہ تمہارے لئے بہتر ہے اگر تم جانو۔

جُمُعہ کا ذکر احادیثِ مبارکہ میں

عذابِ قَبر سے محفوظ

تاجدارِ رِسالت، شہنشاہِ نَبوت صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے اِرشاد فرمایا:   ’’ جو روزِ جُمُعہ یا شبِ جُمُعہ (یعنی جمعرات اور جُمُعہ کی درمیانی شب) مرے گا عذابِ قَبر سے بچا لیا جائے گا اور قِیامت کے دن اِس طرح آئے گا کہ اُس پر شہیدوں کی مُہر ہو گی۔‘‘ )[3](

ہر دعا قبول ہوتی ہے

سرکارِ نامدار، مدینے کے تاجدار صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کا فرمانِ خوشبودار ہے:   ’’ جُمُعہ میں ایک ایسی گھڑی ہے کہ اگر کوئی مسلمان اسے پا کر اللہ  عَزَّ وَجَلَّ  سے کچھ مانگے تو اللہ  عَزَّ وَجَلَّ  اس کو ضَرور دے گا۔ ‘‘  )[4](

مقبول ساعت کونسی ہے؟

سوال …:                     وہ گھڑی کونسی ہے جس میں ہر دعا قبول ہوتی ہے؟

جواب …:                       مُفسرِ شہیر، حکیم الامّت مفتی احمد یار خان عَلَیْہِ رَحمَۃُ اللّٰہِ الْمَنَّان فرماتے ہیں :  ہر رات میں روزانہ قَبولیّتِ دعا کی ساعت آتی ہے مگر دِنوں میں صِرف جُمُعہ کے دن۔ مگر یقینی طور پر یہ نہیں معلوم کہ وہ ساعت کب ہے ۔ غالِب گمان یہ ہے کہ یہ دو خُطبوں کے درمِیان کا وقت ہے یا مغرب سے کچھ پہلے کا۔ )[5](

سوال …:                     اس وقت کیا دعا مانگنا چاہئے؟

جواب …:                       بہتر یہ ہے کہ اس ساعت میں کوئی جامِع دعا مانگے جیسے یہ قرآنی دعا:  

رَبَّنَا  اٰ تِنَا فِی الدُّنْیَا حَسَنَۃً وَّفِی الْاٰ خِرَۃِ حَسَنَۃً  وَّقِنَا عَذَابَ النَّار (پ ۲،البقرہ ۲۰۱)

ترجَمۂ کنز الایمان:  اے ہمارے رب ہمیں دنیا میں بھلائی دے اور ہمیں آخرت میں بھلائی دے اور ہمیں عذابِ دوزخ سے بچا۔

جمعہ کے دن نیکی کا ثواب اور گناہ کا عذاب

مُفسّرِشہیر حکیمُ الا مت حضرتِ مفتی احمد یار خان عَلَیْہِ رَحمَۃُ اللّٰہِ الْمَنَّان کے فرمان کے مطابِق  ’’ جُمُعہ کو حج ہو تو اس کا ثواب ستَّر حج کے برابر ہے، جُمُعہ کی ایک نیکی کا ثواب ستّر گُنا



[1]    خزائن العرفان،   پ۲۸،   الجمعۃ،   تحت الایۃ ۹،   حاشیہ نمبر ۲۱

[2]    مراٰۃ المناجیح،   خطبہ اور نماز،   ۲ / ۳۴۶   ملخّصاً

[3]    حلیۃ الاولیاء،   ۳ / ۱۸۱،   حدیث: ۳۶۲۹

[4]    مسلم،  کتاب الجمعۃ،   باب فی الساعۃ التی فی یوم الجمعۃ،   ص ۴۲۴،   حدیث: ۱۵ - ( ۸۵۲)

[5]    مراٰۃ المناجیح،   جمعہ کاباب،   ۲ / ۳۱۹ بتغیر

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن