دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Islam Ki Bunyadi Batain Part 02 | اسلام کی بنیادی باتیں ۔ حصہ ۲

book_icon
اسلام کی بنیادی باتیں ۔ حصہ ۲

جواب:  نماز میں قبلہ یعنی کعبہ کی طرف منہ کرنے کو استقبالِ قبلہ  کہتے  ہیں ۔

سوال:                       وقت سے کیا مراد ہے؟

جواب:  اس سے مراد یہ ہے کہ جو نماز پڑھنی ہے اس کا وقت ہونا ضروری ہے۔

سوال: نیت کا کیا مطلب ہے؟  

جواب:   نیت دل کے پکے ارادے کا نام ہے زبان سے نیت کرنا ضروری نہیں ہے البتہ دل میں نیت حاضر ہوتے ہوئے زبان سے کہہ لینا بہتر ہے۔

سوال: تکبیر تحریمہ سے کیا مراد ہے؟  

جواب:   نماز شروع کرنے کے لئے تکبیر یعنی اَللّٰہُ اَ  کبَر کہنے کو تکبیر تحریمہ کہتے  ہیں ۔

٭ ٭ ٭

نمازکے فرائض

سوال:  نماز کے کتنے فرائض ہیں ؟

جواب:   نماز کے سات فرائض ہیں :

 (۱)   تکبیرِ تحریمہ  (۲)  قیام   (۳)  قراء ت  (۴)  رکوع 

 (۵)  سجدہ   (۶)  قعدۂ اخیرہ  (۷)  خُرُوج بِصُنعِہ

سوال: تکبیر اُولیٰ سے کیا مراد ہے؟

جواب:  تکبیر تحریمہ کو تکبیر اُولیٰ بھی کہتے  ہیں یہ نماز کی شرائط میں آخری شرط اور فرائض میں پہلا فرض ہے اور اس سے مراد نماز شروع کرنے کے لئے تکبیر یعنی اَللّٰہُ اَ  کبَر کہنا ہے۔

سوال: قیام کسے کہتے  ہیں ؟

جواب:   تکبیر تحریمہ کے بعد سیدھا کھڑا ہونے کو قیام کہتے  ہیں ،  قیام اتنی دیر تک ہے جتنی دیر تک قراء ت ہے۔

سوال: قراء ت کا کیا مطلب ہے؟

جواب:   قراء ت کا مطلب ہے کہ تمام حروف مخارج سے ادا کیے جائیں آہستہ پڑھنے میں یہ بھی ضروری ہے کہ خود سن لے۔

سوال: رُکوع سے کیا مراد ہے؟  

جواب:   قراء ت کے بعد اتنا جھکنا کہ ہاتھ بڑھائے تو گھٹنوں تک پہنچ جائیں رُکوع کہلاتا ہے اور یہ رُکوع کا اَدنیٰ درجہ ہے اور مرد کے لئے مکمل پیٹھ سیدھی کرنا رکوع کا کامل درجہ ہے۔

سوال: سجدہ سے کیا مراد ہے؟

جواب: رکوع کے بعد سات ہڈیوں یعنی دونوں ہاتھ،  دونوں پاؤں ،  دونوں گھٹنوں اور ناک کی ہڈی کو زمین پر لگانا سجدہ کہلاتا ہے۔ سجدے میں پیشانی اس طرح جمائیں کہ زمین کی سختی محسوس ہو۔ہر رکعت میں دو بار سجدہ فرض ہے۔

سوال: قعدۂ اخیرہ سے کیا مراد ہے؟  

جواب:   نماز کی رکعتیں پوری کرنے کے بعد اتنی دیر بیٹھنا کہ پوری تَشَہُّد  (یعنی پوری التحیات)  عَبدُہٗ وَ رَسُولُہٗ تک پڑھ لی جائے قعدۂ اخیرہ کہلاتا ہے اور یہ بھی فرض ہے۔

سوال: خُرُوج بِصُنعِہ کیا ہے؟  

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن