دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Islam Ki Bunyadi Batain Part 03 | اسلام کی بنیادی باتیں ۔ حصہ ۳

book_icon
اسلام کی بنیادی باتیں ۔ حصہ ۳

طہارت میں نجاست کی اقسام و احکام، غسل و تیمم کا طریقہ وآداب، اذان، اقامت، امامت واقتدا کی شرائط، نمازِ تراویح و وتر کی ادائیگی کا طریقہ اور احکام و مسائل، سجدۂ سَہْوْ و سجدۂ تلاوت کا طریقہ و احکام، نمازِ جمعہ کے فضائل و احکام اور خطباتِ جمعہ، نمازِ عیدین کا طریقہ، نمازِ جنازہ مع تجہیز و تکفین اور تدفین و تلقین وغیرہ کے احکام و مسائل، روزہ، زکوٰۃ، صدقۂ فطر، حج و قربانی کے متعلق سوالاً جواباً مختصر بنیادی باتیں

طہارت

طہارت کے مسائل

سوال …:                      طہارت کا کیا مطلب ہے؟

جواب …:             طہارت کا مطلب یہ ہے کہ نمازی کا بدن، اس کے کپڑے اور وہ جگہ جس پر نماز پڑھنی ہے نجاست سے پاک صاف ہو۔

سوال …:                      طہارت کی کتنی قسمیں ہیں ؟

جواب …:             طہارت کی دو قسمیں ہیں :  (1)… طہارتِ صغریٰ     (2)… طہارتِ کبریٰ۔

طہارتِ صغریٰ سے مراد وُضو اور طہارتِ کبریٰ سے مراد غُسْل ہے۔)[1](

نجاست کی اقسام

سوال …:                      نجاست کی کتنی قسمیں ہیں ؟

جواب …:             نجاست کی دو قسمیں ہیں :   (1)حُکْمِیَّہ        (2)حَقِیْقِیَّہ

سوال …:                      نجاستِ حُکْمِیَّہ سے کیا مراد ہے؟

جواب …:             نجاستِ حُکْمِیَّہ وہ ہے جو نظر نہیں آتی، یعنی صرف شریعت کے حکم سے اُسے ناپاکی کہتے ہیں جیسے بے وُضو ہونا  یا غسل کی حاجت ہونا۔

سوال …:                      نجاستِ حُکْمِیَّہ سے پاک ہونے کا طریقہ کیا ہے؟

جواب …:             اس نجاست سے پاک ہونے کا طریقہ یہ ہے کہ جہاں وُضو کرنا لازمی ہو وہاں وُضو کر لیا جائے اور جہاں غسل کی حاجت ہو وہاں غسل کر لیا جائے۔

سوال …:                      نجاستِ حَقِیْقِیَّہ سے کیا مراد ہے؟

جواب …:  نجاستِ حَقِیْقِیَّہ وہ ناپاک چیز ہے جو کپڑے یا بدن وغیرہ پر لگ جائے تو ظاہر طور پر معلوم ہو جاتی ہے جیسے پاخانہ پیشاب وغیرہ۔

سوال …:                      نجاستِ حَقِیْقِیَّہ سے پاک ہونے کا طریقہ کیا ہے؟

جواب …:             اس سے پاک ہونے کا طریقہ یہ ہے کہ کپڑے یا بدن وغیرہ کو اس ناپاک چیز سے دھو کر پاک کیا جائے۔ نجاستِ حَقِیْقِیَّہ کی بھی دو قسمیں ہیں :  (1)… نجاستِ غلیظہ  (2)… نجاستِ خفیفہ۔

نجاستِ غلیظہ

سوال …:                      نجاستِ غلیظہ کا حکم کیا ہے؟

جواب …:             نجاستِ غلیظہ کا حکم سخت ہے اور وہ یہ ہے:  

٭…  اگر کپڑے یا بدن پر ایک دِرہم سے زیادہ لگ جائے تو اس کا پاک کرنا فرض ہے۔ بےپاک کئے نماز نہیں ہو گی۔

٭…  اگر دِرہم کے برابر ہے تو پاک کرنا وَاجب ہے کہ بے پاک کئے نماز پڑھی تو مکروہِ تحریمی ہوئی، یعنی ایسی نماز کا اِعادَہ واجب ہے۔

٭…  اگر دِرہم سے کم ہے تو پاک کرنا سُنَّت ہے کہ بے پاک کئے نماز پڑھی تو ہو گئی مگر خلافِ سُنَّت ہوئی، اعادہ بہتر ہے۔

سوال …:                      نَجاستِ غَلیظہ کے دِرہَم یا اس سے کم یا زیادہ ہونے سے کیا مراد ہے؟

جواب …:             نَجاستِ غَلیظہ کا دِرہَم یا اس سے کم یا زیادہ ہونے سے مُراد یہ ہے کہ نجاستِ غلیظہ اگر گاڑھی ہو مَثَلاً پاخانہ، لِید وغیرہ تو دِرہَم سے مُراد وَزن میں ساڑھے چار ماشہ (یعنی 4.374 گرام) ہے، لہٰذا اگر نَجاست دِرہم سے زیادہ یاکم ہے تو اس سے مُراد وَزن میں ساڑھے چار ماشے سے کم یا زیادہ ہونا ہے اور اگرنَجاستِ غَلیظہ پتلی ہو جیسے پیشاب وغیرہ تو دِرہم سے مُراد لمبائی چوڑائی ہے یعنی ہتھیلی کو خوب پھیلا کر ہموار رکھئے اور اس پر آہِستگی سے اِتنا پانی ڈالئے کہ اس سے زیادہ پانی نہ رُک سکے، اب جتنا پانی کا پھیلاؤ ہے اُتنابڑا

دِرہم سمجھا جائے گا۔)[2](کسی کپڑے یا بدن پر چند جگہ نَجاستِ غلیظہ لگی اور کسی جگہ دِرہم کے برابر نہیں ، مگر مجموعہ درہم کے برابر ہے تو درہم کے برابر سمجھی جائے گی اور زائد ہے



[1]    بہارِ شریعت،   کتاب الطہارۃ،   ۱ / ۲۸۲

[2]    بہارِ شریعت،   نجاستوں کا بیان،   نجاستوں کے متعلق احکام،   ۱ / ۳۸۹

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن