30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
یا غوث ! بلاؤ مجھے بغداد بلاؤ
بغداد بلا کر مجھے جلوہ بھی دکھاؤ
دنیا کی محبت سے مری جان چھڑاؤ
دیوانہ مجھے شاہِ مدینہ کا بناؤ
چمکا دو ستارہ مری تقدیر کا مُرشِد
مدفن کو مدینے میں جگہ مجھ کو دلاؤ
نیّا مری منجدھار میں سرکار پھنسی ہے
امداد کو آؤ مری امداد کو آؤ
ہوں بہر علی مشکلیں آسان ہماری
آفات و بلّیات سے یاغوث! بچاؤ
یا پیر ! میں عصیاں کے سمندر میں ہوں غلطاں
للّٰہ گناہوں کی تباہی سے بچاؤ
اچھوں کے خریدار تو ہر جا پہ ہیں مُرشِد
بدکار کہاں جائیں جو تم بھی نہ نبھاؤ
احکام شریعت رہیں ملحوظ ہمیشہ
مُرشِد مجھے سنت کا بھی پابند بناؤ
عطّارؔ کو ہر ایک نے دھتکار دیا ہے
یا غوث ! اسے دامن رحمت میں چھپاؤ
٭… ٭… ٭
بندگی تین چیزوں کا نام ہے: ۱اَحکامِ شریعت کی پابندی کرنا (۲) اللہ عزوجل کی طرف سے مقرر کردہ قضا و قدر اور تقسیم پر راضی رہنا۔ (۳) اللہ عزوجل کی رضا کے لیے اپنے نفس کی خواہشات کو قربان کردینا۔ بیٹے کو وصیت، ص ۳۷
یا ربّ محمد میری تقدیر جگا دے ([1])
یا ربّ محمد ! میری تقدیر جگا دے
صحرائے مدینہ مجھے آنکھوں سے دکھا دے
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع