دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Islam Ki Bunyadi Batain Part 03 | اسلام کی بنیادی باتیں ۔ حصہ ۳

book_icon
اسلام کی بنیادی باتیں ۔ حصہ ۳

(5)اچھی نیت عرش سے چمٹ جاتی ہے پس جب کوئی بندہ اپنی نیت کوسچا کر دیتا ہے تو عرش ہلنے لگ جاتا ہے، پھر اس بندے کو بخش دیا جاتا ہے۔ )[1](

٭…٭…٭

پیارے مدنی منو!  دنیا وآخرت کی کامیابی کے لئے اپنی نیتوں میں اخلاص پیدا کرنا ضروری ہے آئیے چند اچھی اچھی نیتیں سیکھنے کے ساتھ ساتھ مختلف سنتیں اور ان کے آداب بھی سیکھ لیتے ہیں :

کھانے کی  ’’ 40 ‘‘ نیتیں

(از شیخِ طریقت امیرِ اہلِسنّت بانی دعوتِ اسلامی حضرت علامہ مولانا ابو بلال محمد الیاس عطار قادری رضوی دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ )

(1)… کھانے سے قبل اور (2)… بعد کا وُضو کروں گا۔ یعنی ہاتھ، مُنہ کا اگلا حصّہ دھوؤں گا اور کُلِّیاں کروں گا (3)… عبادت (4)… تِلاوت (5)…… والدین کی خدمت (6)… تحصیلِ عِلمِ دین (7)… سنّتوں کی تربیّت کی خاطِر مَدَنی قافِلے میں سفر (8)… عَلاقائی دَورہ برائے نیکی کی دعوت میں شرکت (9)… اُمورِ آخِرت اور (10)…  حسبِ ضَرورت کسبِ حلال کیلئے بھاگ دوڑ پر قوّت حاصِل کروں گا۔

(یہ نِیّتیں اُسی صورت میں مُفید ہوں گی جبکہ بھوک سے کم کھائے، خوب ڈٹ کر کھانے سے اُلٹا عبادت میں سُستی پیدا ہوتی، گناہوں کی طرف رُجحان بڑھتا اور پیٹ کی خرابیاں جَنَم لیتی ہیں ) 

(11)…… زمین پر(12)……دستر خوان بچھانے کی سنّت ادا کرکے (13)…سنّت کے مطابِق بیٹھ کر (14)……کھانے سے قبل بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّ حِیْم اور(15)…دیگر دُعائیں  پڑھ کر (16)…تین انگلیوں سے (17)… چھوٹے چھوٹے نوالے بنا کر (18)…اچھی طرح چبا کر کھاؤں گا۔

(19)…ہر دو ایک لقمہ پر یَاوَاجِدُ  پڑھوں گا (20)… جو دا نہ وغیرہ گر گیا اٹھا کر کھا لوں گا۔

(21)… روٹی کا ہر نوالہ سالن کے برتن کے اوپر کر کے توڑوں گا تاکہ روٹی کے ذرّات برتن ہی میں گریں ۔

(22)… ہڈّی اور گرم مصالحہ اچھی طرح صاف کرنے اور چاٹنے کے بعد پھینکوں گا۔

(23)… بھوک سے کم کھاؤں گا۔

(24)… آخِر میں سنّت کی ادائیگی کی نیّت سے برتن اور (25)…تین بار انگلیاں چاٹوں گا۔

(26)… کھانے کے برتن دھو کر پی کر ایک غلام آزاد کرنے کے ثواب کا حقدار بنوں گا۔ )[2](

(27)… جب تک دستر خوان نہ اُٹھا لیا جائے اُس وقت تک بِلا ضرورت نہیں اُٹھوں گا۔

(28)… کھانے کے بعد مسنون دعائیں پڑھوں گا (29)… خِلال کروں گا۔

مل کر کھانے کی مزید نیّتیں

(30)… دسترخوان پر اگر کوئی عالم یا بزرگ موجود ہوئے تو اُن سے پہلے کھانا شروع نہیں کروں گا۔

(31)… مسلمانوں کے قرب کی بَرَکتیں حاصِل کروں گا۔

(32)… ان کو بوٹی، کدّو شریف، کُھرچن اور پانی وغیرہ پیش کر کے اُن کا دل خوش کروں گا۔

(33)… اُن کے سامنے مسکرا کر صدقہ کا ثواب کماؤں گا۔

(34)…کھانے کی نیّتیں اور (35)…سنتیں بتاؤں گا۔

(36)…موقع ملا تو کھانے سے قبل اور (37)…بعد کی دعائیں پڑھاؤں گا۔

(38)…غذا کا عمدہ حصّہ مَثَلاً بوٹی وغیرہ حرص سے بچتے ہوئے دوسروں کی خاطر ایثار کروں گا۔

(39)… ان کو خلال کا تحفہ پیش کروں گا۔  (40)… کھانے کے ہر ایک دو لقمہ پر ہو سکا تو اس نیّت کے ساتھ بلند آواز سے یَاوَاجِدُ  کہوں گا کہ دوسروں کو بھی یاد آ جائے۔

٭…٭…٭

پانی پینے کی  ’’ 15 ‘‘ نیَّتں

(از شیخِ طریقت امیرِ اہلِسنّت بانی دعوتِ اسلامی حضرت علامہ مولانا ابو بلال محمد الیاس عطار قادری رضوی دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ )

(1)… عبادت (2)… تِلاوت (3)… والدین کی خدمت (4)… تحصیلِ علمِ دین (5)…… سنّتوں کی تربیّت کی خاطِر مَدَنی قافلے میں سفر (6)… عَلاقائی دورہ برائے نیکی کی دعوت میں



[1]    تاریخ بغداد،   ۲ / ۴۴۳،   حدیث:۶۹۲۶

[2]    احیا ء العلوم،   ۲ / ۸ ماخوذاً

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن