دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Islam Ki Bunyadi Batain Part 01 | اسلام کی بنیادی باتیں ۔ حصہ ۱

book_icon
اسلام کی بنیادی باتیں ۔ حصہ ۱

جواب :       ایمان کے بیان کی دو قسمیں   ہیں   اور وہ یہ ہیں   :

                              (۱) …ایمان مجمل      (۲) …ایمان مفصل

سوال:        ایمان مجمل کسے کہتے ہیں   ؟

جواب :       ایمان کے اِجمالی  (یعنی مختصر)  بیان کو  ’’ ایمانِ مجمل ‘‘ کہتے ہیں   ۔

سوال:        ایمان مجمل اور اس کا ترجمہ سنائیے ؟

جواب :

ایمانِ مُجْمَل

اٰمَنْتُ بِاللّٰہِ کَمَا ھُوَ بِاَسْمَآئِـہٖ وَصِفَاتِہٖ وَقَبِلْتُ جَمِیْعَ اَحْکَامِہٖ اِقْرَارٌ بِۢاللِّسَانِ وَتَصْدِیْقٌ بِۢالْقَلْبِ ط

ترجمہ:  میں   ایمان لایا اللہ پر جیسا کہ وہ اپنے ناموں   اور صفتوں   کے ساتھ ہے اور میں   نے اس کے تمام احکام قبول کئے زبان سے اقرار کرتے ہوئے اور دل سے تصدیق کرتے ہوئے۔

سوال:        ایمان مفصل کسے کہتے ہیں   ؟

جواب :       ایمان کے تفصیلی بیان کو  ’’ ایمانِ مفصل ‘‘  کہتے ہیں   ۔

سوال:        ایمان مفصل اور اس کا ترجمہ سنائیے ۔

جواب :  

ایمانِ مُفَصَّل

اٰمَنْتُ بِاللّٰہِ وَمَلٰٓئِکَتِہٖ وَکُتُبِہٖ وَرُسُلِہٖ وَالْیَوْمِ الْاٰخِرِ وَالْقَدْرِ خَیْرِہٖ وَشَرِّہٖ مِنَ اللّٰہِ تَعَالٰی وَالْبَعْثِ بَعْدَ الْمَوْتِط

ترجمہ:  میں   ایمان لایا اللہ پر اور اس کے فرشتوں   پر اوراس کی کتابوں   پر اور اس کے رسولوں   پر اور قیامت کے دن پر اوراس پر کہ اچھی اور برُی تقدیر اللہ کی طرف سے ہے اور موت کے بعد اٹھائے جانے پر۔

٭…٭…٭      

٭…  پانچ کو پانچ سے پہلے…٭

پیارے مدنی منو! یقیناً زندَگی بے حد مختصر ہے،  جو وقت مل گیا سو مل گیا،  آئندہ وقت ملنے کی اُمّید دھوکہ ہے۔ کیا معلوم آئندہ لمحے ہم موت سے ہم آغوش ہو چکے ہوں ۔ رحمتِ عالم،  نورِ مجسَّم شاہِ بنی آدم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم ارشاد فرماتے ہیں :  پانچ چیزوں کو پانچ چیزوں سے پہلے غنیمت جانو:   (۱) جوانی کو بڑھاپے سے پہلے  (2) صحت کو بیماری سے پہلے  (3) مالداری کوتنگدستی سے پہلے  (4)  فرصت کو مشغولیت سے پہلے اور  (5)  زندَگی کو موت سے ہلے۔ (المُسْتَدْرَک،  الحدیث:  ۷٭۱۶ ،  ج۵ ص۴۳۵ دارالمعرفۃ بیروت)

اللہ عَزَّوَجَلَّ

سوال:       ہمیں   کس نے پیدا کیا ہے؟

جواب :         ہمیں   اللہ عَزَّ وَجَلَّ نے پیداکیا ہے۔

سوال:       زمین،  آسمان ، سورج،  چاند اورستارے کس نے بنائے ؟

جواب :        زمین،  آسمان ، سورج،  چاند اور ستارے سب اللہ عَزَّ وَجَلَّ نے بنائے ہیں   ۔

سوال:       ہم کس کی عبادت کرتے ہیں   ؟

جواب :       اللہ عَزَّ وَجَلَّ کی ۔

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن