دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Islam Ki Bunyadi Batain Part 02 | اسلام کی بنیادی باتیں ۔ حصہ ۲

book_icon
اسلام کی بنیادی باتیں ۔ حصہ ۲

جواب: قعدۂ اخیرہ کے بعد سلام پھیر کر نماز ختم کرنا۔

٭… ٭… ٭

نمازکا طریقہ

نماز کا طریقہ:

٭… باوضو قبلہ رو کھڑے ہوں دونوں ہاتھ کانوں تک لے جائیے۔

٭… جب ہاتھ اٹھائیں تو انگلیاں نہ ملی ہوں نہ خوب کھلی ہوں اور ہتھیلیاں قبلہ کی طرف ہوں ۔

٭… پھر جو نماز پڑھ رہے ہیں اس کی نیت کیجئے زبان سے دُہرانا بہتر ہے۔

٭… پھر تکبیر اُولیٰ یعنی اَللّٰہُ اَ  کبَر کہتے  ہوئے ہاتھ ناف کے نیچے باندھ لیجئے۔

٭… اب ثنا پڑھئے یعنی:  

سُبْحٰنَكَ اللّٰہُمَّ وَبِحَمْدِكَ وَتَبَارَكَ اسْمُكَ وَتَعَالٰی جَدُّكَ وَلَاۤ اِلٰہَ غَیْرُكَ

٭… پھر تَعَوُّذْ  یعنی  اَعُوْذُ بِاللّٰہِ مِنَ الشَّیْطٰنِ الرَّجِیْمِ پڑھئے ۔

٭… پھر تَسمِیہ  یعنی  بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیۡمِ  پڑھئے ۔

٭… مکمل سورۂ فاتحہ پڑھئے یعنی :

اَلْحَمْدُ لِلّٰهِ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَۙ (۱) الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِۙ (۲) مٰلِكِ یَوْمِ الدِّیْنِؕ (۳) اِیَّاكَ نَعْبُدُ وَ اِیَّاكَ نَسْتَعِیْنُؕ (۴) اِهْدِنَا الصِّرَاطَ الْمُسْتَقِیْمَۙ (۵) صِرَاطَ الَّذِیْنَ اَنْعَمْتَ

عَلَیْهِمْ ﴰغَیْرِ الْمَغْضُوْبِ عَلَیْهِمْ وَ لَا الضَّآلِّیْنَ۠ (۷)

 ٭… سورۂ فاتحہ پڑھنے کے بعد آہستہ آمین کہئے اس کے بعد تین چھوٹی یا کوئی بھی ایک بڑی آیت جو تین آیات کے برابر ہو یا کوئی بھی سورت پڑھئے مثلاً سورۂ اخلاص یعنی :  

قُلْ هُوَ اللّٰهُ اَحَدٌۚ (۱) اَللّٰهُ الصَّمَدُۚ (۲) لَمْ یَلِدْ ﳔ وَ لَمْ یُوْلَدْۙ (۳) وَ لَمْ یَكُنْ لَّهٗ كُفُوًا اَحَدٌ۠ (۴)

 ٭… اب اَللّٰہُ اَ  کبَر کہتے  ہوئے رکوع کیجئے اور رکوع کی تسبیح یعنی سُبْحَانَ رَبِّیَ الْعَظِیْمِ  تین یا پانچ بار پڑھئے۔

٭… پھر تسمیع یعنی  سَمِـعَ اللّٰہُ لِمَنْ حَمِدَہٗ کہتے  ہوئے بالکل سیدھے کھڑے ہو جایئے،  اس کھڑے ہونے کو قومہ کہتے  ہیں ۔

٭… اگر اکیلے نماز پڑھ رہے ہیں تو اَللّٰہُمَّ رَبَّنَا وَلَكَ الْحَمْدُ بھی پڑھئے۔

٭… پھر اَللّٰہُ اَ  کبَر کہتے  ہوئے سجدے میں جایئے اور پاؤں کی دسوں انگلیوں کا رخ جانب ِ قبلہ رہے،  پھر سجدے کی تسبیح یعنی سُبْحَانَ رَبِّی َ الْاَعْلٰی تین یا پانچ بار  پڑھئے۔

٭… دونوں سجدوں کے درمیان بیٹھنے کو  ’’ جلسہ ‘‘ کہتے  ہیں ،  اس دوران ایک مرتبہ سُبحَانَ اللّٰہِ کہنے کی مقدار ٹھہرئیے پھر اَللّٰہُ اَ  کبَر کہتے  ہوئے دوسرا سجدہ کیجئے۔

یہ ایک رکعت پوری ہوئی اسی طرح دوسری رکعت بھی ادا کیجئے۔

٭… دورکعت کے بعد التحیات پڑھنے کے لئے بیٹھنے کو قعدہ کہتے  ہیں ۔

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن