30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
٭…مقبولیتِ دعا ٭… زمانہ مختصر و طویل ہو جانا
٭… جانوروں کا فرماں بردارہونا ٭… غیب کی خبریں دینا
٭… دلوں کو اپنی طرف کھینچنا ٭… کھائے پئے بغیر زندہ رہنا وغیرہ
سوال: چند اولیائے کرام رَحِمَہُمُ اللّٰہُ السَّلَام کی کرامات بیان کیجئے؟
جواب: (1) … حضور غوثِ اعظم عَلَیْہِ رَحمَۃُ اللّٰہِ الْاَکْرَم کاپکی ہوئی مرغی کی ہڈیوں کو جمع کرکے اللہ کے حکم سے زندہ کردینا۔ ([1])
(2) … حضرت شیخ احمد بن نصر خزاعی رَحْمَۃُ اللّٰہِ تَعَالٰی عَلَیْہ کا بعد شہادت سولی پر تلاوتِ قرآنِ کریم کرنا۔ ([2])
(3) … شیخ ابو اسحاق شیرازی رَحْمَۃُ اللّٰہِ تَعَالٰی عَلَیْہ کا بغداد میں بیٹھ کر کعبہ معظمہ کو دیکھ لینا۔ ([3])
سوال: کیا صحابۂ کرام عَلَیْہِمُ الرِّضْوَان بھی اللہ عَزَّ وَجَلَّ کے ولی ہیں اور ان سے بھی کرامات کا ظہور ہوا ہے؟
جواب: جی ہاں … صحابۂ کرام عَلَیْہِمُ الرِّضْوَان افضل الاولیا ہیں اور ان سے بھی کرامات کا ظہور ہوا ہے۔
سوال: صحابۂ کرام عَلَیْہِمُ الرِّضْوَان کی چند کرامات بیان کیجئے؟
جواب: (1) … امیر المومنین حضرت سیّدُنا ابو بکر صدیق رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہ کے روانہ کیے گئے اسلامی لشکر کی کلمہ طیبہ کی صدا سے قلعہ میں زلزلہ آنا۔ ([4])
٭آپ رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہ کا جنازہ لے کر سلام کرنے سے روضۂ رسول کا دروازہ کھل جانا۔ ([5])
(2) … امیر المومنین حضرت سیّدُنا عمر فاروق رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہ کا قبر والے سے گفتگو کرنا۔ ([6])
٭آپ رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہ کا مدینہ منورہ عَلٰی صَاحِبِھَاالصَّلٰوۃُوَالسَّلَام سے سینکڑوں میل دور نہاوند (ایران) کے مقام پر حضرت سیّدُنا ساریہ رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہ تک آواز پہنچانا۔ ([7])
٭آپ رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہ کا رُکے ہوئے دریائے نیل کے نام خط لکھ کر اسے جاری کرنا۔ ([8])
٭آپ رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہ کی دعاؤں کا مقبولِ بارگاہِ الٰہی ہونا۔ ([9])
(3) … امیر المومنین حضرت سیّدُنا عثمان غنی رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہ کے ہاتھ سے عصا مبارک لے کر توڑنے والے کے ہاتھ میں کینسر ہو جانا۔ ([10])
٭آپ رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہ کا اپنے مدفن کی خبر دینا۔ ([11])
[1] بهجة الاسرار، ص۱۲۸
[2] تاريخ بغداد، ج۵، ص۳۸۷
[3] جامع كرامات الاولياء، ج۱، ص۳۹۲
[4] ازالة الخفاء، مقصد دوم، ج۳، ص۱۴۸
[5] التفسير الكبير، سورة الکهف، ج۷، ص۴۳۳
[6] حجة الله علي العالمين، الخاتمة في اثبات کرامات الاوليا الخ، ص۶۱۲
[7] مشکاة المصابيح، کتاب احوال القيامة وبدء الخلق، الحديث: ۵۹۵۴، ج۲، ص۴۰۱
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع