30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
سوال …: اگر تراویح فوت ہو گئی تو اس کی قضا کب کرے؟
جواب …: تراویح اگر (وقت میں نہ پڑھی اور) فوت ہو گئی تو اس کی قضا نہیں ۔ )[1](
سوال …: تراویح کی کتنی رکعتیں ہیں ؟
جواب …: تراویح کی ﯚ20ﯙ رکعتیں ہیں ۔ امیر المومنین حضرت سیِّدُنا عمر فاروق اعظم رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہ کے عہد میں (20) رکعتیں ہی پڑھی جاتی تھیں ۔)[2](
سوال …: تراویح کی(20) رکعتوں کی ادائیگی کا طریقہ کیا ہے؟
جواب …: تراویح کی ﯚ20ﯙ رکعتوں کی ادائیگی کا طریقہ یہ ہے:
٭… بہتر یہ ہے کہ تراویح کی ﯚ20ﯙ رکعتیں دو دو کر کے ﯚ10ﯙ سلام کے ساتھ ادا کرے۔
٭… اگر کسی نے تراویح کی ﯚ20ﯙ رکعتیں پڑھ کر آخر میں سلام پھیرا تو اگر ہر دو رکعت پر قعدہ کرتا رہا تو ہو جائیں گی مگر کراہت کے ساتھ اور اگر قعدہ نہ کیا تھا تو دو رکعت کے قائم مقام ہوئیں ۔)[3](
٭… ہر دو رکعت پر قعدہ کرنا فرض ہے۔
٭… ہر قعدہ میں التحیات کے بعد درود شریف اور دعا بھی پڑھے۔
٭… اگر مقتدیوں پر گرانی ہوتی ہو (یعنی انہیں بوجھ محسوس ہوتا ہو) تو تشہد کے بعد اَللّٰھُمَّ صَلِّ عَلٰی مُـحَمَّدٍ وَّاٰلِهٖ پر اکتفا کرے۔
٭… طاق رکعت (یعنی پہلی، تیسری، پانچویں وغیرہ) میں ثنا پڑھے اور امام تعوذ و تسمیہ پڑھے۔
٭… جب دو دو رکعت کر کے پڑھ رہا ہے تو ہر دو رکعت پر الگ الگ نیت کرے اور اگربیس رکعتوں کی ایک ساتھ نیت کر لی تب بھی جائز ہے۔)[4](
نابالغ امام کے پیچھے تراویح کا حکم
سوال …: کیا نابالغ امام کے پیچھے تراویح پڑھ سکتے ہیں ؟
جواب …: جی نہیں ! نابالغ امام کے پیچھے صرف نابالغان ہی تراویح پڑھ سکتے ہیں ۔بالغ کی تراویح (بلکہ کوئی بھی نماز حتیٰ کہ نفل بھی) نابالغ کے پیچھے نہیں ہوتی۔
سوال …: تراویح میں پورا قرآنِ مجید پڑھنے یا سننے کی شرعی حیثیت کیا ہے؟
جواب …: تراویح میں پورا قرآنِ مجید پڑھنا اور سننا سنتِ مؤکدہ ہے۔)[5](
سوال …: اگر تراویح میں کسی بھی وجہ سے ختمِ قرآن ممکن نہ ہو تو کیا کرنا چاہئے؟
جواب …: اگر تراویح میں کسی بھی وجہ سے پورا قرآنِ مجید ختم کرنا ممکن نہ ہو تو تراویح میں کوئی سی بھی سورتیں پڑھ لیجئے، اگر چاہیں تو قرآنِ کریم کی آخری دس سورتیں اَلَمْ تَرَکَیۡفَسے وَ النَّاسِ تک دو مرتبہ پڑھ لیجئے، اس طرح 20 رکعتیں یاد رکھنا بھی آسان رہے گا۔
سوال …: تراویح میں بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیۡمِ بلند آواز سے پڑھنا چاہئے یا آہستہ؟
جواب …: تراویح میں بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیۡمِ ایک بار اونچی آواز سے پڑھنا سنت ہے اور ہر سور ۃ کی ابتدا میں آہستہ پڑھنا مستحب ہے۔
سوال …: اگر تراویح صرف آخری دس سورتوں کے ساتھ پڑھی جا رہی ہو تو کیا پھر بھی ایک بار بِسْمِ اللّٰه شریف اونچی آواز سے پڑھنا سنت ہے؟
جواب …: جی نہیں ! اگر تراویح صرف آخری دس سورتوں کے ساتھ پڑھی جا رہی ہو تو بِسْمِ اللّٰه شریف اونچی آواز سے پڑھنا سنت نہیں ۔
سوال …: تراویح میں ختم قرآنِ کریم کس طرح کرنا چاہئے؟
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع