30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
نہ ہوگا بُرا خاتِمہ غوثِ اعظم
مری قبر میں لَا تَخَف)[1]( کہتے آؤ
اندھیرا رہا ہے ڈرا غوثِ اعظم
گو عطارؔ بد ہے بدوں کا بھی سردار
یہ تیرا ہے تیرا، تِرا غوثِ اعظم)[2](
٭…٭…٭
اللہ! مجھے حافِظِ قُرآن بنا دے)[3](
اللہ! مجھے حافِظِ قُرآن بنا دے
قُرآن کے اَحکام پہ بھی مجھ کو چلا دے
ہو جایا کرے یاد سَبَق جلد الٰہی!
مولیٰ تُو مِرا حافِظہ مضبوط بنا دے
سُستی ہو مِری دور اُٹھوں جلد سَویرے
تُو مدرَسے میں دِل مِرا اللہ! لگا دے
ہو مدرَسے کا مجھ سے نہ نقصان کبھی بھی
اللہ! یہاں کے مجھے آداب سکھا دے
چُھٹّی نہ کروں بھول کے بھی مدرَسے کی میں
اَوقات کا بھی مجھ کو تُو پابند بنا دے
اُستاذ ہوں موجود یا باہَر کہیں مصروف
عادت تُو مِری شور مچانے کی مِٹا دے
خَصلَت ہو مری دُور شرارت کی الٰہی!
سنجیدہ بنا دے مجھے سنجیدہ بنا دے
اُستاذ کی کرتا رہوں ہر دم میں اِطاعت
ماں باپ کی عزّت کی بھی توفیق خُدا دے
کپڑے میں رکھوں صاف تُو دِل کو مِرے کر صاف
مولیٰ تُو مدینہ مِرے سینے کو بنا دے
فِلموں سے ڈِراموں سے دے نفرت تُو الٰہی!
بس شوق مجھے نعت وتِلاوت کا خُدا دے
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع