30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
(۱)… کلی کرنا: منہ میں تھوڑا سا پانی لے کر پچ کر کے ڈال دینے کا نام کلی نہیں بلکہ منہ کے ہر پرزے ، گوشے، ہونٹ سے حلق کی جڑ تک ہر جگہ پانی بہ جائے۔)[1](
(۲)… ناک میں پانی چڑھانا: جلدی جلدی ناک کی نوک پر پانی لگا لینے سے کام نہیں چلے گا جہاں تک نرم جگہ ہے یعنی سخت ہڈی کے شروع تک دھلنا لازمی ہے)[2](
(۳)… تمام ظاہری بدن پر پانی بہانا: سر کے بالوں سے لے کر پاؤں کے تلووں تک جسم کے ہر پرزے اور ہر ہر رونگٹے پر پانی بہ جانا ضروری ہے، جسم کی بعض جگہیں ایسی ہیں کہ اگر احتیاط نہ کی تو وہ سوکھی رہ جائیں گی اور غسل نہ ہوگا۔)[3](
٭… بغیر زبان ہلائے دل میں اس طرح نیت کیجئے کہ میں پاکی حاصل کرنے کے لئے غسل کرتا ہوں ۔
٭… پہلے دونوں ہاتھ پہنچوں تک تین تین بار دھوئیے۔
٭… پھر استنجے کی جگہ دھوئیے خواہ نجاست ہو یا نہ ہو۔
٭… پھر جسم پر اگر کہیں نجاست ہو تو اس کو دور کیجئے۔
٭… پھر نماز کا سا وضوکیجئے مگر پاؤں نہ دھوئیے، ہاں اگر چوکی وغیرہ پر غسل کر رہے ہیں یا ایسی جگہ پر ہیں جہاں پانی ٹھہرتا نہیں تو پاؤں بھی دھو لیجئے۔
٭… پھر بدن پر تیل کی طرح پانی چپڑ لیجئے، خصوصاً سردیوں میں (اس دوران صابن بھی لگا سکتے ہیں )
٭… پھر تین بار سیدھے کندھے پر پانی بہائیے۔ پھر تین بار الٹے کندھے پر، پھر سر پر اور تمام بدن پر تین بار۔
٭… پھر غسل کی جگہ سے الگ ہو جائیے، اگر وضو کرنے میں پاؤں نہیں دھوئے تھے تو اب دھو لیجئے۔
سوال …: نہانے میں کن باتوں کو پیشِ نظررکھنا چاہئے؟
جواب …: نہانے میں درج ذیل باتوں کو پیشِ نظررکھنا چاہئے:
٭… نہانے میں قبلہ رخ نہ ہوں ۔ ٭… تمام بدن پر ہاتھ پھیر کر مل کر نہائیے۔
٭… ایسی جگہ نہائیں کہ کسی کی نظر نہ پڑے اگر یہ ممکن نہ ہو تو مرد اپنا ستر (ناف سے لے کر دونوں گھٹنوں سمیت) کسی موٹے کپڑے سے چھپا لے، موٹا کپڑا نہ ہو تو حسب ضرورت دو یا تین کپڑے لے، کیونکہ باریک کپڑا ہوگا تو پانی سے بدن پر چپک جائے گا اور مَعَاذَ اللہ گھٹنوں یا رانوں وغیرہ کی رنگت ظاہر ہوگی۔ عورت کو تو اور بھی زیادہ احتیاط کی حاجت ہے۔
٭… دورانِ غسل کسی قسم کی گفتگو مت کیجئے۔ ٭… کوئی دعا بھی نہ پڑھئے۔
٭… نہانے کے بعد تولیے وغیرہ سے بدن پونچھنے میں حرج نہیں ۔
٭… نہانے کے بعد فوراً کپڑے پہن لیجئے۔ اگر مکروہ وقت نہ ہو تو دو رکعت نفل ادا کرنا مستحب ہے۔ )[4](
بے وضو یا بے غسل کے لیے ممنوع کام
سوال …: ناپاکی کی حالت میں کون کون سے کام نہیں کر سکتے؟
جواب …: ناپاکی کی حالت میں یہ کام کرنا منع ہیں :
(1)… جس پر غسل فرض ہو اس پر درج ذیل کام کرنا حرام ہیں :
٭… مسجد میں جانا ٭… طواف کرنا ٭… قرآنِ پاک چھونا
٭… بے چھوئے زبانی پڑھنا)[5]( ٭… کسی آیت کا لکھنا ٭… آیت کا تعویذ لکھنا
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع