دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Islam Ki Bunyadi Batain Part 03 | اسلام کی بنیادی باتیں ۔ حصہ ۳

book_icon
اسلام کی بنیادی باتیں ۔ حصہ ۳

سورۃ النجم مکّیہ ہے ، اس میں 3 رکوع ، 62 آیتیں، 360 کلمے، 1405 حرف ہیں ۔ یہ وہ پہلی سورت ہے جس کا رسولِ کریم صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے اعلان فرمایا اور حرم شریف میں مشرکین کے رُوبرو پڑھی۔   (خزائن العرفان، پ۱۱، ھود، حاشیہ نمبر ۱)

سفر کے مدنی پھول

پیارے مدنی منو!  اکثر و بیشتر ہمیں سفر کی ضرورت پیش آتی رہتی ہے، لہٰذا ہم کوشش کرکے سفر کی بھی کچھ نہ کچھ سنتیں وآداب سیکھ لیں تاکہ ان پر عمل کرکے ہم اپنے سفر کو بھی حصولِ ثواب کا ذریعہ بناسکیں ۔چنانچہ،

سوال …:                      سفر در پیش ہو تو اس کی ابتدا کس دن شروع کرنا چاہئے؟

جواب …:                        ممکن ہو تو جمعرات کو سفر شروع کیا جائے کہ جمعرات کو سفر کی ابتدا کرنا سنت ہے)[1](

سوال …:                     سفر عام طور پر کس وقت کرنا چاہئے، رات کو یا دن کو؟

جواب …:                       اگر سہولت ہو تو رات کو سفر کیا جائے کہ رات کو سفر جلد طے ہوتا ہے۔ جیسا کہ حضرت سیدنا انس رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہ سے مروی ہے کہ سرکارِ مدینہ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے ارشاد فرمایا:  رات کو سفر کیا کرو کیونکہ رات کو زمین لپیٹ دی جاتی ہے۔)[2](

سوال …:                     اگر چند اسلامی بھائی مل کر قافلہ کی صورت میں سفر کریں تو انہیں کیا کرنا چاہئے؟

جواب …:                       اگر چند اسلامی بھائی مل کر قافلہ کی صورت میں سفر کریں تو کسی ایک کو امیر بنا لیں کہ امیر بنانا سنت ہے۔ چنانچہ حضرت سیدنا ابوہریرہ رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہ سے مروی ہے کہ تاجدارِ مدینہ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے ارشاد فرمایا:  جب تین آدمی سفر پر روانہ ہوں تو وہ اپنے میں سے ایک کو امیر بنا لیں ۔)[3](

سوال …:                     کیا سفر پر روانہ ہوتے وقت عزیزوں ، دوستوں سے قصور مُعاف کروانا چاہئیں ؟

جواب …:                       جی ہاں !  چلتے وقت عزیزوں ، دوستوں سے قصور مُعاف کروا لینا چائیں اور جن سے مُعافی طَلَب کی جائے ان پر لازِم ہے کہ دِل سے مُعاف کر دیں ۔ چنانچہ مروی ہے کہ سرکارِ مدینہ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے ارشاد فرمایا:  جس کے پاس اس کا بھائی مَعْذِرَت کے لئے آئے تو وہ اس کا عذر قبول کر لے خواہ حق پر ہو یا باطل پر۔ جو ایسا نہیں کرے گا وہ میرے حوض پر نہیں آئے گا۔)[4](

سوال …:                     سفر پر روانہ ہوتے وقت گھر والوں کی حفاظت کے لیے کیا کرنا چاہئے؟

جواب …:                       سفر پر روانہ ہوتے وقت گھر والوں کی حفاظت کے لیے درج ذیل دو کام کرنا چاہئیں :

٭…  لباسِ سفر پہن کر اگر وقت ِ مکروہ نہ ہو تو گھر میں چار رکعت نَفْل پڑھ کر باہَر نکلیں اور ہر رکعت میں الحمد شریف کے بعد ایک بار قل شریف پڑھیں ۔ اِنْ شَآءَ اللہ  عَزَّ وَجَلَّ  وہ رکعتیں واپسی تک اہل ومال کی نگہبانی کریں گی ۔

٭…  جب بھی سفر پر روانہ ہوں تو اپنے اہل خانہ کو اللہ  عَزَّ وَجَلَّ  کے سپرد کر کے جائیں ۔ اللہ  عَزَّ وَجَلَّ  ہی سب سے بہتر حفاظت کرنے والا ہے بلکہ ہوسکے تو اپنے گھر والوں کو یہ کلمات کہہ کر سفر پر روانہ ہوں :  اَسْتَوْدِعُكَ اللّٰهَ الَّذِیْ لَایُضِیْعُ وَدَآئِعَهٗ۔ یعنی میں تم کو اللہ  عَزَّ وَجَلَّ  کے حوالے کرتا ہوں جو امانتوں کو ضائع نہیں کرتا۔)[5](

سوال …:                     سواری پر اطمینان سے بیٹھ جانے کے بعد کونسی دعا پڑھی جاتی ہے؟

جواب …:                       سواری پر اطمینان سے بیٹھ جانے کے بعد کونسی دعا پڑھی جاتی ہے؟

 ٭…  سواری پراطمینان سے بیٹھنے کے بعد کونسی دعا پڑھی جاتی ہے:  اَلْـحَمْدُ لِلّٰهِ سُبْحٰنَ الَّذِیْ سَخَّرَ لَـنَا ھٰذَا وَمَاکُـنَّا لَهٗ مُقْرِنِیْنَ وَاِنَّـا ۤ اِلٰی رَبِّنَا لَـمُنْقَلِبُوْنَ  یعنی اللہ  عَزَّ وَجَلَّ  کا شکر ہے، پاکی ہے اسے جس نے اس سواری کوہمارے بس میں کردیا اوریہ ہمارے بوتے (طاقت) کی نہ تھی اوربیشک ہمیں اپنے رب کی طرف پلٹنا ہے۔ )[6](

سوال …:                     دورانِ سفر کیا کرنا چاہئے؟

 



[1]    اشعۃاللمعات،   ۳ / ۳۸۹

[2]    ابو داود،   کتاب الجھاد،  باب فی الدلجۃ،    ۳ / ۴۰،   حدیث: ۷۱ ۲۵

[3]    ابو داود ،  کتاب الجھاد،   باب فی القوم یسافرون   الخ،   ۳ / ۵۱،   حدیث: ۲۶۰۹

[4]    مستدرک ،  کتاب البر والصلۃ،  باب برّو ا آباءکم تبرکم ابناؤکم،   ۵ / ۲۱۳،   حدیث: ۷۳۴۰

[5]    ابن ماجہ ،  کتاب الجھاد ،  باب تشییع الغزاۃ  ووداعھم،   ۳ / ۳۷۲،   حدیث: ۲۸۲۵ ماخوذاً

[6]    ابو داود ،  کتاب الجھاد،   باب ما يقول الرجل اذا ركب،   ۳ / ۴۹،   حدیث :۲۶۰۲

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن