دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Islam Ki Bunyadi Batain Part 02 | اسلام کی بنیادی باتیں ۔ حصہ ۲

book_icon
اسلام کی بنیادی باتیں ۔ حصہ ۲

اہتمام سے مناتے ہیں ۔ اور 29 تاریخ کو اعلیٰ حضرت کے والد ماجد حضرت سیدنا مولانا نقی علی خان عَلَیْہِ رَحمَۃُ الرَّحْمٰن کے عرس مبارک کی تقریبات دنیا بھر میں منعقد کی جاتی ہیں ۔   

٭… ٭… ٭

 (12) … ذُو الحجۃ الحرام:

          10 ذوالحجۃ الحرام کو عید الاضحی مذہبی جو ش و جذبے سے منائی جاتی ہے،  اس موقع پر عاشقانِ رسول قربانی کا اہتمام بھی کرتے ہیں نیز حج جیسا اہم فریضہ بھی اسی ماہِ مبارک میں ادا کیا جاتا ہے۔

٭… ٭… ٭

دعوتِ اسلامی

بانیٔ دعوتِ اسلامی امیرِ اہلسنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ 

          اس پرفتن دور  (یعنی پندرھویں صدی ہجری)  میں کہ جب دنیا بھر میں گناہوں کی یلغار مسلمانوں کی اکثریت کو بے عمل بنا چکی تھی،  مسجدیں ویران اور گناہوں کے اڈے آباد ہوئے چلے جا رہے تھے ان نازک حالات میں اللہ عَزَّ وَجَلَّ  نے اپنے ایک ولی ٔ کامل کو پیارے آقا صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کی دکھیاری اُمت کی اصلاح کے لئے منتخب فرمایا جنہیں دنیا امیر اہل سنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ  کے نام سے پکارتی ہے۔

آپ کی حیاتِ مبارکہ کی چند جھلکیاں

سوال:  شیخ ِ طریقت،  امیر ِ اہل سنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ  کا نام مبارک کیا ہے؟

جواب: آپ کا نام مبارک  ’’ محمد ‘‘ اور عرفی نام  ’’ الیاس ‘‘ ہے آپ کی کنیت  ’’ ابوبلال ‘‘ اور تخلص  ’’ عطّار ‘‘ ہے چنانچہ مکمل نام اس طرح ہے:   ’’ ابو بلال محمد الیاس عطّار ‘‘ قادری رضوی ضیائی  دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ۔

سوال:    شیخ ِ طریقت،  امیر ِ اہل سنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ  کی ولادتِ باسعادت کب ، کہاں اور کس دن ہوئی؟

جواب:  26ر مضان المبارک  1369ھ بمطابق 12 جولائی  1950ء بروز بدھ ، پاکستا ن كے مشہورشہرباب المدینہ کراچی میں نمازِ مغرب سے کچھ دیر قبل ہوئی۔

سوال:  شیخ ِ طریقت،  امیر ِ اہل سنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ  کے والد صاحب کا نام کیا ہے؟ جواب:  شیخِ طریقت،  امیرِ اہل سنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ  کے والد بزرگوار کا مبارک نام حاجی عبدالرحمن قادری عَلَیْہِ رَحمَۃُ اللّٰہِ الْقَوِی ہے جو کہ ایک بہت پرہیز گار انسان تھے۔

سوال: شیخِ طریقت،  امیرِ اہل سنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ  کی والدہ ماجدہ کا نام کیا ہے؟

جواب: شیخِ طریقت،  امیرِ اہل سنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ  کی والدہ ماجدہ کا نام امینہ رَحْمَۃُ اللّٰہِ تَعَالٰی عَلَیْہَا ہے جو ایک نیک اور پرہیزگار خاتون تھیں ۔

سوال: شیخِ طریقت،  امیرِ اہل سنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ  نے اصلاحِ اُمّت کے جذبے کے تحت کس عظیم الشان مدنی تحریک کی بنیاد رکھی؟

جواب:  آپ دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ  نے تبلیغ قرآن وسنت کی عالمگیر غیر سیاسی تحریک  ’’ دعوتِ اسلامی ‘‘ کی بنیاد رکھی اور اسے اپنی شب وروز کی محنت اور خونِ جگر سے پروان چڑھایا۔

سوال: شیخِ طریقت،  امیرِ اہل سنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ  نے ہمیں کیا مدنی مقصد عطا فرمایا؟

جواب: آپ دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ  نے ہمیں یہ مدنی مقصد عطافرمایا:   ’’ مجھے اپنی اور ساری دنیا کے لوگوں کی اصلاح کی کوشش کرنے ہے ‘‘ اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّ وَجَلَّ

٭… ٭… ٭

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن