فرشتے
دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Islam Ki Bunyadi Batain Part 02 | اسلام کی بنیادی باتیں ۔ حصہ ۲

book_icon
اسلام کی بنیادی باتیں ۔ حصہ ۲

٭ نماز میٹھے میٹھے آقا صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم   کی آنکھوں کی ٹھنڈک ہے۔

٭ نمازی کو بروزِ قیامت سرکار صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم   کی شفاعت نصیب ہو گی۔

٭ نمازی کو قیامت کے دن دائیں ہاتھ میں اعمال نامہ دیا جائے گا۔

٭ نمازی کے لئے سب سے بڑی نعمت یہ ہے کہ بروزِ قیامت اسے اللہ عَزَّ وَجَلَّ کا دیدار نصیب ہو گا۔

سوال: نماز نہ پڑھنے کے کیا نقصانات ہیں ؟

جواب:      نماز نہ پڑھنے کے نقصانات یہ ہیں :  

٭ بے نمازی سے اللہ عَزَّ وَجَلَّ ناراض ہوتا ہے۔

٭ بے نمازی کی قبر میں آگ بھڑکا دی جائے گی۔

٭ بے نمازی پر ایک گنجاسانپ مسلط کردیا جائے گا۔

٭ بے نمازی سے بروزِ قیامت سختی سے حساب لیا جائے گا۔

٭ جو جان بوجھ کر ایک نماز بھی چھوڑتا ہے اس کا نام جہنم کے دروازے پر لکھ دیا جاتا ہے۔

٭ نماز میں سستی کرنے والے کو قبر اس طرح دبائے گی کہ اس کی پسلیاں ٹوٹ پھوٹ کر ایک دوسرے میں پیوست ہوجائیں گی۔

سوال: کیا بھول کر کھانے پینے سے روزہ ٹوٹ جاتاہے؟

جواب: جی نہیں ! بھول کر کھانے پینے سے روزہ نہیں ٹوٹتا۔

سوال: روزہ کب فرض ہوا؟

جواب: روزہ 10 شعبان المعظم 2ہجری کو فرض ہوا۔

سوال: کیا روزہ رکھنے سے آدمی بیمار ہوجاتاہے؟

جواب: جی نہیں ! بلکہ حدیث ِ پاک میں ہے کہ  ’’ روزہ رکھو صحت یاب ہو جاؤ گے۔ ‘‘   ([1])

سوال: روزہ رکھنے کی کوئی فضیلت بیان کریں ؟

جواب:  حدیث ِ پاک میں ہے جس نے ماہِ رمضان کا ایک روزہ بھی خاموشی اور سکون سے رکھا اس کے لئے جنت میں ایک گھر سرخ یاقوت یا سبز زبرجد کا بنایاجائے گا۔  ([2])

فَرِشْتے

سوال: چار مشہور فرشتے کون سے ہیں اور یہ کیا کام کرتے ہیں ؟

جواب:  چار مشہور فرشتے یہ ہیں :  

 (1) حضرت جبرائیل  عَلَیْہِ السَّلَام                   (3) حضرت اسرافیل عَلَیْہِ السَّلَام

 (2) حضرت میکائیل  عَلَیْہِ السَّلَام                     (4) حضرت عزرائیل عَلَیْہِ السَّلَام

          اور ان کے کام یہ ہیں :  

٭…  حضرت جبرائیل عَلَیْہِ السَّلَام کے ذِمّہ اللہ عَزَّ وَجَلَّ کی وحی کو انبیائے کرام عَلَیْہِمُ السَّلَام   تک پہنچانا ہے۔

٭…  حضرت میکائیل عَلَیْہِ السَّلَام کے ذِمّہ رزق پہنچانا ہے۔

٭…  حضرت اسرافیل عَلَیْہِ السَّلَام کے ذِمّہ قیامت کے دن صُور پھونکنا ہے۔

 



[1]     المعجم الاوسط،  الحدیث۸۳۱۲،  ج۶،  ص۱۴۶

[2]     مجمع الزوائد،  الحدیث:۴۷۹۲،  ج۳،  ص۳۴۶

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن