30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
٭… سنت کے مطابق مسواک شریف کیجئے۔
٭… پھر تین بار کلیاں کیجئے ، روزہ نہ ہوتو غرغرہ کیجئے۔
٭… پھر تین بار ناک میں پانی چڑھائیے روزہ نہ ہوتو ناک کی جڑ تک پانی پہنچائیے اور الٹے ہاتھ کی چھوٹی انگلی سے ناک بھی صاف کیجئے۔
٭… پھر تین بار چہرے کو اس طرح دھوئیے کہ پیشانی کی جڑ سے ٹھوڑی تک اور ایک کان کی لو سے دوسرے کان کی لو تک پانی بہہ جائے۔
٭… پھر تین بار کہنیوں سمیت دونوں ہاتھ اس طرح دھویئے کہ کہنیوں سے ناخن تک کوئی جگہ دھلنے سے نہ رہے۔
٭… پھر دونوں ہاتھ تر کرکے ایک مرتبہ پورے سر کا مسح کیجئے۔
٭… پھر شہادت کی انگلی سے کانوں کے اندرونی حصے کا اور انگوٹھوں سے بیرونی حصے کا اور ہاتھوں کی پشت سے گردن کا مسح کیجئے۔
٭… پھر دونوں پیر ٹخنوں سمیت دھویئے، پہلے دائیں پیر کو پھر بائیں پیر کو دھویئے، دونوں پیر کی انگلیوں کے درمیان بائیں ہاتھ کی چھوٹی انگلی سے خلال کیجئے ۔
٭… دائیں پیر کی چھوٹی انگلی سے خلال شروع کر کے بائیں پیر کی چھوٹی انگلی پر ختم کیجئے ۔
نوٹ: مدنی منوں کو وضو خانے پر وضو کی عملی تربیت دیجئے اور پانی کے استعمال میں اِسراف سے بچنے کی تلقین کیجئے۔
حجۃ الاسلام امام محمد غزالی عَلَیْہِ رَحمَۃُ اللّٰہِ الْوَالی فرماتے ہیں : ’’ ہر ہر عضو دھوتے وقت یہ امید کرتا رہے کہ میرے اس عضو کے گناہ دھل رہے ہیں ۔ ‘‘ ([1])
٭… وضو کے بعد یہ دعا بھی پڑھ لیجئے (اول و آخر درود شریف)
اَللّٰھُمَّ اجْعَلْنِیْ مِنَ التَّوَّابِیْنَ وَاجْعَلْنِیْ مِنَ الْمُتَطَھِّرِیْنَ ([2])
تر جمہ : اے اللہ عَزَّ وَجَلَّ ! مجھے کثرت سے توبہ کرنے والوں میں بنا دے اور مجھے پاکیزہ رہنے والوں میں شامل کر دے۔
جنت کے آٹھوں دروازے کھل جاتے ہیں :
حدیث ِ پاک میں ہے: ’’ جس نے اچھی طرح وضو کیا، پھر آسمان کی طرف نگاہ اٹھائی اور کلمۂ شہادت پڑھا اس کے لئے جنت کے آٹھوں دروازے کھول دئیے جاتے ہیں جس سے چاہے اندر داخل ہو۔ ‘‘ ([3])
وضو کے بعد سورۂ قدر پڑھنے کے فضائل:
حدیث ِ مبارکہ میں ہے: ’’ جو وضو کرنے کے بعد ایک مرتبہ سورہ ٔ قدر پڑھے تو وہ صدیقین میں سے ہے اور جو دو مرتبہ پڑھے تو شہدا میں شمار کیا جائے اور جو تین مرتبہ پڑھے گا تو اللہ عَزَّ وَجَلَّ میدانِ محشر میں اسے انبیائے کرام عَلَیْہِمُ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام کے ساتھ رکھے گا۔ ‘‘ ([4])
جو وضو کے بعد آسمان کی طرف دیکھ کر سورۂ قدر پڑھ لیا کرے اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّ وَجَلَّ اس کی نظر کبھی کمزور نہ ہو گی۔ ([5])
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع