30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
حاضری کے لئے ترستے ہیں
اذنِ طیبہ کی آس میں آقا
وہ پُر ارماں سلام کہتے ہیں
تیرے روضے کی جالیوں کے پاس
ساتھ رحم و کرم کی لیکر آس
کتنے دُکھیارے روز آ آ کے
شاہِ ذیشاں سلام کہتے ہیں
آرزوئے حرم ہے سینے میں
اب تو بلوائیے مدینے میں
تجھ سے تجھ ہی کو مانگتے ہیں جو
وہ مسلماں سلام کہتے ہیں
رُخ سے پردے کو اب اٹھا دیجے
اپنے قدموں سے اب لگا لیجے
آہ! جو نیکیوں سے ہیں یکسر
خالی داماں سلام کہتے ہیں
آپ عطار کیوں پریشاں ہیں
بد سے بدتر بھي زيرِ داماں هيں
ان پہ رحمت وہ خاص کرتے ہیں
جو مسلماں سلام کہتے ہیں
٭…٭…٭
پیارے مدنی منو! دُعا جس طرح اللہ عَزَّ وَجَلَّ سے مناجات کرنے، اس کی قربت حاصل کرنے، اس کے فضل وانعام کے مستحق ہونے اور بخشش و مغفرت کا پروانہ حاصل کرنے کا نہایت آسان اور مجرب ذریعہ ہے۔ اسی طرح دعا اللہ عَزَّ وَجَلَّ کے پیارے حبیب صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کی سنت، اس کے پیارے بندوں کی عادت اور درحقیقت عبادت بلکہ مغزِ عبادت اور گناہ گار بندوں کے حق میں اللہ عَزَّ وَجَلَّ کی طرف سے ایک بہت بڑی نعمت و سعادت ہے۔
قرآنِ کریم واحادیث مبارکہ میں جگہ جگہ دعا مانگنے کی ترغیب دلائی گئی ہے۔ چنانچہ،
دعا سے متعلق قرآن کریم میں فرمانِ باری تَعَالٰی ہے:
وَ قَالَ رَبُّكُمُ ادْعُوْنِیْۤ اَسْتَجِبْ لَكُمْؕ-اِنَّ الَّذِیْنَ یَسْتَكْبِرُوْنَ عَنْ عِبَادَتِیْ سَیَدْخُلُوْنَ جَهَنَّمَ دٰخِرِیْنَ۠(۶۰) (پ۲۴، المومن: ۶۰)
ترجمۂ کنز الایمان: اور تمہارے رب نے فرمایا مجھ سے دعا کرو میں قبول کروں گا بیشک وہ جو میری عبادت سے اونچے کھنچتے ہیں عنقریب جہنّم میں جائیں گے ذلیل ہو کر۔
ایک مقام پر ارشاد فرمایا:
وَ اِذَا سَاَلَكَ عِبَادِیْ عَنِّیْ فَاِنِّیْ قَرِیْبٌؕ-اُجِیْبُ دَعْوَةَ الدَّاعِ اِذَا دَعَانِۙ-فَلْیَسْتَجِیْبُوْا لِیْ وَ لْیُؤْمِنُوْ بِیْ لَعَلَّهُمْ یَرْشُدُوْنَ(۱۸۶) (پ۲، البقرۃ: ۱۸۶)
ترجمۂ کنز الایمان: اور اے محبوب جب تم سے میرے بندے مجھے پوچھیں تو میں نزدیک ہوں دعا قبول کرتا ہوں پکارنے والے کی جب مجھے پکارے تو انہیں چاہیے میرا حکم مانیں اور مجھ پر ایمان لائیں کہ کہیں راہ پائیں ۔
پیارے مدنی منو! اللہ عَزَّ وَجَلَّ کے محبوب، دانائے غُیوب صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے پیدا ہوتے ہی اپنی امت کے حق میں یہ دعا مانگی: رَبِّ ھَبْ لِی اُمَّتِی۔ یعنی خدایا میری امت کو میرے واسطے بخش دے۔
نیز سرکارِ والا تَبار، ہم بے کسوں کے مددگار صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے کثیر احادیثِ مبارکہ میں بار بار دعا مانگنے کی ترغیب دلائی ہے۔ چنانچہ ارشاد فرمایا: اَلدُّعَآءُ مُخُّ
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع