دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Islam Ki Bunyadi Batain Part 03 | اسلام کی بنیادی باتیں ۔ حصہ ۳

book_icon
اسلام کی بنیادی باتیں ۔ حصہ ۳

شرکت (7… اُمورِ آخِرت اور (8)… حسبِ ضَرورت کسبِ حلال کیلئے بھاگ دوڑ پر قوّت حاصِل کروں گا۔

(یہ نیّتیں اُسی وقت مُفید ہوں گی جب کہ فریزر یا برف کاخوب ٹھنڈا پانی نہ ہو کہ ایسا پانی مزید بیماریاں پیدا کرتا ہے۔ )

(9)… بیٹھ کر (10)…  بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّ حِیْم  پڑھ کر (11)…… اُجالے میں دیکھ کر(12)…… چوس کر (13)…تین سانس میں پیوں گا۔ (14)…… پی چکنے کے بعد اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّ وَجَلَّ  کہوں گا 15…بچا ہوا پانی نہیں پھینکوں گا۔

٭…٭…٭

چائے پینے کی ’’ 6 ‘‘ نیتیں

(1)… بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّ حِیْم  پڑھ کر پیوں گا (2)… سُستی اُڑا کر عبادت (3)… تلاوت (4)… دینی کتابت اور (5)…… اسلامی مطالعہ پر قوت حاصل کروں گا (6)… پینے کے بعد اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّ وَجَلَّ  کہوں گا۔

٭…٭…٭

خوشبو لگانے کی نِیَّتیں

(1)…سنت ِ مصطفٰے ہے اس لئے خوشبو لگاؤں گا (2)… لگانے سے قبل بِسْمِ اللّٰه  (3)… لگاتے ہوئے درود شریف اور (4)… لگانے کے بعد ادائے شکر ِ نعمت کی نیت سے اَلْحَمْدُ لِلّٰهِ رَبِّ الْعَالَمِیْن کہوں گا (5)…… ملائکہ اور (6)… مسلمانوں کو فرحت پہنچاؤں گا (7)… عقل بڑھے گی تو احکام شرعی یاد کرنے اور سنتیں سیکھنے پر قوت حاصل کروں گا (8)… لباس وغیرہ سے بدبو دور کر کے مسلمانوں کو غیبت کے گناہ سے بچاؤں گا۔

موقع کی مناسبت سے یہ نیتیں بھی کی جاسکتی ہیں :

(9)… نماز کے لئے زینت حاصل کروں گا۔

 (10)… مسجد (11)…… نمازِ تہجد         (12)… جمعہ   (13)…پیر شریف (14)…… رمضان المبارک    15… عید الفطر   (16)…عیدالاضحی             (17)… شب ِ میلاد  (18)… عید میلاد    (19)…جلوسِ میلاد  (20)… شب ِ معراج  (21)… شب ِ برأت (22)… گیارہویں شریف (23)… یومِ رضا (24)… درسِ قرآن و (25)…حدیث  (26)… اوراد ووظائف  (27)… تلاوت         (28)… درود شریف    (29)… دینی کتب کا مطالعہ   (30)… تدریس عِلْمِ دین    (31)… تعلیم عِلْمِ دین  (32)… فتویٰ نویسی  (33)… دینی کتب کی تصنیف و تالیف  (34)…سنتوں بھرے اجتماع (35)…اجتماع ذکر و (36)…نعت  (37)…قرآن خوانی (38)…درسِ فیضانِ سنت  (39)… علاقائی دورہ برائے نیکی کی دعوت   (40)… سنتوں بھرا بیان کرتے وقت (41)… عالم  (42)…ماں (43)… باپ       (44)… مؤمن صالح (45)… پیر صاحب

(46)… موئے مبارک کی زیارت اور (47)… مزار شریف کی حاضری کے مواقع پر بھی تعظیم کی نیت سے خوشبو لگائی جا سکتی ہے۔

٭…٭…٭

خوشبو لگانے کے مدنی پھول

خوشبو لگانا نہایت پیاری اور میٹھی سنت ہے، ہمارے میٹھے میٹھے سرکار، مدینے کے تاجدار صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم خوشبو کو بے حد پسند فرماتے اور آپ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم ہر وقت معطر معطر رہتے، آپ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم خوشبو کا بہت استعمال فرمایا کرتے تاکہ غلام بھی ادائے سنت کی نیت سے خوشبو لگایا کریں ورنہ اس بات میں کس کو شک وشبہ ہوسکتاہے کہ آپ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کا وجودِ مسعود تو قدرتی طور پر خود ہی مہکتا رہتا اور آپ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کا مبارک پسینہ بذاتِ خود کائنات کی سب سے بہترین خوشبو ہے۔    ؎

مشک و عنبر کیا کروں ؟ اے دوست خوشبو کے لئے

مجھ کو سلطانِ مدینہ کا پسینہ چاہیے

حضرت سیدنا جابر بن سمرہ رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہ فرماتے ہیں کہ ایک بار میٹھے میٹھے سرکار صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے اپنا دستِ پرانوار میرے چہرے پر پھیرا میں نے اسے ٹھنڈا اور ایسی خوشبودار ہوا کی طرح پایا جو کسی عطر فروش کے عطر دان سے نکلتی ہے۔)[1](

عمدہ قسم کی خوشبو لگانا سنت ہے

سرکارِ نامدار، مدینے کے تاجدار صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کو عمدہ اور بہترین قسم کی خوشبو بہت پسند آتی اور ناگوار بو یعنی بدبو آپ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم ناپسند فرماتے۔ آپ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی



[1]    مسلم،   كتاب الفضائل ،  باب طيب رائحة النبی صلي الله عليه وسلم     الخ،   ص ۱۲۷۱،   حديث:۸۰ - (۲۳۲۹)

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن