دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Islam Ki Bunyadi Batain Part 03 | اسلام کی بنیادی باتیں ۔ حصہ ۳

book_icon
اسلام کی بنیادی باتیں ۔ حصہ ۳

آخِر میں خشوع وخُضُوع (یعنی بدن کی عاجِزی و انکساری اور دل ودماغ کی حاضری) کے ساتھ دُعا میں ہاتھ اُٹھانے کے آداب بجالاتے ہوئے بلا کمی و بیشی اس طرح دعا مانگئے:

اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ  رَبِّ الْعٰلَمِیْنَ وَ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامُ علٰی سَیِّدِ الْمُرْسَلِیْنَ ط

            یاربِّ مصطَفٰے !  بطفیل مصطَفٰے صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم ہماری، ہمارے ماں باپ کی اور ساری اُمّت کی مغفِرت فرما۔ یااللہ  عَزَّ وَجَلَّ  !  درس کی غلَطیاں اور تمام گناہ مُعاف فرما، عمل کا جذبہ دے، ہمیں پرہیزگار اور ماں باپ کا فرماں بردار بنا۔ یااللہ  عَزَّ وَجَلَّ  !  ہمیں اپنا اور اپنے مَدَنی حبیب صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کامُخلِص عاشِق بنا۔ ہمیں گناہوں کی بیماریوں سے شِفا عطا فرما۔ یااللہ  عَزَّ وَجَلَّ  !  ہمیں مَدَنی انعامات پر عمل کرنے، مَدَنی قافِلوں میں سفر کرنے اور اِنفِرادی کوشِش کے ذَرِیعے دوسروں کو بھی مَدَنی کاموں کی ترغیب دلوانے کا جذبہ عطا فرما۔ یااللہ  عَزَّ وَجَلَّ  !  مسلمانوں کو بیماریوں ، قرض داریوں ، بے رُوزگاریوں ، بے اولادیوں ، بے جا مقدّمہ بازیوں اور طرح طرح کی پریشانیوں سے نَجات عطا فرما۔ یااللہ  عَزَّ وَجَلَّ  !  اسلام کا بول بالا کر ا ور دُشمنانِ اسلام کا منہ کالا کر۔ یااللہ  عَزَّ وَجَلَّ  !  ہمیں دعوتِ اسلامی کے مَدَنی ماحول میں استِقامت عطا فرما۔ یااللہ  عَزَّ وَجَلَّ  !  ہمیں زَیرِگنبدِخَضرا جلوۂ محبوب میں شہادت، جنَّتُ الْبقیع میں مدفن اور جنَّتُ الفردوس میں اپنے مدنی حبیب صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کا پڑوس نصیب فرما۔ یااللہ  عَزَّ وَجَلَّ  !  مدینے کی خوشبو دار ٹھنڈی ٹھنڈی ہواؤں کا واسِطہ ہماری جائز دُعائیں  قبول فرما۔

کہتے رہتے ہیں دعا کے واسطے بندے تیرے

کر دے  پوری آرزو ہر بے کس و مجبور کی

اٰمِین بِجَاہِ النَّبی الْاَمِینصَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم

شعر کے بعد یہ آیت ِدُرُود اور دُعا کی اختتامی آیات پڑھئے:  

اِنَّ اللّٰهَ وَ مَلٰٓىٕكَتَهٗ یُصَلُّوْنَ عَلَى النَّبِیِّؕ-یٰۤاَیُّهَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا صَلُّوْا عَلَیْهِ وَ سَلِّمُوْا تَسْلِیْمًا(۵۶) (پ۲۲، الاحزاب: ۵۶)

ترجمۂ کنز الایمان:  بیشک اللہ اور اس کے فرشتے درود بھیجتے ہیں اس غیب بتانے والے (نبی) پر اے ایمان والو!  ان پر درود اور خوب سلام بھیجو۔

سب دُرُودشریف پڑھ لیں پھر پڑھئے:

سُبْحٰنَ رَبِّكَ رَبِّ الْعِزَّةِ عَمَّا یَصِفُوْنَۚ(۱۸۰)وَ سَلٰمٌ عَلَى الْمُرْسَلِیْنَۚ(۱۸۱)وَ الْحَمْدُ لِلّٰهِ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَ۠(۱۸۲) (پ ۲۳، الصفت: ۱۸۰ تا ۱۸۲)

ترجمۂ کنز الایمان:  پاکی ہے تمہارے رب کو عزت والے رب کو ان کی باتوں سے۔ اور سلام ہے پیغمبروں پر۔ اور سب خوبیاں اللہ کو جو سارے جہان کا رب ہے۔

٭…٭…٭

بلحاظِ موضوعاتی ترتیب  چالیس مدنی انعامات

ہر اچھے کام کی نیت سے متعلق مدنی انعام

٭…  کیا آج آپ نے کچھ نہ کچھ جائز کاموں سے پہلے اچّھی اچّھی نیّتیں کیں ؟ نیز کم از کم دو کو اس کی ترغیب دلائی؟

عبادات سے متعلق مدنی انعامات

٭…  پانچوں نمازیں با عمامہ تکبیرِ اولیٰ کیساتھ باجماعت مسجد میں ادا کرتے ہیں یا نہیں ؟

٭…  آپ نے نمازِ پنجگانہ کے بعد اور سوتے وقت کم از کم آیت الکرسی اور تسبیح فاطمہ پڑھنے کا معمول بنایا ہے یا نہیں ؟

٭…  روزانہ کم از کم 313 بار دُرُود شریف پڑھتے ہیں یا نہیں ؟

علم سیکھنے سکھانے سے متعلق مدنی انعامات

٭…  روزانہ کم از کم ایک گھنٹہ اپنے گھر پر سبق یاد کرتے ہیں یا نہیں ؟

٭…  روزانہ دو درس (مسجد، گھر جہاں سہولت ہو) دیتے یا سنتے ہیں یا نہیں ؟

٭…  کیا آپ کو ایمانِ مجمل، ایمان مفصل، چھ کلمے مع ترجمہ اور قرآن کی آخری دس سورتیں یاد ہیں ؟ انہیں ہر ماہ کی پہلی پیر کو پڑھ لیتے ہیں یا نہیں ؟

اخلاقیات سے متعلق مدنی انعامات

کسی کا نام بگاڑنا

٭…  کسی کا نام بگاڑناحکمِ قرآنی کے خلاف ہے۔ کسی کو (بلا اجازتِ شرعی) لمبا، ٹھگنا، موٹا وغیرہ تو نہیں کہتے؟

 

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن