دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Islam Ki Bunyadi Batain Part 02 | اسلام کی بنیادی باتیں ۔ حصہ ۲

book_icon
اسلام کی بنیادی باتیں ۔ حصہ ۲

اجازت عطا فرمایئے۔ ‘‘ تو اس کم سن لڑکے کی والدہ ماجدہ نے اللہ عَزَّ وَجَلَّ  کی مشیت و رضا پر لبیک کہا اور راہِ خدا کے اس ننھے مسافر کے لئے زادِ راہ تیار کرنا شروع کر دیا اور چالیس دینار اپنے لخت ِ جگر کی قمیص کے اندر سی دیئے۔ پھر سفر پر روانہ ہونے سے پہلے اپنے لخت ِ جگر سے وعدہ لیا کہ ہمیشہ اور ہر حال میں سچ بولنا،  پھر اس عظیم ماں نے رضائےالہی کے حصول کی خاطر اپنے بیٹے کو یہ کہتے  ہوئے الوداع کہا:   ’’ جاؤ! میں نے تمہیں راہِ خدا میں ہمیشہ کے لئے  وقف کر دیا،  اب میں یہ چہرہ قیامت سے پہلے نہ دیکھوں گی۔‘‘

            پس راہِ خدا کا یہ ننھا مسافر علم ِ دین حاصل کرنے کے جذبے سے سرشار اور اولیائے کرام رَحِمَہُمُ اللّٰہُ السَّلَام کی محبت کو سینے سے لگائےایک قافلے کے ہمراہ سوئے بغداد چل پڑا،  راستے میں ساٹھ ڈاکو قافلہ کا راستہ روک کر لوٹ مار کرنے لگے،  انہوں نے کسی کو بھی نہ چھوڑا اور ہر ایک سے اس کا مال واسباب چھین لیا مگر اس کم سن لڑکے کو کم عمر جانتے ہوئے کسی نے کچھ بھی نہ کہا،  پھر ایک ڈاکو نے پاس سے گزرتے ہوئے ویسے ہی پوچھا:  اے کم سن لڑکے! کیا تمہارے پاس بھی کچھ ہے؟  کم سن لڑکے نے بے دھڑک جواب دیا:  جی ہاں ! میرے پاس چالیس دینار ہیں ۔ ڈاکو نے مذاق سمجھا اور آگے چل دیا۔ اسی طرح ایک اور ڈاکونے بھی اس کم سن لڑکے کے پاس سے گزرتے ہوئے پوچھا تو اسے بھی کم سن لڑکے نے یہی جواب دیا کہ میرے پاس چالیس دینار ہیں۔ جب یہ دونوں ڈاکو اپنے سردار کے پاس گئے تو اسے بتایا کہ قافلہ میں ایک ایسا نڈر کم سن لڑکا ہے جو اس حال میں بھی مذاق کر رہا ہے۔

            سردار نے کم سن لڑکے کو بلانے کا کہا،  وہ آیا تو اس نے پوچھنے پر اب بھی وہی جواب دیا جو پہلے دیا تھا۔ سردار نے تلاشی لی تو واقعی چالیس دینار مل گئے۔ کم سن لڑکے کے اس سچ بولنے پر سب حیران ہوئے اور اس سے سچ بولنے کا سبب پوچھا تو کم سن لڑکے نے جواب دیا کہ میری ماں نے گھر سے نکلتے ہوئے وعدہ لیا تھا کہ ہمیشہ اور ہر حال میں سچ بولنا،  کبھی جھوٹ نہ بولنا اور میں اپنی ماں سے کئے ہوئے وعدے کو نہیں توڑ سکتا۔ ڈاکوؤں کا سردار کم سن لڑکے کی یہ بات سن کر رونے لگا اور کہنے لگا:  ہائے افسوس! صد افسوس! یہ کم سن لڑکا اپنی ماں سے کیا ہوا وعدہ اس طرح پورا کر رہا ہے اور ایک میں ہوں کہ کئی سالوں سے اپنے ربّ عَزَّ وَجَلَّ  سے کئے گئے وعدے کی خلاف ورزی کر رہا ہوں ۔پس اس سردار نے روتے ہوئے راہِ خدا کے اس ننھے مسافر کے ہاتھ پر توبہ کر لی اور اس کے باقی ساتھی بھی یہ کہتے  ہوئے تائب ہو گئے کہ اے سردار! جب برائی کی راہ پر تو ہمارا سردار تھا تو اب نیکی کی راہ پر بھی تو ہی ہمارا رہنما ہو گا۔  ([1])

                        پیارے مدنی منو! کیا آپ جانتے ہیں کہ راہِ خدا کا یہ ننھا مسافر کون تھا؟  یہ کوئی اور نہیں بلکہ ہمارے پیارے پیارے مرشد،  حضور غوثِ پاک،  شیخ سید عبد القادر جیلانی قُدِّسَ سِرُّہُ النّوْرَانِی تھے۔ جنہوں نے ابھی راہِ خدا میں سفر کا آغاز ہی کیا تھا کہ اس ننھی سی عمر میں صرف ماں سے کئے ہوئے وعدے کی لاج نبھانے کی برکت سے ساٹھ ڈاکوؤں نے آپ کے ہاتھ پر توبہ کر لی ۔ تو ذرا سوچئے:  اگر بندہ اپنے ربّ عَزَّ وَجَلَّ سے کئے ہوئے وعدے کی پاسداری کرنے لگے تو کس مرتبہ پر فائز ہو گا۔ پس یہی وجہ ہے کہ ماں سے جو وعدہ کر کے آئے تھے کہ ہمیشہ سچ بولیں گے اور سچ ہی کا بول بالا کریں گے اس سچ کی برکت سے جب آپ کا شہرہ عام ہوا تو ہزاروں نہیں بلکہ لاکھوں راہِ حق سے بھٹکے ہوئے لوگ راہِ راست پر آ گئے اور ہر چھوٹے بڑے نے نہ صرف آپ کی ولایت کا اعتراف کیا بلکہ آپ کو اپنے سر کا تاج بھی سمجھا۔

وہاں سر جھکاتے ہیں سب اونچے اونچے

جہاں ہے ترا نقشِ پا غوثِ اعظم

٭… ٭… ٭

جھوٹ اور خدا کی ناراضی:

          پیارے مدنی منو! جھوٹ کے بے شمار نقصانات میں سے ایک نقصان یہ بھی ہے کہ جھوٹ بولنے سے اللہ عَزَّ وَجَلَّ  ناراض ہو جاتا ہے۔ جیسا کہ فرمانِ باری تعالیٰ ہے:

                                لَّعْنَتَ اللّٰهِ عَلَى الْكٰذِبِیْنَ (۶۱)   (پ۳،  ال عمران: ۶۱)  

تر جمہ :  جھوٹوں پر اللہ  کی لعنت ۔

 



[1]    بھجۃالاسرار،  ذکر طریقہ رحمۃ اللہ تعالٰی علیہ، ص۱۶۷

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن