دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Islam Ki Bunyadi Batain Part 02 | اسلام کی بنیادی باتیں ۔ حصہ ۲

islam ki bunyadi batain part 02

book_icon
اسلام کی بنیادی باتیں ۔ حصہ ۲

چھٹا کَلِمہ رَدِّ کُفْر

اَللّٰہُمَّ اِنِّیْ اَعُوْذُبِكَ مِنْ اَنْ اُشْرِكَ بِكَ شَیْـًٔا وَّاَنَا اَعْلَمُ بِہٖ وَاَسْتَغْفِرُكَ لِمَا لَاۤ اَعْلَمُ بِہٖ تُبْتُ عَنْہُ وَتَبَرَّأْتُ مِنَ الْكُفْرِ وَالشِّرْكِ وَالْكِذْبِ وَ الْغِیْبَۃِ وَ الْبِدْعَۃِ وَ النَّمِیْمَۃِ  وَ الْفَوَاحِشِ وَ الْبُھْتَانِ وَ الْمَعَاصِیْ كُلِّھَا وَ اَسْلَمْتُ وَ اَقُوْلُ لَاۤ اِلٰـہَ اِلَّا اللّٰہُ مُحَمَّدٌ رَّسُوْلُ اللّٰہِ

تر جمہ :  اے اللہ عَزَّ وَجَلَّ ! میں تیری پناہ مانگتا ہوں اس بات سے کہ میں کسی شے کو تیرا شریک بناؤں جان بوجھ کر اور بخشش مانگتا ہوں تجھ سے ہر اس  (شرک)  کی جس کو میں نہیں جانتا اور میں نے اس سے توبہ کی اور میں بیزار ہوا کفر سے اور شرک سے اور جھوٹ سے اور غیبت سے اور بدعت سے اور چغلی سے اور بے حیائیوں سے اور بہتان سے اورتمام گناہوں سے اور میں اسلام لایا اور میں کہتا ہوں اللہ کے سوا کوئی عبادت کے لائق نہیں محمد  (صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم  )  اللہ کے رسول ہیں ۔

٭… ٭… ٭

دُعا ئیں

علم میں اضافے کی دُعا:

اَللّٰھُمَّ رَبِّ زِدْنِیْ عِلْمًا ط

تر جمہ :  اے اللہ عَزَّ وَجَلَّ ! اے میرے ربّ! میرے علم میں اضافہ فرما۔

دُودھ پینے کی دُعا:

اَللّٰھُمَّ بَارِكْ لَنَا فِیْہِ وَزِدْ نَا مِنْہُ ط  ([1])

تر جمہ : اے اللہ عَزَّ وَجَلَّ ! ہمارے لئے اس میں برکت دے اور ہمیں اس سے زیادہ عنایت فرما۔

بَیتُ الخلا میں جانے سے پہلے کی دُعا:

اَللّٰھُمَّ اِنِّیْ اَعُوْذُ بِكَ مِنَ الْخُبُثِ وَالْخَبَآئِث ط  ( ([2])

تر جمہ :  اے اللہ عَزَّ وَجَلَّ ! میں ناپاک جنوں اور جننیوں سے تیری پناہ مانگتا ہوں ۔

بَیتُ الخلا سے باہَر نکلنے کے بعد کی دُعا:

اَلْحَمْدُلِلّٰہِ الَّذِیْۤ اَذْھَبَ عَنِّی الْاَذٰی وَعَافَانِیْ ط ([3])

تر جمہ :  اللہ عَزَّ وَجَلَّ کا شکر ہے جس نے مجھ سے اذیت دور کی اور مجھے عافیت دی۔

آ ئینہ دیکھتے وقت کی دُعا:

اَللّٰھُمَّ اَنْتَ حَسَّنْتَ خَلْقِیْ فَحَسِّنْ خُلُقِیْ ط   ([4])

تر جمہ :   اے اللہ عَزَّ وَجَلَّ  ! تو نے میری صورت تو اچھی بنائی ہے میری سیرت بھی اچھی کر دے۔

 



[1]     سنن ابی داود،  کتاب الاشربۃ،  باب مایقول اذاشرب اللبن ، الحدیث:۳۷۳۰ ، ج۳ ، ص۴۷۶

[2]     صحیح البخاری، کتاب الدعوات، باب الدعاء عند الخلاء، الحدیث:۶۳۲۲، ج۴، ص۱۹۵

[3]     مصنف ابن ابی شیبۃ، کتاب الدعاء، باب مایقول الرجل  ،  الحدیث: ۲،  ج۷،  ص۱۴۹

[4]     الحصن الحصین،  ص۱۰۲

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن