30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
پیچھا مرا دنیا کی محبت سے چھڑا دے
یا ربّ ! مجھے دیوانہ مدینے کا بنا دے
روتا ہوا جس دم میں درِ یار پہ پہنچوں
اس وقت مجھے جلوۂ محبوب دکھا دے
دل عشقِ محمد میں تڑپتا رہے ہر دم
سینے کو مدینہ میرے اللہ بنا دے
بہتی رہے ہر وقت جو سرکار کے غم میں
روتی ہوئی وہ آنکھ مجھے میرے خدا دے
ایمان پہ دے موت مدینے کی گلی میں
مدفن مرا محبوب کے قدموں میں بنا دے
ہو بہرِ ضیا نظر کرم سوئے گناہگار
جنت میں پڑوسی مجھے آقا کا بنا دے
دیتا ہوں تجھے واسطہ میں پیارے نبی کا
اُمت کو خدایا رہِ سنت پہ چلا دے
عطار سے محبوب کی سنت کی لے خدمت
ڈنکا یہ ترے دین کا دنیا میں بجا دے
اللہ ملے حج کی اسی سال سعادت
عطّارؔ کو پھر روضۂ محبوب دکھا دے
٭… ٭… ٭
شہنشاہِ مدینہ، قرارِ قلب و سینہ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کا فرمانِ خُوشبُودار ہے: مَنْ عَمِلَ بِمَا عَلِمَ وَرَثَہُ اللہُ عِلْمَ مَا لَمْ یَعْلَمْ جس نے اپنے علم پر عمل کیا اللہ عزوجل اسے ایسا علم عطا فرمائے گا جو وہ پہلے نہ جانتا تھا۔ (حلیۃ الاولیاء، الرقم ۴۵۵احمد بن ابی الحواری، الحدیث ۱۴۳۲۰، ج ۱۰، ص۱۳)
تاجدارِ حرم اے شہنشاہِ دین تم پہ ہردم کروڑوں درود و سلام
ہو نگاہِ کرم مجھ پہ سلطانِ دین تم پہ ہردم کروڑوں درود و سلام
دور رہ کر نہ دم ٹوٹ جائے کہیں کاش طیبہ میں اے میرے ماہِ مبیں
دفن ہونے کو مل جائے دو گز زمیں تم پہ ہر دم کروڑوں درود و سلام
کوئی حسنِ عمل پاس میرے نہیں پھنس نہ جاؤں قیامت میں مولیٰ کہیں
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع