دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Islam Ki Bunyadi Batain Part 02 | اسلام کی بنیادی باتیں ۔ حصہ ۲

book_icon
اسلام کی بنیادی باتیں ۔ حصہ ۲

اللّٰہِ الصّٰلِحِیْنَO اَشْہَدُ اَنْ لَّاۤ اِلٰـہَ اِلَّا اللّٰہُ وَاَشْہَدُ اَنَّ مُحَمَّدًا عَبْدُہٗ وَرَسُوْلُہٗO

تر جمہ :  تمام قَولی، فعلی اورمالی عبادتیں اللہ عَزَّ وَجَلَّ ہی کے لئے ہیں ۔ سلام ہوآپ پر اے نبی  (صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم)  ! اور اللہ عَزَّ وَجَلَّ کی رَحمتیں اور بَرَکتیں ۔ سلام ہوہم پر اور اللہ عَزَّ وَجَلَّ کے نیک بندوں پر۔ میں گواہی دیتاہوں کہ اللہ عَزَّ وَجَلَّ کے سوا کوئی معبود نہیں اور میں گواہی دیتا ہوں کہ محمد  (صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم   )  اس کے بندے اور رسول ہیں ۔

دُرُودِ اِبْرَاھِیْمِی :

اَللّٰہُمَّ صَلِّ عَلٰی مُحَمَّدٍ وَّ عَلٰۤی اٰلِ مُحَمَّدٍ کَمَا صَلَّیْتَ عَلٰۤی اِبْرٰھِیْمَ وَعَلٰۤی اٰلِ اِبْرٰھِیْمَ اِنَّكَ حَمِیْدٌ مَّجِیْدٌO اَللّٰہُمَّ بَارِكْ عَلٰی مُحَمَّدٍ وَّ عَلٰۤی اٰلِ مُحَمَّدٍ كَمَا بَارَكْتَ عَلٰۤی اِبْرٰھِیْمَ وَ عَلٰۤی اٰلِ اِبْرٰھِیْمَ اِنَّكَ حَمِیْدٌ مَّجِیْدٌO

تر جمہ :  اے اللہ عَزَّ وَجَلَّ ! دُرُود بھیج  (ہمارے سردار)  محمد صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم    پر اور ان کی آل پر۔ جس طرح تو نے دُرُود بھیجا  (سیِّدُنا)  ابراہیم عَلَیْہِ السَّلَام پر اور ان کی آل پر،  بیشک توسَراہا ہوا بُزُرگ ہے۔ اے اللہ عَزَّ وَجَلَّ ! بَرَکت نازِل کر  (ہمارے سردار)  محمد صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم   پر اور اُن کی آل پر جس طرح تُو نے بَرَکت نازِل کی  (سیِّدُنا)  ابراہیم عَلَیْہِ السَّلَام اور ان کی آل پر بیشک تو سَراہا ہوا بُزُرگ ہے۔

 دُعائے ماثُورہ

اَللّٰہُمَّ رَبَّنَاۤ  اٰتِنَا فِی الدُّنْیَا حَسَنَۃً وَّ فِی الْاٰخِرَۃِ حَسَنَۃً وَّ قِنَا عَذَابَ النَّارِ

تر جمہ :  اے اللہ عَزَّ وَجَلَّ  ! اے ہمارے ربّ! ہمیں دنیا میں بھلائی دے اور ہمیں آخرت میں بھلائی دے اور ہمیں عذابِ دوزخ سے بچا۔

خُرُوج بِصُنْعِہٖ:

ا َلسَّلَامُ عَلَیْکُمْ وَرَحْمَۃُ اللّٰہِ  ([1])

تر جمہ :  تم پر سلامتی ہو اور اللہ عَزَّ وَجَلَّ  کی رحمت۔

چوتھا کَلِمہ تَوْحِیْد

لَاۤاِلٰہَ اِلَّا اللّٰہُ وَحْدَہٗ لَا شَرِیْكَ لَہٗطلَہُ الْمُلْكُ وَلَہُ الْحَمْدُط یُحْیٖ وَیُمِیْتُ وَھُوَ حَیٌّ لَّا یَمُوْتُ اَبَدًا اَبَدًاط ذُوالْجَلَالِ وَالْاِكْرَامِ ط بِیَدِہِ الْخَیْرُ ط وَھُوَ عَلٰی كُلِّ شَیْءٍ قَدِیْرٌ ط

تر جمہ :  اللہ عَزَّ وَجَلَّ کے سوا کوئی معبود نہیں وہ اکیلا ہے اس کا کوئی شریک نہیں اُسی کے لئے ہے بادشاہی اور اُسی کے لئے حمد ہے وُہی زندہ کرتا اور مارتا ہے اور وہ زندہ ہے اُس کو ہر گز کبھی موت نہیں آئے گی،  بڑے جلال اور بُزُرگی والا ہے،  اسی کے ہاتھ میں بھلائی ہے اور وہ ہر چیز پر قادر ہے۔

پانچواں کَلِمہ اِسْتِغْفَارْ

اَسْتَغْفِرُ اللّٰہَ رَبِّیْ مِنْ كُلِّ ذَنْبٍ اَذْنَبْتُہٗ عَمَدًا اَوْ خَطَأً، سِرًّا اَوْ عَلَانِیْۃً وَّاَتُوْبُ اِلَیْہِ مِنَ الذَّنْبِ الَّذِیْ  اَعْلَمُ وَمِنَ الذَّنْبِ الَّذِیْ لَاۤ  اَعْلَمُ اِنَّكَ اَنْتَ عَلَّامُ الْغُیُوْبِ وَسَتَّارُ العُیُوْبِ وَغَفَّارُ الذُّنُوْبِ وَلَاحَوْلَ وَلَا قُوَّۃَ اِلَّابِاللّٰہِ الْعَلِیِّ الْعَظِیْمِ

تر جمہ :  میں اللہ سے معافی مانگتاہوں جو میراپروردگارہے ہر گناہ سے جو میں نے جان بوجھ کرکیا یا بھول کر،  چھپ کر کیا یا ظاہر ہو کر،  اور میں اس کی بارگاہ میں توبہ کرتاہوں اُس گناہ سے جس کو میں جانتاہوں اور اُس گناہ سے جس کو میں نہیں جانتا  (اے اللہ عَزَّ وَجَلَّ ! )  بے شک تو غیبوں کا جاننے والا اور عیبوں کا چھپانے والا اور گناہوں کا بخشنے والاہے اور گناہ سے بچنے کی طاقت اور نیکی کرنے کی قوت نہیں مگر اللہ  کی مدد سے جو بہت بلند عظمت والا ہے۔

 



[1]     مراقی الفلاح مع حاشیۃ الطحطاوی،  كتاب الصلاۃ،  فصل فی كیفیۃ ترتیب، ص۲۷۸نماز کے احکام، ص۱۸۱

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن