30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
اے شفیعِ امم! لاج رکھنا تمہیں تم پہ ہر دم کروڑوں درود و سلام
دونوں عالم میں کوئی تم سا نہیں سب حسینوں سے بڑھ کر تم ہو حسیں
قاسم رزق ربُّ العلیٰ ہو تمہیں تم پہ ہر دم کروڑوں درود و سلام
فکر اُمت میں راتوں کو روتے رہے عاصیوں کے گناہوں کو دھوتے رہے
تم پہ قربان جاؤں مرے مہ جبیں تم پہ ہر دم کروڑوں درود و سلام
پھول رحمت کے ہر دم لٹاتے رہے یاں غریبوں کی بگڑی بناتے رہے
حوضِ کوثر پہ نہ بھول جانا کہیں تم پہ ہر دم کروڑوں درود و سلام
ظلم کفار کے ہنس کے سہتے رہے پھر بھی ہر آن حق بات کہتے رہے
کتنی محنت سے کی تم نے تبلیغِ دیں تم پہ ہر دم کروڑوں درود و سلام
موت کے وقت کر دو نگاہِ کرم کاش! اس شان سے یہ نکل جائے دم
سنگِ در پر تمہارے ہو میری جبیں تم پہ ہر دم کروڑوں درود و سلام
اب مدینے میں ہم کو بلا لیجئے اور سینہ مدینہ بنا دیجئے
از پئے غوثِ اعظم امامِ مبیں تم پہ ہر دم کروڑوں درود و سلام
عشق سے تیرے معمور سینہ رہے لب پہ ہر دم مدینہ مدینہ رہے
بس میں دیوانہ بن جاؤں سلطانِ دیں تم پہ ہر دم کروڑوں درود و سلام
دور ہو جائیں دنیا کے رنج و اَلم ہو عطا اپنا غم دیجئے چشمِ نم
مال و دولت کی کوئی تمنا نہیں تم پہ ہر دم کروڑوں درود و سلام
اب بلا لو مدینے میں عطَّارؔ کو اپنے قدموں میں رکھ لو گناہگار کو
کوئی اس کے سوا آرزو ہی نہیں تم پہ ہر دم کروڑوں درود و سلام
٭… ٭… ٭
پیارے مدنی منو! دعا مانگنا بہت بڑی سعادت ہے۔ قرآن واحادیثِ مبارکہ میں جگہ جگہ دعا مانگنے کی ترغیب دلائی گئی ہے۔ ایک حدیث پاک میں ہے: ’’ کیا تمہیں وہ چیز نہ بتاؤ ں جو تمہیں تمہارے دشمن سے نجات دے اور تمہارا رِزق وسیع کردے، رات دن اللہ عَزَّ وَجَلَّ سے دعا مانگتے رہو کہ دعا مومن کا ہتھیار ہے۔ ‘‘ ([1])
محبوبِ ربُّ العزت صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کا فرمانِ عظمت نشان ہے کہ اللہ عَزَّ وَجَلَّ کے نزدیک دعا سے بڑھ کر کوئی شے نہیں ۔ ([2])
٭… ٭… ٭
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع