30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
جواب …: اعلیٰ حضرت عَلَیْہِ رَحمَۃُ رَبِّ الْعِزَّت بینی مبارک کی مد ح میں فرماتے ہیں : ؎
نیچی آنکھوں کی شرم و حیا پر درود
اونچی بینی کی رفعت پہ لاکھوں سلام
سوال …: سرکارِ مدینہ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کی جبین یعنی پیشانی مبارک کیسی تھی؟
جواب …: سرکارِ مدینہ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کی پیشانی مبارک کشادہ اور چوڑی تھی اور قدرتی طور پر آپ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کی مبارک پیشانی پر ایک نورانی چمک تھی۔
سوال …: سرکارِ مدینہ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کی پیشانی مبارک کے متعلق کوئی شعرسنائیے۔
جواب …: دربارِ رسالت کے شاعر مداحِ رسول حضرت سیِّدُنا حسان بن ثابت رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہ نے اسی حسین و جمیل
نورانی منظر کو دیکھ کر یہ کہا: ؎
مَتٰی یَبْدُ فِی الدَّاجِی الْـبَـھِیْمِ جَبِیْـنُهٗ!
یَلُحْ مِثْلَ مِصْبَاحِ الدُّجَی الْـمُتَوَقِّدِ
یعنی جب اندھیری رات میں آپ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کی مقدس پیشانی ظاہر ہوتی ہے تو اس طرح چمکتی ہے جس طرح رات کی تاریکی میں روشن چراغ چمکتے ہیں ۔
اعلیٰ حضرت عَلَیْہِ رَحمَۃُ رَبِّ الْعِزَّت کیا خوب فرماتے ہیں :
جس کے ماتھے شفاعت کا سہرا رہا
اس جبین سعادت پہ لاکھوں سلام
سوال …: سرکار صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کے دہن (منہ) مبارک کے متعلق آپ کیا جانتے ہیں ؟
جواب …: سرکار مدینہ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کےرخسار نرم و نازک اور ہموار تھے اور منہ فراخ، دانت کشادہ اور روشن تھے۔ جب آپ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم گفتگو فرماتے تو آپ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کے دونوں اگلے دانتوں کے درمیان سے ایک نور نکلتا تھا اور جب کبھی اندھیرے میں آپ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم مسکرا دیتے تو مبارک دانتوں کی چمک سے روشنی ہو جاتی تھی۔)[1](
سوال …: سرکارِ مدینہ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کے دہن مبارک کے متعلق کوئی شعرسنائیے۔
جواب …: اعلیٰ حضرت عَلَیْہِ رَحمَۃُ رَبِّ الْعِزَّت دہن مبارک کی مد ح میں فرماتے ہیں : ؎
وہ دہن جس کی ہر بات وحی خدا
چشمۂ علم و حکمت پہ لاکھوں سلام
٭…٭…٭
سوال …: سب سے پہلے کس نے اسلام قبول کیا؟
جواب …: مردوں میں سب سے پہلے حضرتِ سیِّدُنا ابوبکر صدیق رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہ نے، بچوں میں حضرت سیِّدُنا علی المرتضیٰ کَرَّمَ اللّٰہُ تَعَالٰی وَجْہَہُ الْکَرِیْم نے اور عورتوں میں ام المومنین حضرت سیدتنا خدیجہ رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہا نے اسلام قبول کیا۔
سوال …: اسلام کے لیے سب سے پہلے کس صحابی نے خون بہایا؟
جواب …: اسلام کیلئے سب سے پہلے حضرت سیِّدُنا سعد بن ابی وقاص رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہ نے خون بہایا۔
سوال …: اسلام کے سب سے بڑے دشمن ابو جہل کو کس نے قتل کیا؟
جواب …: اسلام کے سب سے بڑے دشمن ابو جہل کو حضرت سیِّدُنا معاذ اور سیِّدُنا معوذ رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُما نے قتل کیا۔
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع