دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Islam Ki Bunyadi Batain Part 02 | اسلام کی بنیادی باتیں ۔ حصہ ۲

book_icon
اسلام کی بنیادی باتیں ۔ حصہ ۲

٭جوتے پہننے کے مدنی پھول ٭

٭… جوتا پہننے سے پہلے جھاڑ لیجئے۔

٭… پھر بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ پڑھ کر پہنئے۔

٭… پہلے دائیں پاؤ ں میں پھر بائیں پاؤ ں میں جوتا پہنئے۔

٭…  جو تے کو پہلے بائیں پاؤ ں سے پھر دائیں پاؤ ں سے اتاریئے۔

٭… ایک جو تا پہن کر نہ چلئے ۔دونوں پہن لیجئے یا دونوں اتار دیجئے۔

٭… بیٹھیں تو جوتے اتار لیجئے۔

٭ ٭ ٭

٭لباس پہننے کے مدنی پھول ٭

٭… سفید لباس ہر لباس سے بہتر ہے۔

٭… پاجا مہ ٹخنوں سے اُوپر رکھئے۔

٭… کپڑے پہنتے وقت دائیں طرف سے شروع کیجئے۔

٭پہلے کُر تے کی دائیں آستین میں ہا تھ داخل کیجئے پھر بائیں آستین میں ۔

٭… اسی طرح پہلے پاجامے کے دائیں پائنچے میں دایاں پاؤ ں داخل کیجئے پھر بائیں پائنچے میں بایاں ۔

٭… کپڑوں کو اتار تے وقت بائیں طرف سے شروع کیجئے ۔

٭ ٭ ٭

٭ سُرمہ لگانے کے مدنی پھول ٭

 ’’ اِثمد ‘‘ کے چار حُرُوف کی نسبت سے سُرمہ لگانے کے 4 مَدَنی پھول

٭… تمام سُرموں میں بہتر سُرمہ  ’’ اِثمد ‘‘  (اِث۔مِد)  ہے کہ یہ نگاہ کو روشن کرتا اور پلکیں اُگاتا ہے۔ ([1])

٭… پتھّر کا سُرمہ استعمال کرنے میں حرج نہیں اور سیاہ سُرمہ یا کاجل بقصدِ زینت  (یعنی زینت کی نیّت سے)  مرد کو لگانا مکروہ ہے اور زینت مقصود نہ ہو تو کراہت نہیں ۔  ([2])

٭… سُرمہ سو تے وقت استِعمال کرنا سنت ہے ۔ ([3])

٭… سُرمہ استعمال کرنے کے تین منقول طریقوں کاخلاصہ پیش خدمت ہے:  

 (۱) کبھی دونوں آنکھوں میں تین تین سَلائیاں ۔

 (۲)  کبھی دائیں آنکھ میں تین اور بائیں میں دو ۔

 (۳) تو کبھی دونوں آنکھوں میں دو دو اور پھر آخِر میں ایک سَلائی باری باری دونوں آنکھوں میں لگایئے ۔  ([4])

 



[1]     سنن الترمذی،  كتاب اللباس،  الحديث: ۱۷۶۳،  ج۳،  ص۲۹۳

[2]     فتاوی هنديه،  كتاب الكراهية،  ج۵، ص۳۵۹

[3]     المرجع السابق،  ص۲۹۴   

[4]     سنتيں اور آداب،  ص۵۸

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن