30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
میں نیچی نگاہیں رکھوں کاش اکثر
عطا کر دے شرم و حیا یا الٰہی
ہمیشہ کروں کاش پردے میں پردہ
تُو پیکر حیا کا بنا یا الٰہی
لباس سُنّتوں سے مُزَیَّن رہے اور
عِمامہ ہو سر پر سجا یا الٰہی
سبھی مُشت داڑھی و گَیسو سجائیں
بنیں عاشقِ مصطَفٰے یا الٰہی
ہر اِک ’’ مَدَنی اِنْعام ‘‘ عطارؔ پائے
کرم کر پئے مصطفے یا الٰہی
٭… ٭… ٭
حضرتِ سیِّدُنا امام بیہقی عَلَیْہِ رَحمَۃُ اللّٰہِ الْقَوِی شُعَبُ الایمان میں نقل کرتے ہیں : سرکارِ نامدار، مدینے کے تاجدار صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کا فرمانِ عبرت نشان ہے: روزانہ صبح جب سورج طلوع ہوتا ہے تو اُس وقت دن یہ اعلان کرتا ہے: اگر آج کوئی اچّھا کام کرنا ہے تو کرلو کہ آج کے بعد میں کبھی پلٹ کر نہیں آؤں گا۔ (شعب الایمان، الحدیث: ۳۸۴۰، ج۳ ، ص۳۸۶ )
سچی بات سکھاتے یہ ہیں سیدھی راہ چلاتے یہ ہیں
اِنَّاۤ اَعْطَیْنٰكَ الْكَوْثَرَ ساری کثرت پاتے یہ ہیں
ٹھنڈا ٹھنڈا میٹھا میٹھا پیتے ہم ہیں پلاتے یہ ہیں
رنگے بے رنگوں کا پردہ دامن ڈھک کے چھپاتے یہ ہیں
ماں جب اکلوتے کو چھوڑے آ آ کہہ کے بلاتے یہ ہیں
باپ جہاں بیٹے سے بھاگے لطف وہاں فرماتے یہ ہیں
لاکھ بلائیں کروڑوں دشمن کون بچائے بچاتے یہ ہیں
اپنی بنی ہم آپ بگاڑیں کون بنائے؟ بناتے یہ ہیں
کہہ دو رَضا سے خوش ہو خوش رہ
مژدہ رِضا کا سناتے یہ ہیں
٭… ٭… ٭
[1] حدائقِ بخشش از امامِ اہلسنّت اعلیٰ حضرت مولانا شاہ احمد رضا خان عَلَیْہِ رحمۃ الرحمٰن، حصہ اول، ص۱۷۰
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع