دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Islam Ki Bunyadi Batain Part 02 | اسلام کی بنیادی باتیں ۔ حصہ ۲

book_icon
اسلام کی بنیادی باتیں ۔ حصہ ۲

٭… دانت سے ناخن کاٹنا مکروہ ہے اور اس سے برص یعنی کوڑھ کے مرض کا اندیشہ ہے۔ ([1])

٭… ناخُن کاٹنے کے بعد ان کو دَفن کر دیجئے اور اگر ان کو پھینک دیں تو بھی حَرَج نہیں ۔

٭… ناخن کا تَراشہ  (یعنی کٹے ہوئے ناخن)  بیتُ الْخَلا یا غسل خانے میں ڈال دینا مکروہ ہے کہ اس سے بیماری پیدا ہوتی ہے ۔ ([2])

٭… بدھ کے دن ناخن نہیں کاٹنے چاہئیں کہ برص یعنی کوڑھ ہوجانے کا اندیشہ ہے البتہ اگر اُنتالیس  (39)  دن سے نہیں کاٹے تھے،  آج بد ھ کو چالیسواں دن ہے اگر آج نہیں کاٹتا توچالیس دن سے زائد ہوجائیں گے تو اس پر واجِب ہوگا کہ آج ہی کے دن کاٹے اس لیے کہ چالیس دن سے زائد ناخن رکھنا ناجائز و مکروہِ تحریمی ہے۔ ([3])

٭ ٭ ٭

صبر و تحمل کی اعلٰی مثال

حُجَّۃُ الْاِسلام حضرت سیِّدُنا امام محمد غزالی عَلَیْہِ رَحمَۃُ اللّٰہِ الْوَالِی نقل فرماتے ہیں:  کسی شخص نے امیرالمومنین سیِّدُنا عمر بن عبدالعزیز عَلَیْہِ رَحمَۃُ اللّٰہِ الْعَزِیز سے سخت کلامی کی۔ آپ نے سر جھکا لیا اور فرمایا:  کیاتم یہ چاہتے ہوکہ مجھے غُصّہ آجائے اور شیطان مجھے تکبراور حکومت کے غُرور میں مبتَلا کرے اور میں تم کو ظلم کا نشانہ بناؤں اوربَروزِ قِیامت تم مجھ سے اِس کا بدلہ لو مجھ سے یہ ہر گز نہیں ہوگا۔ یہ فرما کر خاموش ہوگئے۔    (کیمیائے سعادت ج۲ص۵۹۷انتشارات گنجینہ تہران)

٭گھر میں آنے جانے کے مدنی پھول ٭

٭… گھر میں داخل ہونے سے پہلے یہ دعا پڑھئے:

بِسْمِ اللّٰہِ وَلَجْنَا بِسْمِ اللّٰہِ خَرَجْنَا وَعَلٰی رَبِّنَا تَوَ کَّلْنَا ([4])

تر جمہ :   اللہ عَزَّ وَجَلَّ کے نام سے ہم  (گھر میں )  داخل ہوئے اور اللہ عَزَّ وَجَلَّ کے نام سے ہی باہر نکلے اور ہم نے اپنے ربّ پر ہی بھروسہ کیا۔

٭…  نگاہیں نیچی کر کے گھر میں داخل ہوں ۔

٭…  پہلے دایاں پاؤ ں رکھئے۔

٭… گھرمیں داخل ہوں تو پہلے سلام کیجئے ۔

٭… گھر سے باہر جائیں تو بھی سلام کیجئے۔

٭… گھر سے نکلتے وقت پہلے بایاں پاؤ ں باہر نکالئے۔

٭… جب گھر سے باہر نکلیں تو یہ دعا پڑھئے۔

بِسْمِ اللّٰہِ تَوَکَّلْتُ عَلَی اللّٰہِ لَا حَوْلَ وَلَا قُوَّۃَ اِلَّا بِا للّٰہِ ([5])

تر جمہ :   اللہ عَزَّ وَجَلَّ کے نام سے ، میں نے اللہ عَزَّ وَجَلَّ پر بھروسہ کیا۔ اللہ عَزَّ وَجَلَّ کے بغیر نہ طاقت ہے نہ قوَّت۔

٭ ٭ ٭

 



[1]     المرجع السابق،  ص۲۲۷

[2]     بهارِ شريعت،  حصه ۱۶،  ص۲۳۱

[3]     المرجع السابق،  ص۲۲۶ تا ۲۲۷

[4]     سنن ابی داود،  کتاب الادب،  الحديث: ۵۰۹۶،  ج۴،  ص۴۲۰

[5]     سنن ابی داود،  کتاب الادب،  الحديث:۵۰۹۵،  ج۴،  ص۴۲۰

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن