دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Islam Ki Bunyadi Batain Part 02 | اسلام کی بنیادی باتیں ۔ حصہ ۲

book_icon
اسلام کی بنیادی باتیں ۔ حصہ ۲

قرآنِ مجید

سوال: قرآنِ مجید کی سب سے پہلی آیت کہاں نازل ہوئی؟  

جواب : قرآنِ مجید کی سب سے پہلی آیت غارِ حرا میں نازل ہوئی۔

سوال: قرآنِ مجید کس زبان میں ہے؟

جواب : قرآنِ مجید عربی زبان میں ہے۔

سوال: قرآنِ مجید کا سب سے پہلا نا زل ہونے والا لفظ کونسا ہے؟

جواب :  اِقْرَاۡ  ،  جس کے معنٰی ہیں  ’’ پڑھو‘‘۔

سوال: قرآنِ مجید کتنے عرصے میں نا زل ہوا؟

جواب : قرآنِ مجید تقریباََ  (23)  سال میں نا زل ہوا۔ ([1])

سوال: قرآنِ مجید  کے کل کتنے پارے ہیں ؟

جواب : قرآنِ مجید کے کل  (30)  پارے ہیں ۔

سوال: قرآنِ مجید میں کل کتنی سورتیں ہیں ؟     

جواب : قرآنِ مجید میں کل  (114)  سورتیں ہیں ۔

٭ ٭ ٭

تِلاوتِ قرآن مجیدکے آداب

سوال:  قرآنِ پاک کی تلاوت کرتے وقت کس رُخ  پر بیٹھنا چاہیے؟

جواب:  قرآنِ پاک کی تلاوت کرتے وقت قبلہ رُخ ہونا چاہیے کہ یہ مستحب ہے۔

سوال: تکیہ یا ٹیک لگا کر قرآنِ پاک پڑھنا کیسا ہے؟

جواب:    تکیہ یا ٹیک لگا کر قرآنِ پاک نہیں پڑھنا چاہیے بلکہ سیدھا بیٹھ کر خشوع وخضوع کے   ساتھ تلاوت کرنی چاہیے۔

سوال: کیا قرآنِ مجید لیٹ کر پڑھ سکتے ہیں ؟

جواب:  جی ہاں ! قرآنِ مجید لیٹ کر بھی پڑھ سکتے ہیں جبکہ پاؤ ں سمٹے ہوئے ہوں ۔

سوال: قرآنِ مجید کی تلاوت شروع کرنے سے پہلے کیا پڑھنا چاہیے؟

جواب:      قرآنِ مجید کی تلاوت شروع کرنے سے پہلے تَعَوُّذ  (یعنی اَعُوذُ بِاللّٰہ شریف)  اور تسمیہ    (یعنی بِسمِ اللّٰہ شریف)  پڑھنا چاہیے۔

سوال: وہ کونسی جگہیں ہیں جہاں  قرآن شریف پڑھنا ناجائز ہے؟

جواب: غسل خانہ اور نجاست کی جگہ  (مثلاً بیت الخلا)  میں قرآن شریف پڑھنا ناجائز ہے۔

سوال: قرآنِ مجید کی طرف پیٹھ یا پاؤ ں کرنا کیسا ہے؟

جواب:      قرآنِ مجید کی طرف پیٹھ یا پاؤ ں کرنا اَدب کے خلاف ہے،  ایسا نہیں کرنا چاہیے۔

 



[1]     الجامع لاحکام القران،  سورۃ القدر،  ج۲۰،  ص۹۲

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن