30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
| نگہبان | خیر خواہ | آفِس | مکتب |
| رہائشی طلبہ | مقیم طلبہ | چَیکر | مُفَتِّشْ |
| شہری/غیر رہائشی طلبہ | غیر مقیم طلبہ | ہمارے علّامہ صاحِب | ہمارے اُستاذ صاحِب |
| فرسٹ، سیکنڈ فلور | پہلی، دوسری منزل | کئیر ٹیکر | نِگہبان |
| مدرَسہ کمیٹی | مجلس مَدْرَسہ | کچن | مَطْبخ |
٭…٭…٭
باب: 8
اختتامیہ
اس باب میں آپ پڑھیں گے:
اوراد و وظائف، منقبت ِ غوثِ اعظم، مناجات، صلوٰۃ و سلام، دعا اور اس کی اہمیت و آداب
ہر وِرد کے اوَّل و آخِر ایک بار دُرُود شریف پڑھ لیجئے ، فائدہ ظاہر نہ ہونے کی صورت میں شِکوہ کرنے کے بجائے اپنی کوتاہیوں کی شامت تصوُّرکیجئے، اللہ عَزَّ وَجَلَّ کی حکمت پر نظر رکھئے۔
ھُوَ اللّٰهُ الرَّحِیْمُ جو ہر نماز کے بعد 7 بار پڑھ لیاکرے گا اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّ وَجَلَّ شیطان کے شر سے بچا رہے گا اور اُس کا ایمان پر خاتمہ ہو گا۔
یَا مَلِكُ 90 بار جوغریب و نادار روزانہ پڑھا کرے اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّ وَجَلَّ غُربت سے نَجات پاکر مال دار ہو۔
یَا سَلَامُ 111بار پڑھ کر بیمار پر دم کرنے سے اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّ وَجَلَّ شِفا حاصل ہوگی۔
یَا مُھَیْمِنُ 29بار روزانہ پڑھنے والا اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّ وَجَلَّ ہر آفت و بلا سے محفوظ رہے گا۔
یَا فَتَّاحُ 70بار جو روزانہ بعد نماز فجر دونوں ہاتھ سینے پر رکھ کر پڑھا کرے گا اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّ وَجَلَّ اُس کے دل کا زنگ و مَیل دُور ہوگا۔
یَا رَافِـعُ 20بار جو روزانہ پڑھا کرے گا، اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّ وَجَلَّ اُس کی مراد پوری ہوگی۔
یَا جَلِیْلُ جو 10بارپڑھ کر اپنے مال واسباب اوررقم وغیرہ پردم کردے، اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّوَجَلَّ چوری سے محفوظ رہے گا۔
یَا حَمِیْدُ جس کی گندی باتوں کی عادت نہ جاتی ہو وہ 90بار پڑھ کر کسی خالی پیالے یا گلاس میں دَم کردے۔ حسبِ ضرورت اُسی میں پانی پیا کرے ، اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّ وَجَلَّ فُحش گوئی کی عادت نکل جائے گی۔ (ایک بار کا دم کیا ہوا گلاس برسوں تک چلاسکتے ہیں )
یَا مُحْیِیْ سات بار پڑھ کر اپنے اوپر دم کرلیجئے، گیس ہو یا پیٹ یا کسی بھی جگہ درد ہو یا کسی عُضو کے ضائع ہوجانے کا خوف ہو اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّ وَجَلَّ فائدہ ہوگا۔ (مدتِ علاج : تا حصول ِ شِفا روزانہ کم از کم ایک بار)
یَا غَنِیُّ رِیڑھ کی ہڈی ، گُھٹنوں ،جوڑوں یا جسم میں کہیں بھی درد ہو، چلتے پھرتے اُٹھتے بیٹھتے پڑھتے رہیے ، اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّ وَجَلَّ درد جاتا رہے گا۔
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع