30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّ وَجَلَّ 12ربیع الاوّل کو سرکارِ مدینہ، قرارِ قلب و سینہ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم اس دنیا میں جلوہ گر ہوئے، دنیا بھرمیں عاشقانِ رسول اس دن مدنی جلوس میں شرکت کرتے ہیں اور بارہویں شب اجتماعِ میلاد میں شرکت کر کے صبح صادق کے وقت صبح بہاراں کا اشکبار آنکھوں سے استقبال کرتے ہیں ۔
٭… ٭… ٭
(4) … رَبیع الثانی (رَبیع الغوث) :
اس مبارک مہینے کو سرکارِ بغداد، حضور غوثِ پاک سیدنا عبدالقادر جیلانی رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہ سے نسبت حاصل ہے۔ 11ویں شب کو عاشقانِ رسول سیدنا غوثِ پاک رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہ کے ایصالِ ثواب اور لنگر غوثیہ کا اہتمام فرماتے ہیں ۔ سرکارِ بغداد رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہ کا مزارِ مبارک بغدادِ معلّی (عراق) میں واقع ہے۔
٭… ٭… ٭
(5) … جمادی الاولٰی:
7جمادی الاولیٰ کو عاشقانِ رسول حضرت سیدنا شاہ رکن عالم عَلَیْہِ رَحمَۃُ اللّٰہِ الْاَکْرَم کا اور 17کو شہزادۂ اعلیٰ حضرت حضرت سیدنا حامد رضا خان عَلَیْہِ رَحمَۃُ اللّٰہِ الْحَنَّان کا عرس مبارک انتہائی عقیدت و احترام سے مناتے ہیں ۔
٭… ٭… ٭
(6) … جمادی الاخریٰ:
22جمادی الاخریٰ کو عاشق اکبر امیر المومنین حضرت سیدنا صدیق اکبر رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہ نے اس جہانِ فانی سے کوچ فرمایا، اس دن عاشقانِ رسول آپ رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہ کی یاد میں ایصالِ ثواب کا خوب اہتمام فرماتے ہیں ۔
(7) … رَجب المرجب:
رجب المرجب کی 27ویں شب کو ہمارے پیارے آقا صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم آسمانوں کی سیر کو تشریف لے گئے اور اپنے ربّ عَزَّ وَجَلَّ کا بھی سر کی آنکھوں سے دیدار کیا۔ اس شب کو شب معراج کہتے ہیں اور یہ انتہائی مقدس رات ہے۔
٭… ٭… ٭
(8) … شعبان المعظم :
شعبان المعظم کے بارے میں مکی مدنی سرکار صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے ارشاد فرمایا کہ یہ میرا مہینہ ہے اس مبارک ماہ کی 15 ویں شب کو شب براءت کہتے ہیں ۔ اللہ عَزَّ وَجَلَّ اس شب میں تجلی فرماتاہے اور جو توبہ کرتے ہیں ان کو بخش دیتا ہے اور جو رحمت طلب کرتے ہیں ان پر رحم فرماتا ہے لہٰذا اس شب آتش بازی و دیگر حرام کاموں سے بچنا چاہئے اور خوب عبادت کر کے اپنے ربّ کو راضی کرنا چاہئے۔
(9) … رمضان المبارک :
رمضان المبارک کو اللہ کا مہینہ کہا جاتا ہے اور اس میں روزے رکھے جاتے ہیں ۔ ماہِ رمضان کے فیضان کے کیا کہنے! اس کی تو ہر گھڑی رحمت بھری ہے۔ اس مہینے میں اجر و ثواب بہت ہی بڑھ جاتا ہے ۔ نفل کا ثواب فرض کے برابر اور فرض کا ثواب 70 گنا کر دیا جاتا ہے بلکہ اس مہینے میں تو روزہ دار کا سونا بھی عبادت میں شمار کیا جاتا ہے۔
(10) … شوالُ المکرم:
یکم شوال المکرم کو دنیا بھر میں عاشقانِ رسول عیدالفطر مناتے ہیں۔ اس دن کے بہت سے فضائل ہیں ، لہٰذا اس دن کو غفلت میں گزارنے کے بجائے عبادت میں گزارنا چاہیے۔
٭… ٭… ٭
(11) … ذو القعدۃ الحرام :
ذو القعدۃ الحرام کی 20 تا ریخ کو عاشقانِ رسول باب المدینہ کراچی میں حضرت سیدنا عبد اللہ شاہ غازی رَحْمَۃُ اللّٰہِ تَعَالٰی عَلَیْہ کا عرس مبارک بڑے
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع