دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Islam Ki Bunyadi Batain Part 02 | اسلام کی بنیادی باتیں ۔ حصہ ۲

book_icon
اسلام کی بنیادی باتیں ۔ حصہ ۲

جواب: حضرت موسیٰ عَلَیْہِ السَّلَام  نے پتھر پر عصا مار اتو بارہ چشمے پھوٹ پڑے۔

سوال: وہ کونسے نبی عَلَیْہِ السَّلَام   ہیں جن کی مبارک انگلیوں سے پانی کے چشمے جاری ہوئے؟  

جواب:  وہ نبی ہمارے آقا سرورِ دو عالم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم ہیں ۔

سوال: وہ کونسے نبی عَلَیْہِ السَّلَام   ہیں جنہیں کافروں نے آگ میں ڈالا تو وہ ان پر ٹھنڈی ہو گئی؟  

جواب: حضرت ابراہیم عَلَیْہِ السَّلَام   کو کافروں نے آگ میں ڈالا تو وہ ان پر ٹھنڈی ہو گئی۔

سوال: وہ آیت مع تر جمہ  سنائیں جس میں حضرت ابراہیم عَلَیْہِ السَّلَام   پر آگ ٹھنڈی ہونے کا ذکر ہے؟

جواب:  قُلْنَا یٰنَارُ كُوْنِیْ بَرْدًا وَّ سَلٰمًا عَلٰۤى اِبْرٰهِیْمَۙ (۶۹)   (پ۱۷، الانبياء: ۶۹)

                        تر جمہ ٔ   کنز الایمان:   ہم نے فرمایا اے آ گ ہو جا ٹھنڈی اور سلامتی ابراہیم پر ۔

٭… ٭… ٭

پانچ کو پانچ سے پہلے

پیارے مدنی منو! یقیناً زندَگی بے حد مختصر ہے،  جو وقت مل گیا سو مل گیا،  آئندہ وقت ملنے کی اُمّید دھوکہ ہے۔ کیا معلوم آئندہ لمحے ہم موت سے ہم آغوش ہوچکے ہوں۔ رحمتِ عالم،  نورِ مجسَّم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم ارشاد فرماتے ہیں:  پانچ چیزوں کو پانچ چیزوں سے پہلے غنیمت جانو:   (۱)  جوانی کو بڑھاپے سے پہلے  (۲)  صحت کو بیماری سے پہلے  (۳)  مالداری کوتنگدستی سے پہلے  (۴)  فرصت کومشغولیت سے پہلے اور  (۵)  زندَگی کوموت سے پہلے۔  (المستدرک،   الحدیث:  ۷۹۱۶ ،  ج۵،   ص۴۳۵ )

آسمانی کتابیں

سوال: سب سے پہلے کونسی آسمانی کتاب نازل ہوئی؟  

جواب : سب سے پہلے توریت نازل ہوئی۔

سوال: توریت کس رسول پر نازل ہوئی؟  

جواب : توریت حضرت سَیِّدُنا موسیٰ  عَلَیْہِ السَّلَام  پر نازل ہوئی۔

سوال: توریت کے بعد کونسی کتاب نازل ہوئی؟  

جواب : توریت کے بعد زبور نازل ہوئی۔

سوال: زبور کس رسول پر نازل ہوئی؟  

جواب : زبور حضرت سَیِّدُنا داؤ د  عَلَیْہِ السَّلَام  پر نازل ہوئی۔

سوال: زبور کے بعد کونسی کتاب نازل ہوئی؟  

جواب : زبور کے بعد انجیل نازل ہوئی۔

سوال: انجیل کس رسول پر نازل ہوئی؟  

جواب : انجیل حضرت سَیِّدُنا عیسیٰ  عَلَیْہِ السَّلَام  پر نازل ہوئی۔

سوال: سب سے آخر میں کونسی آسمانی کتاب نازل ہوئی؟  

جواب : سب سے آخر میں قرآنِ مجید نازل ہوا۔

سوال: قرآنِ مجید کس رسول پر نازل ہوا؟

جواب : قرآنِ مجید ہمارے پیارے نبی صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم   پر نازل ہوا۔

 ٭… ٭… ٭

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن