دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Islam Ki Bunyadi Batain Part 02 | اسلام کی بنیادی باتیں ۔ حصہ ۲

book_icon
اسلام کی بنیادی باتیں ۔ حصہ ۲

آدمی کو قرآن کریم کی ایک آیت پڑھائی وہ اس کا آقا ہے۔ ‘‘ ([1])

٭… استاد کی غیر موجودگی میں بھی ان کا ادب کیجئے،  ان کی جگہ پر نہ بیٹھے۔

٭… چلتے وقت ان سے آگے نہ بڑھئے۔

٭… استاد سے جھوٹ بولنا باعثِ محرومی ہے لہٰذا استاد سے ہمیشہ سچ بولئے۔

٭… ان سے نگاہ نہ ملائیے بلکہ نگاہ نیچی رکھئے۔

٭… اسی طرح ہر نماز کے بعد اپنے اساتذہ اور والدین کے لئے ہمیشہ دعاکرتے رہئے۔

٭… آپ جہاں پڑھتے ہیں اس مدرسہ کے دیگر اساتذہ جو آپ کو اگرچہ نہیں پڑھاتے ان کا ادب بھی لازم جانئے۔

٭… استاد کی ناشکری سے بچئے کیونکہ یہ ایک خوفناک بلا اور تباہ کن بیماری ہے اور علم کی برکتوں کو ختم کر دیتی ہے۔ چنانچہ حدیثِ پاک میں ہمارے پیارے آقا صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم   نے ارشاد فرمایا:   ’’ جس نے لوگوں کا شکریہ ادا نہیں کیا اس نے اللہ عَزَّ وَجَلَّ کا شکر ادا نہیں کیا۔ ‘‘ ([2])

٭… درجے سے باہر آتے جاتے استاد صاحب سے اجازت ضرور لیجئے۔

٭… استاد صاحب آپ کو جو بھی جدول بنا کر دیں اس پر مدرسے اور گھر میں عمل کرکے وقت پر اپنے اسباق سنا کر استاد صاحب کے دل سے دعائیں لیجئے۔

٭… استاد کی سختی کو اپنے لئے باعث ِ رحمت جانئے۔ قولِ مشہور ہے کہ ’’ جو استاد کی سختیا ں نہیں جھیل سکتا اسے زمانے کی سختیاں جھیلنی پڑتی ہیں ۔‘‘

٭ ٭ ٭

اچھے اور برے کام جھوٹ کا بیان

جھوٹ کی تعریف:

          خلافِ واقعہ بات کرنے کو  ’’ جھوٹ‘‘کہتے ہیں ۔  ([3])

          ہمارے معاشرے میں جھوٹ اتنا عام ہوچکا ہے کہ اب اسے مَعَاذَ اللہ برائی ہی تصور نہیں کیا جاتا۔ ایسے حالات میں بچوں کا اس سے بچنا بہت دشوار ہے۔ ہمیں چاہیے کہ اپنے بچوں کے ذہن میں بچپن ہی سے جھوٹ کے خلاف نفرت بٹھا دیں تاکہ وہ بڑے ہونے کے بعد بھی سچ بولنے کی عادت کو ہر حال میں اپناکررکھیں ۔

جھوٹ کی سزا:

          اللہ عَزَّ وَجَلَّ کے پیارے حبیب صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم   نے ارشاد فرمایا:  جب بندہ جھوٹ بولتا ہے تو فرشتہ اس کی بدبو سے ایک میل دور ہو جاتا ہے۔  ([4])

          پیارے مدنی منو! دیکھا آپ نے کہ جھوٹ کی نحوست کتنی برُی ہے اسی طرح جھوٹ کے نقصانات بھی بہت ہیں ۔ چنانچہ،  

          مروی ہے کہ حضرت سیدنا عیسیٰ عَلَیْہِ السَّلَام ایک سفر پر جا رہے تھے کہ راستے میں ایک شخص ملا جس نے آپ عَلَیْہِ السَّلَام سے عرض کی:  اے اللہ کے نبی! میں آپ کی صحبت میں رہ کر آپ عَلَیْہِ السَّلَام کی


 

 



[1]    المعجم الكبير،  الحديث: ۷۵۲۸،  ج۸،   ص۱۱۲

[2]     سنن الترمذي،  کتاب البرّ والصلۃ،  باب ما جاء في الشکر... إلخ،  الحدیث: ۱۹۶۲،  ج۳،  ص۳۸۴

[3]     حديقه نديه،  ج۲،  ص۲۰۰

[4]     سنن الترمذی،  کتاب البروالصلة،  ج۳،  ص۳۹۲

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن