30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
83 کیا سرکارِ مدینہ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم اپنے جسمِ بشری کے ساتھ ہر جگہ موجود ہیں ؟
84 کیا حاضر وناظر کا عقیدہ قرآنِ پاک سے ثابت ہے ؟
85 کیا حاضر و ناظر کا عقیدہ احادیث ِ کریمہ سے بھی ثابت ہے ؟
86 کیا ایسا ممکن ہے کہ کوئی نور بھی ہو اور بشر بھی؟
87 نور وبشر ہونے کے اعتبار سے سرکارِ مدینہ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کے متعلق ہمارا عقیدہ کیا ہے؟
88 کیا سرکارِ مدینہ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کا نور ہونا قرآنِ پاک سے ثابت ہے؟
89 سرکارِ مدینہ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کی بشریت کا انکار کرنا کیسا؟
90 سرکارِ مدینہ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کو اپنے جیسا بشرکہنا کیسا ہے؟
٭…٭…٭
اس باب میں آپ پڑھیں گے:
خاندانِ مصطفٰے کے علاوہ حسنِ مصطفٰے اور اس حسن پر فدا جانثارانِ مصطفٰے و محبوبانِ خدا و مصطفٰے
کے متعلق سوالاً جواباً مختصر بنیادی باتیں
باپ دادا
سوال …: ہمارے پیارے نبی صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کا تعلق عرب کے کس خاندان سے تھا؟
جواب …: ہمارے پیارے نبی صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کا تعلق عرب کے مشہور و معروف اور معزز و محتشم خاندان قریش سے تھا۔
سوال …: ہمارے پیارے نبی صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کس نبی کی اولاد میں سے ہیں ؟
جواب …: ہمارے پیارے نبی صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم اللہ عَزَّ وَجَلَّ کے خلیل حضرت سیِّدُنا ابراہیم عَلَیْہِ السَّلَام کی اولاد میں سے ہیں ۔
سوال …: ہمارے پیارے نبی صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم اور اللہ عَزَّ وَجَلَّ کے خلیل حضرت سیِّدُنا ابراہیم عَلَیْہِ السَّلَام کے درمیان کتنے واسطے (یعنی باپ دادا) ہیں ؟
جواب …: ہمارے پیارے نبی صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم اور اللہ عَزَّ وَجَلَّ کے خلیل حضرت سیِّدُنا ابراہیم عَلَیْہِ السَّلَام کے درمیان61واسطے ہیں ۔
سوال …: ہمارے پیارے نبی صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کا مختصر نسب شریف بتائیے۔
جواب …: ہمارے پیارے نبی صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کا نسب شریف یہ ہے: سَیِّدُنَا مُـحَمَّد بِنْ عَبدُ الله بِنْ عَبْدُ الْـمُطَّلِب بِنْ ھَاشِم بِنْ عَبْد مَنَاف بِنْ قُصَیّ بِنْ کِلَاب بِنْ مُرّہ ۔ )[1](
سوال …: سرکارِ مدینہ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کے کتنے چچا تھے؟
جواب …: سرکارِ مدینہ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کے 12 چچا تھے۔
سوال …: کیا سرکارِ مدینہ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کے سب چچا مسلمان ہو گئے تھے؟
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع