30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
٭… ان کی چوکھٹ کی تعظیم فرض ہے۔
٭… اپنے جان و مال کو انہیں کا سمجھے۔
٭… ان سے اپنا کوئی حال چھپانے کی اجازت نہیں ۔
٭… ٭… ٭
سوال: اللہ عَزَّ وَجَلَّ نے والدین کے ساتھ کس طرح کے سلوک کا حکم فرمایا ہے؟
جواب: اللہ عَزَّ وَجَلَّ نے والدین کے ساتھ بھلائی کا حکم فرمایا ہے۔ چنانچہ،
سورۃُ العنکبوت میں ارشاد فرماتا ہے:
وَ وَصَّیْنَا الْاِنْسَانَ بِوَالِدَیْهِ حُسْنًاؕ (پ۲۰، العنکبوت: ۸)
تر جمہ ٔ کنز الایمان: اور ہم نے آدمی کو تاکید کی اپنے ماں باپ کے ساتھ بھلائی کی۔
سوال: حدیث ِ پاک کی روشنی میں والدین کے ادب واحترام کی فضیلت بتائیے؟
جواب: سرکارِ دوعالم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے ارشاد فرمایا: ’’ جو نیک اولاد اپنے ماں باپ کی طرف محبت بھری نظر سے دیکھتی ہے اس کے لئے اللہ عَزَّ وَجَلَّ ہر نظر کے بدلے میں ایک مقبول حج کا ثواب تحریر فرما دیتا ہے۔ ([1])
سوال: ماں باپ کے لئے کون سی دعا کرتے رہنا چاہیے؟
جواب: ماں باپ کے لئے یہ دعا کرتے رہنا چاہیے:
رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّیٰنِیْ صَغِیْرًاؕ (۲۴) (پ۱۵، بنی اسرائيل: ۲۴)
تر جمہ ٔ کنز الایمان: اے میرے ربّ تو ان دونوں پر رحم کر جیسا کہ ان دونوں نے مجھے چھٹپن میں پالا۔
سوال: ماں باپ سے کس طرح گفتگو کرنی چاہیے؟
جواب: ماں باپ سے گفتگو کرتے وقت آواز دھیمی اورنظریں نیچی رکھنی چاہئیں ان کی موجودگی میںاُونچی آواز سے گفتگو نہیں کرنی چاہیے۔
سوال: ہمیں ماں باپ کا کس طرح خیال رکھنا چاہیے؟
جواب: ماں باپ بلائیں تو فوراً جواب دینا چاہیے، ان کی بات توجہ سے سننی چاہیے، جس بات کا حکم دیں اس پر عمل کرنا چاہیے اور جس چیز سے منع کریں اس سے رک جانا چاہیے۔
سوال: ماں باپ کے ہم پر کیا احسانا ت ہیں ؟
جواب: ماں باپ کے ہم پر بے شمار احسانات ہیں ۔ وہ ہمارے کھانے، پینے، لباس، تعلیم، صحت اور دوسری ضرورتوں کا خیال رکھتے ہیں ، لہٰذا ہمیں بھی ان کا خوب احترام کرناچاہیے۔
٭… ٭… ٭
طالب علم کا استاد کے ساتھ انتہائی مقدس رشتہ ہوتاہے لہٰذا طالب علم کو چاہیے کہ استاد کو اپنے حق میں حقیقی باپ سے بڑھ کر خاص جانے کیونکہ والدین اُسے دنیا کی آگ اور مصائب سے بچاتے ہیں جب کہ استاد اُسے نارِ دوزخ اور مصائب ِ آخرت سے بچاتا ہے۔
٭… اگرچہ کسی استاد سے ایک ہی حرف پڑھا ہو اس کی بھی تعظیم بجا لایئے کہ حدیث ِ پاک میں ہے سید عالم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے ارشاد فرمایا: ’’ جس نے کسی
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع