30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
سفر کیا کروں گا (۱۸)کتابت وغیرہ میں شَرْعی غلَطی ملی تو ناشرین کو ممکنہ ذرائع سے تحریری طور پَر مُطَّلع کروں گا (ناشِرین وغیرہ کو کتابوں کی اَغلاط صِرْف زبانی بتانا خاص مفید نہیں ہوتا)۔
اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَ وَ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامُ علٰی سَیِّدِ الْمُرْسَلِیْنَ ط
اَمَّا بَعْدُ فَاَعُوْذُ بِاللّٰہِ مِنَ الشَّیْطٰنِ الرَّجِیْمِ ط بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّ حِیْم ط
از: شیخ طریقت، امیر اہلسنّت، بانی دعوتِ اسلامی حضرت علّامہ مولانا ابوبلال محمد الیاس عطاؔر قادری رضوی ضیائی دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ
اَ لْحَمْدُ لِلّٰهِ عَلٰی اِحْسَا نِهٖ وَ بِفَضْلِ رَسُوْلِهٖ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم تبلیغ قرآن و سنّت کی عالمگیر غیر سیاسی تحریک ’’ دعوتِ اسلامی ‘‘ نیکی کی دعوت، اِحیائے سنّت اور اشاعتِ علمِ شریعت کو دنیا بھر میں عام کرنے کا عزمِ مُصمّم رکھتی ہے، اِن تمام اُمور کو بحسنِ خوبی سر انجام دینے کے لئے مُتَعَدَّد مجالس کا قیام عمل میں لایا گیا ہے جن میں سے ایک مجلس ’’ المدینۃ العلمیۃ ‘‘ بھی ہے جو دعوتِ اسلامی کے عُلما و مُفتیانِ کرام کَثَّرھُمُ اللّٰہُ تَعَالٰی پر مشتمل ہے، جس نے خالص علمی، تحقیقی او راشاعتی کام کا بیڑا اٹھایا ہے۔
اس کے مندرجہ ذیل چھ شعبے ہیں :
(۱)شعبۂ کتُبِ اعلیٰ حضرت عَلَیْہِ رَحمَۃُ رَبِّ الْعِزَّت (۲)شعبۂ درسی کُتُب (۳)شعبۂ اصلاحی کُتُب
(۴)شعبۂ تراجمِ کتب (۵)شعبۂ تفتیشِ کُتُب (۶)شعبۂ تخریج
’’ المدینۃ العلمیۃ ‘‘ کی اوّلین ترجیح سرکارِ اعلیٰ حضرت اِمامِ اَہلسنّت،عظیم البَرَکت، عظیم المرتبت، پروانۂ شمعِ رِسالت، مُجَدِّدِ دین و مِلَّت، حامی سنّت، ماحی بِدعت، عالِمِ شَرِیْعَت، پیرِ طریقت، باعثِ خَیْر و بَرَکت، حضرتِ علاّمہ مولانا الحاج الحافِظ القاری شاہ امام اَحمد رَضا خان عَلَیْہِ رَحمَۃُ الرَّحْمٰن کی گِراں مایہ تصانیف کو عصرِ حاضر کے تقاضوں کے مطابق حتَّی الْوَسْعْ سَہْل اُسلُوب میں پیش کرنا ہے۔ تمام اسلامی بھائی اور اسلامی بہنیں اِس عِلمی، تحقیقی اور اِشاعتی مدنی کام میں ہر ممکن تعاون فرمائیں اور مجلس کی طرف سے شائع ہونے والی کُتُب کا خود بھی مطالَعہ فرمائیں اور دوسروں کو بھی اِس کی ترغیب دلائیں ۔
اللہ عَزَّ وَجَلَّ ’’ دعوتِ اسلامی ‘‘ کی تمام مجالس بَشُمُول ’’ المدینۃ العلمیۃ ‘‘ کو دن گیارہویں اور رات بارہویں ترقّی عطا فرمائے اور ہمارے ہر عملِ خیر کو زیورِ اخلاص سے آراستہ فرما کر دونوں جہاں کی بھلائی کا سبب بنائے۔ ہمیں زیرِ گنبدِ خضرا شہادت، جنّت البقیع میں مدفن اور جنّت الفردوس میں جگہ نصیب فرمائے۔اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم
رمضان المبارک ۱۴۲۵ھ
قرآنِ مجید اللہ عَزَّ وَجَلَّ کی آخری کتاب ہے، اس کو پڑھنے اور اس پر عمل کرنے والا دونوں جہاں میں کامیاب و کامران ہوتا ہے۔ اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّ وَجَلَّ تبلیغ قرآن و سنّت کی عالمگیر غیر سیاسی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت اندرون و بیرونِ ملک حفظ و ناظرہ کے لاتعداد مدارس بنام مدرسۃ المدینہ قائم ہیں ۔ صرف پاکستان میں تادِم تحریر کم وبیش 75ہزار مدَنی مُنّے اور مَدَنی مُنّیوں کو حفظ و ناظرہ کی مفت تعلیم دی جا رہی ہے۔ ان مدارس میں قرآنِ کریم کے ساتھ ساتھ دینی معلومات اور تربیت پر بھی خصوصی توجہ دی جاتی ہے تاکہ مدرسۃ المدینہ سے فارغ ہونے والا طالب علم تعلیمِ قرآن کے ساتھ ساتھ دین اسلام کی تعلیمات سے بھی روشناس ہو اور اس میں علم و عمل دونوں رنگ نظر آئیں ، وہ حسنِ اخلاق کا پیکر ہو، اچھائی اور برائی کی پہچان رکھتا ہو، بُر ی عادتوں سے پاک اور اچھے اوصاف کا مالک ہو اور بڑا ہو کر معاشرے کا ایسا باکردار مسلمان بنے کہ عمر بھر اپنی اور ساری دنیا کے لوگوں کی اصلاح کی کوشش میں مصروف رہے۔
زیرِ نظر کتاب ’’ اسلام کی بنیادی باتیں حصہ 3 ‘‘ دراصل مدنی نصاب برائے قاعدہ اور مدنی نصاب برائے ناظرہ سلسلے کی ہی ایک کڑی ہے۔ بنیادی طور پر چونکہ یہ تینوں کتابیں مدرسۃ المدینہ میں حفظ و ناظرہ کی تعلیم حاصل کرنے والے مدنی منوں اور مدنی منیوں کو اسلام کی بنیادی باتوں سے آگاہ کرنے کے لیے لکھی گئی تھیں مگر خواص و عوام میں ان کی بڑھتی ہوئی مقبولیت کے پیشِ نظر مجلس نے اس سلسلے کا نام تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا تا کہ ان کتب کی افادیت صرف مدنی منوں اور مدنی منیوں تک ہی محدود نہ رہے بلکہ ہر خاص و عام ان کتب سے فیض یاب ہو سکے۔ چنانچہ شیخِ طریقت، امیرِ اہلسنّت ،بانی دعوتِ اسلامی حضرت علّامہ مولانا ابوبلال محمد الیاس عطاؔر قادری رضوی ضیائی دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے اس سلسلے کا نیا نام ’’ اسلام کی بنیادی باتیں ‘‘ عطا فرمایا۔ لہٰذا آئندہ سے اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّ وَجَلَّ یہ سلسلہ اسی نام سے شائع ہو گا۔ اس کتاب کی پیشکش کا سہرہ مجلس مدرسۃ المدینہ اور مجلس المدینۃ العلمیہ کے سر ہے جبکہ دارالافتاء اہلسنت سے اس کی شرعی تفتیش کروائی گئی ہے۔
یہی ہے آرزو تعلیمِ قرآں عام ہوجائے
ہر اک پرچم سے اُونچا پرچمِ اسلام ہوجائے
مَجْلِس مَدْرَسَۃُ الْمَدِینہ
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع