30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
اور سب سے آخری پیغمبر حضرت سیِّدُنا محمد مصطفٰے صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم ہیں اور باقی تمام نبی و رسول ان دونوں کے درمیان ہوئے۔
سوال …: قرآنِ کریم میں کتنے نبیوں اور رسولوں کے نام موجود ہیں ؟
جواب …: قرآنِ کریم میں 26 نبیوں اور رسولوں کے نام موجود ہیں ۔
سوال …: کیا آپ بتا سکتے ہیں کہ کس نبی یا رسول کا نام قرآنِ کریم میں کتنی بار آیا ہے؟
جواب …: قرآنِ مجید میں جن انبیائے کرام عَلَیْہِمُ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام کے نام جتنی بار آئے ہیں وہ یہ ہیں :
(1)… حضرت سیِّدُنا آدم عَلَیْہِ السَّلَام کا نامِ مبارک قرآنِ مجید میں 25بار آیا ہے۔
(2)… حضرت سیِّدُنا نوح عَلَیْہِ السَّلَام کا نامِ مبارک قرآنِ مجید میں 43بار آیا ہے۔
ان دونوں انبیائے کرام کا تذکرہ پارہ تین سورۂ آلِ عمران کی آیت نمبر 33میں کچھ یوں ہے:
اِنَّ اللّٰهَ اصْطَفٰۤى اٰدَمَ وَ نُوْحًا
)3(… حضرت سیِّدُنا ابراہیم عَلَیْہِ السَّلَام کا نامِ مبارک قرآنِ مجید میں 69بار آیا ہے۔
)4(… حضرت سیِّدُنا اسمٰعیل عَلَیْہِ السَّلَام کا نامِ مبارک قرآنِ مجید میں 12بار آیا ہے۔
)5(… حضرت سیِّدُنا اسحاق عَلَیْہِ السَّلَام کا نامِ مبارک قرآنِ مجید میں 17بار آیا ہے۔
)6(… حضرت سیِّدُنا یعقوب عَلَیْہِ السَّلَام کا نامِ مبارک قرآنِ مجید میں16بار آیا ہے۔
ان چار جلیل القدر انبیائے کرام کا تذکرہ پارہ ایک سورۂ بقرہ کی آیت نمبر 401میں کچھ یوں ہے:
اَمْ تَقُوْلُوْنَ اِنَّ اِبْرٰهٖمَ وَ اِسْمٰعِیْلَ وَ اِسْحٰقَ وَ یَعْقُوْبَ
)7(… حضرت سیِّدُنا یوسف عَلَیْہِ السَّلَام کا نامِ مبارک قرآنِ مجید میں 27بار آیا ہے۔ چنانچہ پارہ 21سورۂ یوسف کی آیت نمبر 4میں ہے:
اِذْ قَالَ یُوْسُفُ لِاَبِیْهِ یٰۤاَبَتِ اِنِّیْ رَاَیْتُ اَحَدَ عَشَرَ كَوْكَبًا
)8(… حضرت سیِّدُنا داود عَلَیْہِ السَّلَام کا نامِ مبارک قرآنِ مجید میں 16بار آیا ہے۔ چنانچہ پارہ 2سورۂ بقرہ کی آیت نمبر 251میں ہے: وَ قَتَلَ دَاوٗدُ جَالُوْتَ
)9(… حضرت سیِّدُنا سلیمان عَلَیْہِ السَّلَام کا نامِ مبارک قرآنِ مجید میں 17بار آیا ہے۔ چنانچہ پارہ 1 سورۂ بقرہ کی آیت نمبر 021میں ہے: وَ اتَّبَعُوْا مَا تَتْلُوا الشَّیٰطِیْنُ عَلٰى مُلْكِ سُلَیْمٰنَۚ-
)10(… حضرت سیِّدُنا ایوب عَلَیْہِ السَّلَام کا نامِ مبارک قرآنِ مجید میں 4بار آیا ہے۔ چنانچہ پارہ 71سورۂ انبیا کی آیت نمبر 83میں ہے: وَ اَیُّوْبَ اِذْ نَادٰى رَبَّهٗۤ اَنِّیْ مَسَّنِیَ الضُّرُّ
)11(… حضرت سیِّدُنا موسیٰ عَلَیْہِ السَّلَام کا نامِ مبارک قرآنِ مجید میں 136بار آیا ہے۔
)12(… حضرت سیِّدُنا ہارون عَلَیْہِ السَّلَام کا نامِ مبارک قرآنِ مجید میں 20بار آیا ہے۔
ان دونوں نبیوں کا تذکرہ پارہ 9سورۂ اعراف کی آیت نمبر 122میں کچھ یوں ہے:
رَبِّ مُوْسٰى وَ هٰرُوْنَ(۱۲۲)
)13(… حضرت سیِّدُنا زکریا عَلَیْہِ السَّلَام کا نامِ مبارک قرآنِ مجید میں 7بار آیا ہے۔
)14(… حضرت سیِّدُنا یحییٰ عَلَیْہِ السَّلَام کا نامِ مبارک قرآنِ مجید میں 5بار آیا ہے۔
ان دونوں نبیوں کا تذکرہ پارہ 16سورۂ مریم کی آیت نمبر 7 میں کچھ یوں ہے:
یٰزَكَرِیَّاۤ اِنَّا نُبَشِّرُكَ بِغُلٰمِ ﹰاسْمُهٗ یَحْیٰىۙ-
)15(… حضرت سیِّدُنا عیسیٰ عَلَیْہِ السَّلَام کا نامِ مبارک قرآنِ مجید میں 25بار آیا ہے۔ چنانچہ پارہ 3سورۂ آلِ عمران کی آیت نمبر 59میں ہے: اِنَّ مَثَلَ عِیْسٰى عِنْدَ اللّٰهِ كَمَثَلِ اٰدَمَؕ-
)16(… حضرت سیِّدُنا الیاس عَلَیْہِ السَّلَام کا نامِ مبارک قرآنِ مجید میں 3بار آیا ہے۔ چنانچہ پارہ 23سورۂ صافات کی آیت
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع