30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
جواب: عشرۂ مبشرہ ([1]) میں جو صحابۂ کرام عَلَیْہِمُ الرِّضْوَان شامل ہیں ان کے اسمائے گرامی یہ ہیں :
(1) سَیِّدُنا ابوبکر صدیق رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہ (6) سَیِّدُنا زبیر بن عوام رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہ
(2) سَیِّدُنا عمر فاروقِ اعظم رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہ (7) سَیِّدُنا عبدالرحمن بن عو ف رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہ
(3) سَیِّدُنا عثمان غنی رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہ (8) سَیِّدُنا سعد بن ابی وقا ص رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہ
(4) سَیِّدُنا علی المرتضیٰ رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہ (9) سَیِّدُنا سعید بن زید رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہ
(5) سَیِّدُنا طلحہ بن عبید اللہ رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہ (10) سَیِّدُنا ابوعبیدہ بن جرا ح رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہ
سوال: مؤذنِ رسول کس صحابی کو کہتے ہیں ؟
جواب : مؤذنِ رسول حضرت سَیِّدُنا بلال رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہ کو کہتے ہیں ۔
سوال: سَیْفُ اللّٰہ (اللہ کی تلوار) کس صحابی کا لقب ہے؟
جواب : سَیْفُ اللّٰہ حضرت سَیِّدُنا خالد بن ولید رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہ کو کہتے ہیں ۔
سوال: اَسَدُ اللّٰہ (اللہ کا شیر) کس صحابی کو کہتے ہیں ؟
جواب : اَسَدُ اللّٰہ حضرت سَیِّدُنا علی المرتضیٰ کَرَّمَ اللّٰہُ تَعَالٰی وَجْہَہُ الْکَرِیْم کو کہتے ہیں ۔
سوال: سَیِّدُ الشُّہَدَاء کس صحابی کو کہتے ہیں ؟
جواب: سَیِّدُ الشُّہَدَاء ہمارے پیارے آقا صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کے چچا حضرت سَیِّدُنا حمزہ رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہ کو کہتے ہیں ۔
سوال: کیا قرآنِ مجید میں کسی صحابی کا نام آیا ہے؟
جواب: جی ہاں ! قرآنِ مجید میں ایک صحابی کا نام آیا ہے۔
سوال: قرآنِ مجید میں کس صحابی کا نام آیا ہے؟
جواب: حضرت سَیِّدُنا زید بن حارثہ رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہ کا نام قرآن مجید کے 22ویں پارے میں سورۂ احزاب کی 37ویں آیت میں آیا ہے۔
سوال: سب سے زیادہ احادیث کس صحابی سے مروی ہیں ؟
جواب: حضرت سَیِّدُنا ابو ہریرہ رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہ سے مروی ہیں ۔
سوال: بارگاہِ رسالت صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کے نعت گو شاعر صحابی کا نام بتائیں ؟
جواب: حضرت سَیِّدُنا حسان بن ثابت رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہ ۔
جس مسلماں نے دیکھا اُنہیں اِک نظر
اُس نظر کی بصارت پہ لاکھوں سلام
اَوْلِیَائے کِرَام رَحِمَہُمُ اللّٰہُ السَّلَام
سوال: ولیوں کے سردار کون ہیں ؟
جواب: تاجدارِ بغداد حضور غوثِ پاک سید عبد القادر جیلانی قُدِّسَ سِرُّہُ النّوْرَانِی ۔
سوال: چند اولیائے کرام رَحِمَہُمُ اللّٰہُ السَّلَام کے نام بتایئے اور یہ بھی بتائیے کہ ان کے مزاراتِ مبارکہ کہاں ہیں ؟
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع