30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
کسی عضو کو دھونے کے یہ معنٰی ہیں کہ اس عضو کے ہرحصہ پر کم از کم دوقطرے پانی بہہ جائے۔ صرف بھیگ جانے یا پانی کو تیل کی طرح چُپڑ لینے یا ایک قطرہ بہہ جانے کو دھونا نہیں کہیں گے نہ اس طرح وضو ہو گا اور نہ ہی غسل۔
سوال: اَذان کسے کہتے ہیں ؟
جواب: مسلمانوں کو نماز کی طرف بُلانے کے لئے ایك خاص اِعلان کو ’’ اَذان ‘‘ کہتے ہیں ۔
سوال: کیا اَذان فرض ہے؟
جواب: جی نہیں ! بلکہ پانچ وقت کی فرض نماز جو جماعت کے ساتھ
مسجد میں اَدا کی جائے اُس کے لئے اَذان سُنّتِ مؤکدہ ہے۔
سوال: کیا اَذان سے پہلے دُرود شریف پڑھ سکتے ہیں ؟
جواب: جی ہاں ! اَذان سے پہلے دُرود شریف پڑھنا ثواب کا کام ہے۔
سوال: جب اَذان ہو تو کیا کرنا چاہیے؟
جواب: اَذان کے احترام میں گفتگو اور تمام کام روک کر اَذان کا جواب دینا چاہیے۔
سوال: اَذان کے الفاظ کیا ہیں ؟ جواب: اَذان کے الفاظ یہ ہیں :
اَللہُ اَکْبَرُ اَللہُ اَکْبَرُ
اَللہُ اَکْبَرُ اَللہُ اَکْبَرُ
اَشْھَدُ اَنْ لَّاۤ اِلٰہَ اِلَّا اللہُ اَشْھَدُ اَنْ لَّاۤ اِلٰہَ اِلَّا اللہُ
اَشْھَدُ اَنَّ مُحَمَّدًا رَّسُوْلُ اللہِ اَشْھَدُ اَنَّ مُحَمَّدًا رَّسُوْلُ اللہِ
حَیَّ عَلَی الصَّلٰوۃِ حَیَّ عَلَی الصَّلٰوۃِ
حَیَّ عَلَی الْفَلَاحِ حَیَّ عَلَی الْفَلَاحِ
اَللہُ اَکْبَرُ اَللہُ اَکْبَرُ
لَاۤ اِلٰہَ اِلَّا اللہُ
سوال: نماز کی کتنی شرائط ہیں ؟
جواب: نماز کی چھ شرائط ہیں :
(۱) طہارت (۲) ستر عورت (۳) اِستقبالِ قبلہ
(۴) وقت (۵) نیت (۶) تکبیر تحریمہ
سوال: طہارت سے کیا مراد ہے؟
جواب: طہارت سے مراد ہے کہ نمازی کا بدن، لباس اور جس جگہ نمازپڑھ رہا ہے وہ جگہ ہر قسم کی نجاست سے پاک ہو۔
سوال: ستر عورت کا کیا مطلب ہے؟
جواب: ستر عورت کا مطلب یہ ہے کہ مرد کے لئے ناف کے نیچے سے لے کر گھٹنوں سمیت بدن کا سارا حصہ چھپا ہونا ضروری ہے۔ جبکہ اسلامی بہنوں کے لئے ان پانچ اعضا یعنی منہ کی ٹکلی، دونوں ہتھیلیوں اور دونوں پاؤں کے تلووں کے علاوہ ساراجسم چھپانا لازمی ہے۔
سوال: استقبالِ قبلہ کسے کہتے ہیں ؟
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع