30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
٭… رکوع و سجود و قعدہ میں قرآن پڑھا تو سجدہ واجب ہے۔)[1](
٭… قعدۂ اُولیٰ میں تشہد کے بعد اتنا پڑھا اَللّٰھُمَّ صَلِّ عَلٰی مُـحَمَّدٍ تو سجدۂ سَہْوْ واجب ہے اس وجہ سے نہیں کہ درود شریف پڑھا بلکہ اس وجہ سے کہ فرض یعنی تیسری رکعت کے قیام میں تاخیر ہوئی۔ )[2](
٭… امام نے جہری نماز میں بقدرِ جوازِ نماز یعنی ایک آیت آہستہ پڑھی یا سرّی میں جہر سے تو سجدۂ سَہْوْ واجب ہے اور ایک کلمہ آہستہ یا جہر سے پڑھا تو معاف ہے۔)[3](
٭… منفرد نے سِرّی نماز میں جہر سے پڑھا تو سجدہ واجب ہے اور جہری میں آہستہ تو نہیں ۔)[4](
سوال …: سَجدئہ سَہْو کا طریقہ کیا ہے؟
جواب …: سَجدئہ سَہْو کا طریقہ یہ ہے:
٭… التحیات کے بعد دہنی طرف سلام پھیر کر دو سجدے کرے پھر تشہد وغیرہ پڑھ کر سلام پھیرے)[5](
٭… سَجدئہ سہو کے بعد بھی اَلتَّحِیَّات (اَتْ۔ تَ۔ حِیْ۔یَات) پڑھنا واجِب ہے۔ اَلتَّحِیَّات پڑھ کر سلام پھیرئیے اور بہتر یہ ہے کہ دونوں قعدوں (یعنی سَجدۂ سَہْو سے پہلے اور بعد) میں دُرُود شریف بھی پڑھئے۔)[6](
٭…٭…٭
سجدۂ تلاوت
سوال …: سجدۂ تلاوت سے کیا مراد ہے؟
جواب …: قرآنِ پاک میں بعض آیاتِ مبارکہ ایسی ہیں جن کے پڑھنے یا سننے سے جو سجدہ کیا جاتا ہے اسے سجدۂ تلاوت کہتے ہیں ۔
سوال …: قرآنِ پاک میں سجدے کی کل کتنی آیات ہیں ؟
جواب …: قرآنِ پاک میں سجدے کی کل چودہ آیات ہیں ۔
سوال …: آیتِ سجدہ کا شرعی حکم کیا ہے؟
جواب …: آیتِ سجدہ پڑھنے یا سننے سے سجدہ واجِب ہو جاتا ہے۔)[7](
سوال …: اگر کسی نے آیتِ سجدہ کا ترجمہ پڑھا یا سنا تو کیا اس پر بھی سجدہ کرنا لازم ہے؟
جواب …: جی ہاں ! اگر کسی نے فارسی یا کسی اور زَبان میں آیت کا ترجَمہ پڑھا تو پڑھنے والے اور سننے والے پر سجدہ واجِب ہوگیا۔ )[8](
سوال …: اگر کسی نے پوری آیتِ سجدہ نہ پڑھی بلکہ کچھ حصہ ہی پڑھا یا سنا تو اس کے متعلق کیا حکم ہے؟
جواب …: سجدہ واجب ہونے کے لئے پوری آیت پڑھناضَروری نہیں بلکہ وہ آیتِ مبارکہ جس میں لفظِ سجدہ کا مادَّہ پایا جاتا ہے اور اس کے ساتھ قبل یا بعد کا کوئی لفظ ملا کر پڑھنا کافی ہے۔)[9](
[1] ردالمحتار، کتاب الصلاۃ، باب سجود السھو، ۲ / ۶۵۷
[2] در مختار ، کتاب الصلاۃ، باب سجود السھو، ۲ / ۶۵۷
[3] عالمگیری، کتاب الصلاۃ، الباب الثانی عشر، ۱ / ۱۲۸
[4] بہارِ شریعت، سجدہ سہو کا بیان، ۱ / ۷۱۴
[5] شرح الوقایۃ، کتاب الصلاۃ، باب سجود السھو، الجزء الاول، ۱ / ۲۲۰
[6] عالمگیری، کتاب الصلاۃ، الباب الثاني عشر، ۱ / ۱۲۵
[7] الھدَایہ، کتاب الصلاۃ، باب سجود التلاوۃ، ۱ / ۷۸
[8] بہارِ شریعت، سجدۂ تلاوت کا بیان، ۱ / ۷۳۰
[9] رد المحتار، کتاب الصلاۃ، باب سجود التلاوۃ، $&'); container.innerHTML = innerHTML; }
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع