دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Islam Ki Bunyadi Batain Part 02 | اسلام کی بنیادی باتیں ۔ حصہ ۲

book_icon
اسلام کی بنیادی باتیں ۔ حصہ ۲

          ایک بزرگ نے حضرت سیدنا حسن بصری عَلَیْہِ رَحمَۃُ اللّٰہِ الْقَوِی سے ارشاد فرمایا:  اے ابو سعید! میں نے رحیم وکریم پروردگار کی نافرمانی کی تو اس نے مجھے بیماری میں مبتلا کر دیا۔ میں نے شفا طلب کی تو اس نے شفا عطا فرمائی۔ میں نے پھر نافرمانی کی تو دوبارہ بیماری میں مبتلا ہو گیا۔ پھر گناہوں کی معافی طلب کی اور صحت یابی کی دعا مانگی۔ اس پاک پروردگار نے مجھے شفا عطا فرما دی۔ میں اسی طرح گناہ کرتا رہا اور وہ معاف کرتا رہا۔ پانچویں مرتبہ بیمار ہوا تو میں نے اس مرتبہ پھر اللہ عَزَّ وَجَلَّ سے گناہوں کی معافی طلب کی اور صحت یابی کے لئے عرض کی تو اپنے گھر کے کونے سے یہ غیبی آواز سنی:   ’’ تیری دعا ومناجات قبول نہیں ہم نے تجھے کئی مرتبہ آزمایا مگر ہر بار تجھے جھوٹا پایا۔ ‘‘ ([1])

جھوٹ نفاق کی علامت ہے:

            نور کے پیکر،  تمام نبیوں کے سرور صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم   کا فرمانِ عبرت نشان ہے:

             منافق کی تین علامتیں ہیں :  

                         (1) … جب بات کرے تو جھوٹ بولے۔

                         (2) … جب وعدہ کرے تو پورا نہ کرے۔

                         (3) … جب اس کے پاس امانت رکھی جائے تو خیانت کرے۔

            اگرچہ وہ نماز پڑھتاہو،  روزے رکھتاہو اور اپنے آپ کو مسلمان سمجھتا ہو۔ ([2])

                                                مُفَسِّرِ شَہِیر،  حکیم الامت مفتی احمد یار خان عَلَیْہِ رَحْمَۃُ الْحَنَّان  ایک جگہ فرماتے ہیں کہ  ’’ جھوٹ تمام گناہوں کی جڑ ہے۔ ‘‘  ([3])

٭ ٭ ٭

گالی دینے کی سزا

                                                اللہ عَزَّ وَجَلَّ قرآنِ مجید میں ارشاد فرماتاہے :

قَدْ اَفْلَحَ الْمُؤْمِنُوْنَۙ (۱)  الَّذِیْنَ هُمْ فِیْ صَلَاتِهِمْ خٰشِعُوْنَ وَ الَّذِیْنَ هُمْ عَنِ اللَّغْوِ مُعْرِضُوْنَۙ (۳)   (پ۱۸،  المومنون: ۱ تا ۳)

تر جمہ ٔ کنز الایمان:  بے شک مراد کو پہنچے ایمان والے جو اپنی نماز میں گڑگڑاتے ہیں اور وہ جو کسی بے ہودہ بات کی طرف التفات نہیں کرتے ۔

            پیارے مدنی منو! دیکھاآپ نے ! اللہ عَزَّ وَجَلَّ اچھی باتیں کرنے والوں کو پسند فرماتا ہے اور بری باتیں کرنے والوں کو پسند نہیں فرماتا،  مگر بد قسمتی سے آج کل گالی گلوچ اور گندی باتیں بہت زیادہ عام ہو چکی ہیں ،  بچہ ہو یا بڑا،  مرد ہو یا عورت اس بری عادت میں مبتلا نظر آتا ہے۔ بلکہ اب تو گالیاں دینا لوگوں کا تکیہ کلام بن گیا ہے کہ بات بات پر گالی دی جاتی ہے اور آہ! اب تو لوگوں کے ضمیر اس قدر مردہ ہوچکے ہیں کہ وہ ایک دوسرے کو گندی گندی گالیاں دیتے ہوئے ہنستے ہیں اور اسی طرح غصہ کے وقت بھی گالی گلوچ کرنا عام ہو گیا ہے۔ یعنی اب تو وہ دَور آگیا کہ ہنسی مذاق میں بھی گالیاں بکی جاتی ہیں اور غصہ کے وقت بھی۔

            پیارے مدنی منو! گالی دینا بہت بری بات ہے کیا آپ میں سے کوئی یہ جراءت کرے گا کہ اپنے پیر ،  استاد  یا والد یا کسی معزز شخص کے سامنے گالی بکے،  ہرگز نہیں ! تو ذرا سوچئے کہ ہمارا معزز ترین پروردگار عَزَّ وَجَلَّ  ہمیں ہر آن دیکھ رہا ہے اور ہماری باتیں بھی سن رہا ہے بلکہ وہ تو ہم سے ہماری شہ رگ سے بھی زیادہ قریب ہے تو پھر گالیاں بکنے اور گندی باتیں کرتے وقت ہمیں یہ احساس کیوں نہیں رہتا۔ چنانچہ،         حضرت سیدنا بشر حافی عَلَیْہِ رَحمَۃُ اللّٰہِ الْکَافِی  نہایت کم گفتگو کرتے اور اپنے دوستوں کو فرماتے:  تم غور کرو کہ اپنے اعمال ناموں میں کیا لکھوا رہے ہو؟  کیونکہ وہ تمہارے ربّ عَزَّ وَجَلَّ  کے سامنے پیش ہوں گے تو جو شخص بری باتیں کرتاہے اس پر افسوس ہے۔ اگر اپنے دوست کو کچھ لکھواتے ہوئے کبھی اس میں برے الفاظ لکھواؤ تو یہ اس کے ساتھ تمہاری بے حیائی تصور ہوگی پھر اللہ عَزَّ وَجَلَّ کے ساتھ تمہارا کیا برتاؤ ہے؟

 



[1]     عيون الحکايات،  ج۲،  ص۲۳ ملخصاً

[2]     صحيح مسلم،  كتاب الايمان،  باب بيان خصال المنافق،  الحديث: ۵۹،  ص۵۰

[3]     مراة المناجيح،  ج۶،   ص۴۴۷

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن