30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
حدیثِ پاک میں مروی فضیلت حاصل ہو جائے گی۔ )[1](
٭…٭…٭
اَللّٰہُمَّ صَلِّ وَسَلِّمْ وَبَارِكْ عَلٰی سَیِّدِنَامُحَمَّدِالنَّبِیِّ الْاُمِّیِّ الْحَبِیْبِ الْعَالِی الْقَدْرِ الْعَظِیْمِ الْجَاہِ وَعَلٰۤی اٰلِہٖ وَصَحْبِہٖ وَسَلِّمْ
بُزُرگوں نے فرمایا کہ جو شخص ہر شبِ جمعہ (جمعہ اورجمعرات کی درمیانی رات) اِس دُرُود شریف کو پابندی سے کم از کم ایک مرتبہ پڑھے گا موت کے وقت سرکارِ مدینہ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کی زِیارت کرے گا اور قَبْر میں داخل ہوتے وقت بھی ،یہاں تک کہ وہ دیکھے گا کہ سرکارِ مدینہ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم اسے قَبْر میں اپنے رحمت بھرے ہاتھوں سے اُتار رہے ہیں ۔)[2](
اَللّٰہُمَّ صَلِّ عَلٰی سَیِّدِنَا وَمَوْلَانَا مُحَمَّدٍ وَّعَلٰۤی اٰلِہٖ وَسَلِّمْ
حضرتِ سیِّدُنا انس رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہ سے روایت ہے کہ تاجدارِمدینہ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے ارشاد فرمایا: جو شخص یہ دُرُود پاک پڑھے اگر کھڑا تھا تو بیٹھنے سے پہلے اور بیٹھا تھا تو کھڑے ہونے سے پہلے اس کے گناہ معاف کردیئے جائیں گے)[3](
صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد
جویہ دُرُود پاک پڑھتا ہے تو اس پر رحمت کے 70 دروازے کھول دئیے جاتے ہیں ۔)[4](
اَللّٰھُمَّ صَلِّ عَلٰی سَیِّدِنَا مُحَمَّدٍ عَدَدَ مَا فِیْ عِلْمِ اللّٰہِ صَلَاۃً دَآئِمَۃً بِدَوَامِ مُلْكِ اللّٰہِ
حضرت سیِّدُنا احمدصاوِی عَلَیْہِ رَحمَۃُ اللّٰہِ الْوَالِی بعض بزرگوں سے نقل کرتے ہیں : اس دُرُود شریف کو ایک بارپڑھنے سے چھ لاکھ دُرُودشریف پڑھنے کاثواب حاصل ہوتا ہے۔)[5](
اَللّٰہُمَّ صَلِّ عَلٰی مُحَمَّدٍکَمَا تُحِبُّ وَتَرْضٰی لَہ
ایک دن ایک شخص آیا توحضورِ انور صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے اسے اپنے اور صِدّیقِ اکبر رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہ کے درمیان بٹھا لیا۔ اس سے صَحابۂ کرام رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُم کو تَعَجُّب ہواکہ یہ کون ذی مرتبہ ہے! جب وہ چلا گیا تو سرکار صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے فرمایا: یہ جب مجھ پر دُرُود پاک پڑھتا ہے تو یوں پڑھتا ہے۔)[6](
٭…٭…٭
اَللّٰہُمَّ افْتَحْ عَلَیْنَا حِكْمَتَكَ وَانْشُرْ عَلَیْنَا رَحْمَتَكَ یَاذَاالْجَلَالِ وَالْاِكْرَامِؕ ;
[1] قوت القلوب، الفصل الخامس عشر، ۱ / ۸۱
[2] افضل الصلوات علی سیّد السادات ، الصلاۃ السادسۃ و الخمسون، ص۱۵۱ ملخصًا
[3] المرجع السابق، الصلاۃ الحادیۃ عشرۃ، ص ۶۵
[4] القول البدیع، الباب الثانی فی ثواب الصلاة والسلام علی رسول اللہ، ص۲۷۷
[5] افضل الصلوات علی سیّد السادات، الصلاۃ الثانیۃ والخمسون، ص۱۴۹
[6] القول البدیع، الباب الاول، ص۱۲۵
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع