دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Islam Ki Bunyadi Batain Part 03 | اسلام کی بنیادی باتیں ۔ حصہ ۳

book_icon
اسلام کی بنیادی باتیں ۔ حصہ ۳

پروا نہ تھی یہاں تک کہ والدین کی بات بھی نہ سنتا تھا۔ آج کے اس پر فتن دور کے آوارہ لڑکوں کی طرح قبر وآخرت سے غافل ہوکر بس اپنی موج مستی میں مگن انمول زندگی کو بے مقصد ضائع کر رہا تھا کہ ایک دن مسجد کے پاس سے گزرتے ہوئے پیاس کی شدت مجھے مسجد میں لے گئی۔ میرا مسجد میں جانا میری زندگی میں ایک عظیم انقلاب برپا کر گیا، میری پیاس کی شدت تو ختم ہو گئی مگر میں رحمتِ خداوندی کی چھماچھم برسات میں بھیگ کر ہمیشہ کے لیے کرمِ خداوندی کا پیاسا ہو گیا، ہوا کچھ یوں کہ پانی پیتے ہوئے اچانک ایک پرسوز آواز میرے کانوں کے پردوں سے ٹکرائی کوئی بارگاہِ خداوندی میں یوں دعا کر رہا تھا:  اللہ مجھے حافظِ قرآن بنادے۔ یہ الفاظ تھے یا ترکش سے نکلے ہوئے تیر جو میرے سینے میں پیوست ہوتے گئے، عالم شعور میں اک محشر برپا ہوگیا، مجھے اپنی بری عادات کی وجہ سے گویا عذابِ خداوندی آنکھوں کے سامنے نظر آنے لگا، بالآخر ندامت کے آنسوؤں کی برسات نے دل کی سیاہی دھونا شروع کی تو ضمیر کی وادیوں سے یہ صدا بلند ہوئی اب مجھے اپنی بری عادات سے جان چھڑا لینا چاہئے۔ میں نے وہیں پختہ ارادہ کر لیا کہ مجھے بھی حافظِ قرآن بننا ہے۔ چنانچہ یہ نیک جذبات لیے گھر پہنچا اور والدین کی خدمت میں اپنی اس نیک آرزو کا اظہار کیا توانہیں یقین نہ آیا ، شاید اسی وجہ سے بخوشی اجازت دینے کے بجائے صاف صاف انکا ر کر دیا۔ مجھے بے حد افسوس ہوا لیکن میں نے کوشش جاری رکھی اور بالآخر بڑی مشکل سے مان گئے اور مجھے تبلیغِ قرآن و سنت کی عالمگیر غیر سیاسی تحریک دعوتِ اسلامی کے مدرسۃ المدینہ میں داخلہ دلا دیا۔ اب میں روزانہ ذوق وشوق سے پڑھنے لگا۔ یہاں آکر اصل زندگی کا احساس ہوا طلباء کے اَخلاق وکردار اور اساتذہ کی سنّتوں بھری تربیت کی برکت سے میرے معمولاتِ زندگی میں حیرت انگیز تبدیلیاں رونما ہونے لگیں ۔ اخلاق وکردار میں ایک نکھار آگیا، نمازوں کا پابند بن گیا، والدین کی پہلے ایک نہ سنتا تھا اور اب والدین کی قدم بوسی کی سعادت پانے والے خوش نصیبوں میں شامل ہوگیا۔ کل تک والدین اور اہل محلہ میری بری خصلتوں کی وجہ سے بیزار نظر آتے تھے آج میرے اخلاق وکردار کی تعریفیں کرنے لگے۔ یہ سب مدرسۃ المدینہ میں ہونے والی تربیت کی برکت تھی کہ میں کچھ ہی دنوں میں گھر اور محلہ والوں کی آنکھوں کا تارا بن گیا۔ اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّ وَجَلَّ  تادمِ تحریر حلقہ مشاورت ذمہ دارکی حیثیت سے سنتوں کی خدمت کے لیے کوشاں ہوں ۔

(2) آوارہ سوچ کو ٹھکانا مل گیا

مدینۃ الاولیا (ملتان شریف پنجاب پاکستان) کی بستی ہائے والا کے ایک اسلامی بھائی کے بیان کا خلاصہ ہے کہ مَیں بچپن میں بُری صحبت کی وجہ سے گناہوں کی تاریک وادیوں میں بھٹک رہا تھا، بُرے دوستوں کی سنگت نے میرے اخلاق وکردار کو تباہ کردیا تھا، فلم بینی کا اس قدر شائق تھا کہ فلم دیکھے بغیر چَین آتا نہ وَقْت گزرتا۔ میرے اعمال کی وجہ سے دوسروں کی دل آزاری ہو یا مال کی بربادی مجھے کچھ پروا نہ تھی، اس گناہوں بھری زندگی پر کوئی ندامت تھی نہ کوئی افسوس۔ نفس وشیطان کے اشاروں پر زندگی کے شب و روز پَر لگائے گزر رہے تھے۔ شاید غفلت، کھیل کود اور ہنسی مذاق میں دوسروں کی کھانے پینے والی اشیاء پر ہاتھ صاف کرتے ہوئے زندگی یونہی تمام ہوجاتی کہ ایک دن مجھ پر میرے رب کا خاص کرم ہوگیا سبب کچھ یوں بنا کہ دعوتِ اسلامی کے مشکبار مدنی ماحول سے وابستہ ایک اسلامی بھائی نے والد صاحب پر انفردی کوشش کی کہ آپ اپنے صاحبزادے کو مدرسۃ المدینہ میں داخل کروا دیں ۔ اِنْ شَآءَ اللہ  عَزَّ وَجَلَّ  اس کے اخلاق وکردار بہتر ہوجائیں گے۔ والد محترم ہاتھوں ہاتھ تیار ہوگئے اور میری اصلاح کے جذبے کے تحت مجھے مدرسۃ المدینہ میں داخل کروا دیا۔ میرے لیے یہ ایک انوکھا ماحول تھا، بالخصوص مدنی منوں کے عمدہ اخلاق اور اچھی عادات سے میں متأثر ہوئے بغیر نہ رہ سکا۔ الغرض یہاں کے سنّتوں بھرے مدنی ماحول کی خوشبوؤں سے میرا ظاہر وباطن معطر ومعنبر ہونے لگا۔ مدرسۃ المدینہ کی پر نور فضاؤں میں آنے سے قبل میری زندگی کے شب روز برے دوستوں کے ساتھ مختلف شرارتیں کرتے گزرتے اور اب قرآنِ مجید کی تلاوت کرتے ہوئے بسر ہونے لگے، کھیل کود اور برے دوستوں سے دل اُچاٹ ہوگیا، دِل میں خوفِ خدا و عِشْقِ مصطفٰے کی شمع کیا فروزاں ہوئی مجھے علم دین سے پیار ہوگیا۔ اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّ وَجَلَّ  دل میں ایک سوز وگداز کی کیفیت محسوس کرنے لگا، میری وجہ سے ہمیشہ دوسروں کی آنکھوں میں پانی رہتا مگر کبھی میری آنکھوں نے آنسوؤں کا ذائقہ نہ چکھا تھا اب یہی آنکھیں خوفِ خدا کے باعث اشکباری کی چاشنی سے ایسی آشنا ہوئیں کہ بس اس انتظار میں رہتی ہیں کہ کب انہیں برسنے کا کوئی موقع ملے، روزانہ فکرِ مدینہ کا کارڈ پر کرنے سے میری بے ہودہ فکریں دور ہو گئیں ، میری آوارہ سوچ کو ٹھکانا مل گیا اور میں سنّتوں کا عامل بن گیا۔

اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّ وَجَلَّ  یہ سب مدرسۃ المدینہ کے سنّتوں بھرے مدنی ماحول کا فیضان ہے کہ جس نے مجھے قبر وآخرت کی تیاری کرنے والے خوش نصیب عاشقانِ رسول کی فہرست میں شامل کر دیا۔ اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّ وَجَلَّ  تادم تحریر جامعۃالمدینہ میں درسِ نظامی (عالم کورس) کی سعادت پارہاہوں ۔

(3) آنکھوں پر حیا کا قفلِ مدینہ لگ گیا

باب المدینہ (کراچی) کے علاقے لانڈھی کے مقیم اسلامی بھائی کے بیان کا لب لباب ہے کہ مدنی ماحول سے وابستگی سے قبل میں ہر روز نت نئے فیشن اپنانے اور بدنگاہی و بے حیائی کے ریکارڈ بنانے میں مصروف رہتا۔ نمازوں کی پابندی کا تو کبھی سوچا بھی نہ تھا، یونہی دن رات گناہوں کی دلدل میں دھنستا جارہا تھا کہ میری سعادتوں کا سفر شروع ہوا اور میں مدنی ماحول سے وابستہ اپنے ایک ہم جماعت دوست کی ترغیب پر گاہے گاہے نماز پڑھنے لگا، مزید انفرادی کوشش پر میں مدرسۃ المدینہ میں داخلہ لے کر نورِ قرآن سے منور ہونے والے خوش نصیب طلباء میں شامل ہوگیا۔ یہاں کے روح پرور سنّتوں بھرے مدنی ماحول کا مدنی رنگ مجھ پر چڑھنے لگا، عمامہ شریف کا تاج اور سفید مدنی لباس گویا کہ میرے بدن کا حصہ بن گیا، نمازوں کی پابندی کے ساتھ ساتھ تہجد کی سعادت بھی پانے لگا اور سب سے بڑھ کر یہ انقلاب میری زندگی میں رونما ہوا کہ بدنگاہی کی مرتکب میری آنکھوں پر حیا کا قفلِ مدینہ لگ گیا۔ اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّ وَجَلَّ  اساتذہ کی شفقت و تربیت کی برکت سے میں دل جمعی کے ساتھ قرآنِ پاک حفظ کرنے میں مشغول ہوگیا، آخر شب روز

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن