30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
جواب: جنت کے آٹھ دروازوں کی نسبت سے آٹھ اولیائے کرام کے نام اور مزارات یہ ہیں:
(1) … حضرتِ سیِّدُنا خواجہ نظام الدین اولیا دہلوی عَلَیْہِ رَحمَۃُ اللّٰہِ الْقَوِی ۔
٭… ان کا مزارِ مقدس ہندکے شہر ’’ دہلی ‘‘میں ہے۔
(2) … قطبِ مدینہ حضرتِ سیِّدُنا ضیاء الدین احمدمدنی عَلَیْہِ رَحمَۃُ اللّٰہِ الْغَنِی۔
٭… ان کا مزارِ مبارک جنت البقیع میں ہے۔
(3) … حضرتِ سیِّدُناشمس العارفین خواجہ شمس الدین سیالوی عَلَیْہِ رَحمَۃُ اللّٰہِ الْقَوِی ۔
٭… ان کا مزار شریف پاکستان کے شہر ’’ سیال شریف ‘‘ میں ہے۔
(4) … حضرت پیرسید مہر علی شاہ گولڑوی حنفیعَلَیْہِ رَحمَۃُ اللّٰہِ الْقَوِی ۔
٭… ان کا مزار شریف پاکستان کے شہر ’’ گولڑہ شریف ‘‘ میں ہے۔
(5) …حضرتِ سیِّدُنا شاہ عبداللطیف بھٹائی عَلَیْہِ رَحمَۃُ اللّٰہِ الْقَوِی ۔
٭…ان کا مزار شریف پاکستان کے صوبہ باب الاسلام (سندھ) کے شہر ’’ بھٹ ‘‘ میں ہے۔
(6) … حضرتِ مولانا حسن رضاخان حسنؔ رَحْمَۃُ اللّٰہِ تَعَالٰی عَلَیْہ ۔
٭… ان کا مزار شریف ہندکے شہر ’’ بریلی شریف ‘‘ میں ہے۔
(7) … حضرتِ سیِّدُنا امام بری عَلَیْہِ رَحمَۃُ اللّٰہِ الْقَوِی ۔
٭…… ان کا مزار شریف پاکستان کے دار الحکومت ’’ اسلام آباد ‘‘ میں ہے۔
(8) … حضرتِ سیِّدُنا عبد اللہ شاہ غازی عَلَیْہِ رَحمَۃُ اللّٰہِ الْقَوِی ۔
٭…… ان کا مزار شریف پاکستان کے شہر ’’ باب المدینہ (کراچی) ‘‘ میں ہے۔
سوال: کیا موجودہ دور میں بھی کوئی یادگارِ اسلاف شخصیت ہے؟
جواب: جی ہاں ! … امیرِ اہل سنت حضرت علامہ مولانا محمد الیاس عطار قادری رضوی دَامَتْ بَرکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ موجودہ دور کی یادگارِ اسلاف شخصیت ہیں ۔
٭… ٭… ٭
کراماتِ صحا بہ و اَولیائے کرام رِضْوَانُ اللّٰہِ تَعَالٰی عَلَیہِمْ اَجْمَعِین
سوال: کرامت کسے کہتے ہیں ؟
جواب: اللہ عَزَّ وَجَلَّ کے کسی ولی سے خلافِ عادت ظاہر ہونے والی بات کو کرامت کہتے ہیں ۔
سوال: کرامت کی کتنی قسمیں ہیں ؟
جواب: علامہ تاج الدین سبکی رَحْمَۃُ اللّٰہِ تَعَالٰی عَلَیہ نے اپنی کتاب ’’ طَبَقَاتُ الشَّافِعِیَّۃِ الْکُبْریٰ ‘‘ میں اولیائے کرام کی کرامات سے متعلق ایک سو (۱۰۰) سے زائد اقسام تحریر فرمائی ہیں ۔ ان میں سے چند اقسام یہ ہیں :
٭…مردوں کو زندہ کرنا ٭… مردوں سے کلام کرنا
٭…دریاؤں پر تصرف ٭… زمین کو سمیٹ دینا
٭…نباتات سے گفتگو ٭… شفائے امراض
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع