دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Islam Ki Bunyadi Batain Part 03 | اسلام کی بنیادی باتیں ۔ حصہ ۳

book_icon
اسلام کی بنیادی باتیں ۔ حصہ ۳

نیت و تحریمہ سے جدائی کرنے والا نہ ہو۔

(۳)… امام و مقتدی دونوں کا ایک مکان میں ہونا۔

(۴)… دونوں کی نماز ایک ہو یا امام کی نماز، نمازِ مقتدی کو اپنے ضمن میں لیے ہو۔

(۵)… امام کی نماز کا مذہب مقتدی پر صحیح ہونا اور (۶)… امام و مقتدی دونوں کا اسے صحیح سمجھنا۔

(۷)… شرائط کی موجودگی میں عورت کا محاذی (برابر) نہ ہونا۔

(۸)… مقتدی کا امام سے آگے نہ ہونا۔

(۹)… امام کے انتقالات کا علم ہونا۔

(۱۰)… امام کا مقیم یا مسافر ہونا معلوم ہونا۔

(۱۱)… ارکان کی ادائیگی میں شریک ہونا۔

(۱۲)… ارکان کی ادائیگی میں مقتدی امام کے مثل ہو یا کم۔

(۱۳)… یونہی شرائط میں مقتدی کا امام سے زائد نہ ہونا۔)[1](

 ٭…٭…٭

نمازِ تراویح

تراویح کی شرعی حیثیت

سوال …:                    کیا تراویح فرض ہے؟

جواب …:            جی نہیں تراویح نہ تو فرض ہے اور نہ ہی واجب بلکہ ہر عاقل و بالغ مسلمان پر تراویح پڑھنا سنتِ مؤکدہ ہے اور اسے چھوڑنا جائز نہیں ۔ )[2](

سوال …:                    کیا تراویح کی جماعت واجب ہے؟

جواب …:            جی نہیں !  تراویح کی جماعت واجب نہیں بلکہ سنتِ مؤکدہ علی الکفایہ ہے۔ یعنی اگر مسجد کے سارے لوگوں نے چھوڑ دی تو سب اساء ت کے مرتکب ہوئے (یعنی برا کیا) اور اگر چند افراد نے باجماعت پڑھ لی تو تنہا پڑھنے والاجماعت کی فضیلت سے محروم رہا۔ )[3](

سوال …:           مسجد کے علاوہ گھر یا کسی دوسری جگہ با جماعت تراویح ادا کرنے کا کیا حکم ہے؟ 

جواب     :                     تراویح مسجد میں باجماعت ادا کرنا افضل ہے۔ اگر گھر میں با جماعت ادا کی تو ترکِ جماعت کا گناہ نہ ہوا مگر وہ ثواب نہ ملے گا جو مسجدمیں پڑھنے کا تھا۔)[4]( عشا کے فرض مسجد میں با جماعت ادا کر کے گھر یا ہال وغیرہ میں تراویح ادا کیجئے اگر بلا عذرِ شرعی مسجد کے بجائے گھر یا ہال وغیرہ میں عشا کے فرض کی جماعت قائم کر لی تو ترکِ واجب کا مرتکب ہونے کی وجہ سے گناہ گار ہوں گے۔ )[5](

سوال …:                    کیا تراویح بیٹھ کر پڑھ سکتے ہیں ؟

جواب …:  جی نہیں !  تراویح بلا عذر بیٹھ کر پڑھنا مکروہ (تنزیہی) ہے، بلکہ بعض فقہائے کرام رَحِمَہُمُ اللّٰہُ السَّلَام کے نزدیک تو (بلا عذر بیٹھ کر ) تراویح ہوتی ہی نہیں ۔ )[6](

تراویح کا وقت

سوال …:                    تراویح کا وقت کیا ہے؟

جواب …:            تراویح کا وقت عشا کے فرض پڑھنے کے بعد سے صبح صادق تک ہے۔ عشا کے فرض ادا کرنے سے پہلے اگر پڑھ لی تو نہ ہوگی۔)[7](عام طور پر تراویح وتروں سے پہلے پڑھی جاتی ہے لیکن اگر کوئی وتر پہلے پڑھ لے تو تراویح بعد میں بھی پڑھ سکتا ہے۔

 



[1]    بہارِ شریعت،   امامت کا بیان،   ۱ / ۵۶۲  ملخصاً

[2]    در مختار ورد المحتار،   كتاب الصلاة،   مطلب شروط الامامة الكبری،   ۲ / ۳۳۷ – ۳۴۰

[3]    ھدایہ،   كتاب الصلاة،   باب النوافل،   فصل فی قيام شهر رمضان،   ۱ / ۷۰

[4]    عالمگیری،   كتاب الصلاة ،  فصل فی التراويح،   ۱ / ۱۱۶

[5]    اس کا تفصیلی مسئلہ فیضانِ سنت جلد اوّل کے صفحہ 1116 پر ملاحظہ فرمایئے۔

[6]    در مختار،   کتاب الصلاة،   باب الوتر والنوافل،   مبحث صلاة التراويح،   ۲ / ۶۰۳

[7]    عالمگیری،   كتاب الصلوة،   الباب التاسع،   فصل فی التراويح،   ۱ / ۱۱۵

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن