دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Islam kay Bunyadi Aqeeday | اِسلام کے بُنیادی عَقیدے

book_icon
اِسلام کے بُنیادی عَقیدے

{23} …اَلیَسَع عَلَیْہِ السَّلَام ([1])                           {24} …عیسیٰ عَلَیْہِ السَّلَام ([2])

{25} …عزیر عَلَیْہِ السَّلَام  ([3]) اور  {26} … سارے نبیوں کے سردار حضرت محمد صَلَّی اللّٰہ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم ([4])

اَنبیاء کی تعداد

          انبیاءعَلَیْہِمُ السَّلَام کی تعداد یقین کے ساتھ متعین کرنا درست نہیں کیونکہ انبیاءعَلَیْہِمُ السَّلَام کی تعداد کے معاملہ میں روایات مختلف ہیں لہٰذا محفوظ طریقہ یہ ہے کہ انسان یوں کہے کہ اللّٰہ تعالیٰ نے کم و بیش ایک لاکھ چوبیس ہزار انبیاءعَلَیْہِمُ السَّلَام کو انسانوں کی ہدایت کے لیے بھیجا۔

فرشتوں پر ایمان

        فرشتے نہ مرد ہیں اور نہ عورت،  نہ کھاتے ہیں نہ پیتے ہیں ،  وہ نور سے پیدا کیے گئے ہیں اوراُنہیں یہ طاقت حاصل ہے کہ وہ کوئی بھی شکل و صورت اختیار کرلیں لیکن وہ اللّٰہ تعالیٰ کی مرضی اور حکم کے خلاف کچھ نہیں کرتے،  ہر فرشتے کے ذمہ کوئی نہ کوئی کام ہے،  کچھ فرشتے اللّٰہ تعالیٰ کی طرف سے اس کے نبیوں کی طرف وحی لاتے ہیں ،  کچھ کی ذمہ داری بارش برسانا ہے،  کچھ مخلوق تک رزق پہنچانے کی ذمہ داری ادا کر تے ہیں ،  کچھ فرشتے ماں کے پیٹ میں بچے کی شکل و صورت بناتے ہیں اور کچھ انسانی جسم میں آنے والی تبدیلیوں کی دیکھ بھال کرتے ہیں ،  کچھ فرشتوں کی ذمہ داری ہے کہ وہ جاندار چیزوں کی اُن کے دشمنوں سے اور سخت خطرات سے حفاظت کریں اور کچھ فرشتے گھوم پھر کر ایسی محافل میں شامل ہوتے ہیں جن میں اللّٰہ تعالیٰ کا ذکر اور حضور صَلَّی اللّٰہ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کا ذکر ہوتا ہے، کچھ فرشتے حضور صَلَّی اللّٰہ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کی بارگاہ میں دُرود و سلام پڑھنے والوں کا دُرود و سلام پیش کر تے ہیں اور کوئی وہ ہے جو قیامت کے دن سے پہلے صور پھونکے گا۔  ([5])

          حضرت سیدنا جبریل عَلَیْہِ السَّلَام سب فرشتوں کے سردار ہیں ،  ان کا خطاب رُوح الامین ہے،  انہوں نے حضورصَلَّی اللّٰہ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکی بارگاہ میں چوبیس ہزار مرتبہ حاضری دی ہے۔  ([6])

           اِسی طرح آدم عَلَیْہِ السَّلَام کے پاس بارہ مرتبہ،  اِدْرِیس عَلَیْہِ السَّلَام کے پاس چار مرتبہ،  نوح عَلَیْہِ السَّلَام کے پاس پچاس مرتبہ،  ابراہیم عَلَیْہِ السَّلَام کے پاس بیالیس مرتبہ،  ایوب عَلَیْہِ السَّلَام کے پاس تین مرتبہ ،  یعقوب عَلَیْہِ السَّلَام کے پاس چار مرتبہ ،  موسیٰ عَلَیْہِ السَّلَام کے پاس چار سو مرتبہ اور عیسیٰ عَلَیْہِ السَّلَام کے پاس دس مرتبہ حاضری دی ہے۔  ([7])

          دیگر معزز فرشتوں میں سے سیدنا میکائیل،  سیدنا اِسرافیل اور سیدنا عز رائیل عَلَیْہِمُ السَّلَام ہیں ،  سیدناعزرائیل عَلَیْہِ السَّلَام موت کے فرشتے ہیں ،  پھر کچھ اور فرشتے ہیں جو عرش اورکرسی کو اٹھائے ہوئے ہیں ، فرشتو ں کی اپنی کوئی رائے یا اپنے عقلی فیصلے نہیں ہوتے،   وہ



[1]    پ۷، الانعام: ۸۶

[2]    پ۶، النساء: ۱۶۳

[3]    پ۱۰، التوبۃ: ۳۰

[4]    پ۲۲، الاحزاب: ۴۰  و بہار شریعت،  حصہ ۱ ، ۱ / ۴۸  ماخوذًا

[5]    بہار شریعت، حصہ ۱ ، ۱ / ۹۰ ماخوذًا 

[6]    تفسیر روح البیان، پ۱۹، الشعراء ، تحت الایۃ :  ۱۹۳، ۶ /  ۳۰۶

[7]    تفسیر السراج المنیر،۱ / ۱۲۰(لیس فیہ ذکر ایوب و یعقوب علیھما السلام )

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن