30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
27 مجلس کے اختتام کی دعاکیا ہے؟
٭…٭…٭
اس باب میں آپ پڑھیں گے:
عقائد سے متعلق چند ضروری اصطلاحات کی وضاحت کے علاوہ
عقیدۂ توحید ورسالت کے متعلق سوالاً جواباً مختصر بنیادی باتیں
عقائد سے متعلق چند ضروری اصطلاحات
سوال …: ایمان کسے کہتے ہیں ؟
جواب …: ایمان لُغَت میں تصدیق کرنے (یعنی سچا ماننے) کو کہتے ہیں ۔ )[1](ایمان کا دوسرا لُغوی معنٰی ہے: اَمن دینا۔ چُونکہ مومِن اچھے عقیدے اِختیار کرکے اپنے آپ کوہمیشہ والے عذاب سے اَمن دے دیتا ہے اس لیے اچھے عقیدوں کے اختیار کرنے کو ایمان کہتے ہیں ۔)[2]( اور اِصطِلاحِ شَرع میں ایمان کے معنیٰ ہیں : ’’ سچّے دل سے اُن سب باتوں کی تصدیق کرے جو ضَرور یاتِ دین سے ہیں ۔ ‘‘ )[3](
کُفر
سوال …: کُفر کے کیا معنی ہیں ؟
جواب …: کُفر کا لُغوی معنی ہے: ’’ کسی شے کوچُھپانا۔ ‘‘ )[4]( اور اِصطِلاح میں کسی ایک ضَرورتِ دینی کے انکا ر کو بھی کُفر کہتے ہیں اگر چِہ باقی تمام ضَروریات ِدین کی تصدیق کرتا ہو۔)[5]( جیسے کوئی شخص اگر تمام ضَروریاتِ دین کو تسلیم کرتا ہو مگرنَماز کی فرضیّت یا ختم ِنبوَّت کا منکِر ہو وہ کافِر ہے۔کہ نَماز کو فرض ماننا اور سرکارِ مدینہ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کو آخِری نبی
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع