30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
جواب …: جی نہیں ! سرکارِ مدینہ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کے سب چچا مسلمان نہیں ہوئے تھے، بلکہ صرف دو چچا حضرت سیِّدُنا حمزہ رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہ اور حضرت سیِّدُنا عباس رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہ مسلمان ہوئے تھے۔
سوال …: ہمارے پیارے نبی صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کی ازواجِ مطہرات رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُنَّ کی تعداد کتنی تھی؟
جواب …: ہمارے پیارے نبی صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کی ازواجِ مطہرات رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُنَّ کی تعداد11تھی اور یہ سب امہات المومنین یعنی مومنین کی مائیں کہلاتی ہیں ۔
سوال …: امہات المومنین رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُنَّ کے اسمائے مبارکہ بتائیے۔
جواب …: امہات المومنین رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُنَّ کے اسمائے مبارکہ یہ ہیں :
(1)… ام المومنین حضرت سَیِّدَتُنا خدیجہ بنت خویلد رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہَا
(2)… ام المومنین حضرت سَیِّدَتُنا سودہ بنت زمعہ رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہَا
(3)… ام المومنین حضرت سَیِّدَتُنا عائشہ بنت ابو بکر صدیق رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہَا
(4)… ام المومنین حضرت سَیِّدَتُنا حفصہ بنت عمر فاروق رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہَا
(5)… ام المومنین حضرت سَیِّدَتُنا اُمِّ سلمہ بنت ابو اُمیہ رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہَا
(6)… ام المومنین حضرت سَیِّدَتُنا ام حبیبہ بنت ابو سفیان رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہَا
(7)… ام المومنین حضرت سَیِّدَتُنا زینب بنت جَحْش رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہَا
(8)… ام المومنین حضرت سَیِّدَتُنا زینب بنت خزیمہ رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہَا
(9)… ام المومنین حضرت سَیِّدَتُنا میمونہ بنت حارث ہلالیہ رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہَا
(10)… ام المومنین حضرت سَیِّدَتُنا جویریہ بنت حارث خزاعیہ رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہَا
(11)… ام المومنین حضرت سَیِّدَتُنا صفیہ بنت حُـيَـیّ بن اَخطب رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہَا )[1](
سوال …: سرکارِ مدینہ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کے شہزادے کتنے تھے؟ ان کے نام بتائیے۔
جواب …: آپ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کے تین شہزادے تھے اور ان کے اسمائے مبارکہ یہ ہیں :
)1(… حضرت سَیِّدُنا قاسم رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہ
)2(…حضرت سَیِّدُنا ابراہیم رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہ
)3(… حضرت سَیِّدُنا عبد ﷲ رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہ ، انہی کا لقب طیب و طاہر ہے۔)[2](
سوال …: سرکارِ مدینہ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کی شہزادیاں کتنی تھیں اور ان کے نام کیا تھے؟
جواب …: آپ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کی چار شہزادیاں تھیں اور ان کے اسمائے مبارکہ یہ ہیں :
)1(… حضرت سَیِّدَتُنا زینب رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہَا )2(… حضرت سَیِّدَتُنا رقیہ رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہَا
)3(… حضرت سَیِّدَتُنا ام کلثوم رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہَا )4(… حضرت سَیِّدَتُنا فاطمۃ الزہرہ رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہَا)[3](
٭…٭…٭
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع