دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Islam Ki Bunyadi Batain Part 03 | اسلام کی بنیادی باتیں ۔ حصہ ۳

book_icon
اسلام کی بنیادی باتیں ۔ حصہ ۳

تو زائد۔ نَجاستِ خفیفہ میں بھی مجموعے ہی پر حکم دیا جائے گا۔)[1](

سوال …:                    کون کون سی چیزیں نجاستِ غلیظہ ہیں ؟

جواب …:            آدمی کا پیشاب ،پاخانہ ، بہتا خون ، پیپ، منہ بھر قَے ،دُکھتی آنکھ کا پانی ،حرام چوپایوں کا پیشاب پاخانہ، گھوڑے کی لِیداور ہر حلال جانور کا گوبر، مینگنی ،مرغی اور بَط کی بِیٹ ،ہر قسم کی شراب ،سؤر کا گوشت اور ہڈی اور بال،چھپکلی یا گرگٹ کا خون اور دَرندے چوپایوں کا تھوک، یہ سب چیزیں نجاستِ غلیظہ ہیں ۔اس کے علاوہ دُودھ پیتے بچّے یا بچّی کا پیشاب اور ان کی قَے بھی اگر منه بھر هے نجاستِ غلیظہ ہے اور یہ جو لوگوں میں مشہور ہے کہ ’’ دُودھ پیتے بچّوں کا پیشاب پاک ہے  ‘‘ محض غلط ہے۔)[2](

نجاستِ خفیفہ

سوال …:                    نجاستِ خفیفہ کا حکم کیا ہے؟

جواب …:            نجاستِ خفیفہ کا حکم ہلکا ہے یعنی کپڑے کے حصّہ یا بدن کے جس عضو میں لگی ہو:   

٭…  اگر اس کی چوتھائی سے کم ہے تو معاف ہے۔

٭…  اگر چوتھائی کے برابر ہو تو اس کا دھونا واجب ہے۔

٭…  اگر زیادہ ہو تو اس کا پاک کرنا فرض ہے ۔ بے دھوئے نماز ہوگی ہی نہیں ۔)[3](

سوال …:                    نجاستِ خفیفہ کون کون سی چیزیں ہیں ؟

جواب …:            حلال جانوروں اور گھوڑے کا پیشاب اور حرام پرندوں کی بِیٹ نجاستِ خفیفہ ہے اور اگر نجاستِ غلیظہ، خفیفہ میں مل جائے تو کل غلیظہ ہے۔)[4](

سوال …:                    بدن یا کپڑا نَجِس ہوجائے تو پاک کرنے کا کیا طریقہ ہے؟

جواب …:            بدن یا کپڑا نَجِس ہوجائے تو انہیں پاک کرنے کے دو طریقے ہیں :

عَزَّ وَجَلَّ :          نجاست اگر پتلی ہوتوبدن یا کپڑا تین مرتبہ  دھونے سے پاک ہوجائے گا ،مگر کپڑے کو تینوں مرتبہ  اپنی پوری قوّت سے اس طرح نچوڑنا ضروری ہے کہ اس سے مزید کوئی قطرہ نہ ٹپکے، پہلی اور دوسری بار نچوڑ کر ہاتھ بھی دھو لے۔ جب كہ تيسري مرتبه نچوڑنے ميں كپڑا اور هاتھ دونوں پاك هو جائيں گےــ اور اگر نجاست دَلدار (یعنی موٹی، دبیز) ہو جیسے گوبر، خون، پاخانہ وغیرہ تو اس کو دور کرنا ضروری ہے۔ گنتی کی کوئی شرط نہیں اگرچہ چار پانچ مرتبہ  دھونا پڑے۔)[5](مگر یہ تین مرتبہ  دھونے اور نچوڑنے کا حکم اس وَقت ہے جب تھوڑے پانی میں دھویا ہو۔

2 :    اگر حوضِ کبیر (جس کی مقدار دَہ در دَہ یعنی 25گز یا225فٹ ہو یا پھر اس سے بڑے حوض، نہر، ندی، سمندر وغیرہ) میں دھویا ہو یا (نل،پائپ یا لوٹے وغیرہ کے ذریعے) بَہُت سا پانی اس پر بہایا یا (دریا وغیرہ) بہتے پانی میں دھویا تو نچوڑنے کی شرط نہیں۔)[6](  بلکہ فُقَہائے کرام رَحِمَہُمُ اللّٰہُ السَّلَام فرماتے ہیں :  دَری یا ٹاٹ یا کوئی ناپاک کپڑا بہتے پانی میں رات بھر پڑا رہنے دیں پاک ہو جائے گا اور اصل یہ ہے کہ جتنی دیر میں یہ ظنِّ غالِب ہو جائے کہ پانی نَجاست کو بہالے گیا پاک ہو گیا کہ بہتے پانی سے پاک کرنے میں نِچوڑنا شرط نہیں ۔)[7](

٭…٭…٭

غسل

غسل کے فرائض

سوال …:                    غسل کے کتنے فرض ہیں ؟ اور ان سے کیا مراد ہے؟

جواب …:            غسل کے تین فرض ہیں :  

 



[1]    المرجع السابق،   ۱ / ۳۹۳

[2]    المرجع السابق،   ۱ / ۳۹۰،   ۳۹۱   ملتقطاً

[3]    المرجع السابق،   ۱ / ۳۸۷

[4]    بہارِ شریعت،   نجاستوں کا بیان،   نجاستوں کے متعلق احکام،   ۱ / ۳۹۱،   ۳۹۲   ملتقطاً

[5]    بہارِ شریعت،   نجاستوں کا بیان،   نجس چیزوں کے پاک کرنے کا طریقہ،   ۱ / ۳۹۷،   ۳۹۸   ملتقطاً

[6]    فتاویٰ امجدیہ،   ۱ / ۵۳

[7]    بہارِ شریعت،   نجاستوں کا بیان،   نجس چیزوں کے پاک کرنے کا طریقہ،   ۱ / ۳۹۹

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن